قَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُكَ فِیْ زَوْجِهَا وَتَشْتَكِیْۤ اِلَی اللّٰهِ ۖۗ— وَاللّٰهُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ؕ— اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ بَصِیْرٌ ۟قَدۡ سَمِعَ اللّٰهُ قَوۡلَ الَّتِىۡ تُجَادِلُكَ فِىۡ زَوۡجِهَا وَ تَشۡتَكِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ ۖ وَاللّٰهُ يَسۡمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ ۢ بَصِيۡرٌ
(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے
Tafseer of 58:1
1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس عورت، یعنی خولہ بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا کی بات سن لی جو اپنے خاوند اوس بن صامت رضی اللہ عنہ کے بارے میں آپ سے تکرار کر رہی تھی جب انھوں نے اس سے ظِہار کر لیا تھا۔ وہ اپنے خاوند کے طرزِ عمل کا شکوہ اللہ تعالیٰ سے کر رہی تھی اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو میں تکرار کو سن رہا تھا۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے والا، ان کے افعال خوب دیکھنے والا ہے، اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں۔