57. Al-Hadidالحديد

The Iron · Medinan · 29 ayahs · 4 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

Tafseer of 57:1

1- آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی پاکی اور تقدیس بیان کرتی ہیں اور وہ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق و تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ— یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ۚ— وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۟لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer of 57:2

2- اسی اکیلے کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہی ہے۔ وہ جسے زندگی دینا چاہے، اسے زندہ کرتا ہے اور جسے مارنا چاہے، اسے موت دے دیتا ہے اور وہ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز بے بس نہیں کر سکتی۔

هُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۚ— وَهُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ ۟هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ‌ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے

Tafseer of 57:3

3- وہی سب سے پہلے ہے جس سے پہلے کوئی چیز نہ تھی، وہی سب سے پیچھے ہے، اس کے بعد کچھ نہ ہوگا، وہی ظاہر ہے، اس سے اوپر کچھ نہیں اور وہی باطن ہے، اس سے بڑھ کر پوشیدہ کوئی چیز نہیں، اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز اوجھل نہیں۔

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ ؕ— یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْهَا ؕ— وَهُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ ؕ— وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ ۟هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

Tafseer of 57:4

4- اور وہی ہے جس نے چھ دنوں میں آسمان و زمین پیدا کیے۔ تخلیق کا آغاز اتوار کے دن ہوا اور اختتام جمعے کے دن ہوا، حالانکہ وہ انھیں پلک جھپکنے سے بھی تھوڑے وقت میں پیدا کرنے پر قدرت رکھتا ہے، پھر وہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی شان کے لائق عرش پر مستوی اور بلند ہوا۔ وہ زمین میں جانے والی بارش اور بیجوں وغیرہ کوجانتا ہے اور زمین سے جو نباتات اور معدنیات وغیرہ نکلتی ہیں، انھیں بھی جانتا ہے اور آسمان سے جو بارش اور وحی وغیرہ اترتی ہے، اسے بھی جانتا ہے اور اس میں جو فرشتے اور بندوں کے اعمال اور ان کی روحیں چڑھتی ہیں، ان کا بھی اسے علم ہے۔ اے لوگو! تم جہاں بھی ہو، وہ اپنے علم کے اعتبار سے تمھارے ساتھ ہے۔ تمھاری کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ جو عمل تم کرتے ہو، اللہ اسے دیکھتا ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس سے پوشیدہ نہیں اور وہ تمھیں ضرور ان کی جزا دے گا۔

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَاِلَی اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ ۟لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں

Tafseer of 57:5

5- اسی کے لیے آسمانوں کی بادشاہی ہے، وہی زمین کا مالک ہے اور اسی کی طرف تمام معاملات لوٹائے جائیں گے اور وہ قیامت کے دن مخلوقات کا محاسبہ کرے گا اور ان کے اعمال کا انھیں بدلہ دے گا۔

یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَیُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ ؕ— وَهُوَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ۟يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ‌ؕ وَهُوَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ

رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے

Tafseer of 57:6

6- وہ رات کو دن پر داخل کرتا ہے تو تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگ سو جاتے ہیں، دن کو رات پر داخل کرتا ہے تو روشنی ہو جاتی ہے اور لوگ اپنے کاموں پہ روانہ ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے بندوں کے سینوں کی باتیں خوب جاننے والا ہے، اس سے ان میں سے کوئی چیز چھپی نہیں۔

اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَاَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ— فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَاَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ ۟اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَـكُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِيۡنَ فِيۡهِ‌ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَاَنۡفَقُوۡا لَهُمۡ اَجۡرٌ كَبِيۡرٌ

تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے

Tafseer of 57:7

7- اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس کا اللہ تعالیٰ نے تمھیں وارث بنایا، جس کو تم اس کے مقرر کردہ جائز طریقے سے خرچ کرتے ہو، چنانچہ تم میں سے جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کیے، ان کے لیے اس کے ہاں عظیم ثواب ہے اور وہ ہے جنت۔

وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ ۚ— وَالرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۟وَمَا لَـكُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ‌ۚ وَالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ اَخَذَ مِيۡثَاقَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ

اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے

Tafseer of 57:8

8- تمھیں اللہ پر ایمان لانے سے کیا چیز روکتی ہے؟ جبکہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم اس امید پر تمھیں اللہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ تم اپنے پاک رب پر ایمان لاؤ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے تم سے اس وقت پختہ عہد لیا جب اس نے تمھیں تمھارے آباء و اجداد کی پشتوں سے نکالا کہ تم اس پر ایمان لاؤگے اگر تم مومن ہو۔

هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰی عَبْدِهٖۤ اٰیٰتٍۢ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ ؕ— وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ۟هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے

Tafseer of 57:9

9- وہی ہے جو اپنے بندے محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر واضح آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ وہ تمھیں کفر اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان اور علم کی روشنی کی طرف لائے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم پر نہایت شفقت اور رحم کرنے والا ہے جب اس نے اپنے نبی ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو راہنمائی کرنے اور خوشخبری دینے کے لیے تمھاری طرف بھیجا۔

وَمَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقٰتَلَ ؕ— اُولٰٓىِٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْ بَعْدُ وَقٰتَلُوْاؕ— وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰی ؕ— وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ ۟۠وَ مَا لَـكُمۡ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيۡـرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ‌ؕ لَا يَسۡتَوِىۡ مِنۡكُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ وَقَاتَلَ‌ ؕ اُولٰٓئِكَ اَعۡظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيۡنَ اَنۡفَقُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَقَاتَلُوۡا‌ ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الۡحُسۡنٰى‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ

اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے

Tafseer of 57:10

10- اور کون سی چیز تمھیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے روکتی ہے؟ حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث کا مالک تو اللہ ہی ہے۔ اے ایمان والو! تم میں سے جن لوگوں نے فتح مکہ سے پہلے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اس کی راہ میں اپنا مال خرچ کیا اور اسلام کی مدد کے لیے کافروں سے جہاد کیا، وہ ان لوگوں کے برابر نہیں جنھوں نے فتح مکہ کے بعد خرچ کیا اور کافروں سے جہاد کیا۔ جو لوگ فتح مکہ سے پہلے خرچ کرتے رہے اور اللہ کی راہ میں لڑتے رہے، وہ اللہ کے ہاں ان لوگوں سے بلند مرتبہ اور عظمت والے ہیں جنھوں نے فتح مکہ کے بعد اپنے مال اس کی راہ میں خرچ کیے اور کافروں سے جنگ کی۔ ہاں، اللہ تعالیٰ نے دونوں گروہوں سے جنت کا وعدہ کیا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو عمل تم کرتے ہو۔ اس سے تمھارا کوئی عمل چھپا نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان اعمال کی جزا دے گا۔

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌ ۟ۚمَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ

کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے

Tafseer of 57:11

11- کون ہے جو دل کی خوشی سے اپنا مال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے خرچ کرے، تو اللہ تعالیٰ اسے اپنا مال خرچ كرنے كے ثواب كے طور پر دگنا بدلہ دے گا اور اس کے لیے قیامت کے دن نہایت پسندیدہ ثواب ہے اور وہ ہے جنت؟

یَوْمَ تَرَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰی نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَبِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ— ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟ۚيَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‌ۚ‏

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے

Tafseer of 57:12

12- جس دن آپ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی دائیں جانب ہوگا اور اس دن ان سے کہا جائے گا: آج تمھیں ایسی جنتوں کی خوشخبری ہے جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں جاری ہیں جن میں تم ہمیشہ رہنے والے ہو۔ یہ جزا ملنا ہی بڑی عظیم کامیابی ہے جس کے برابر کوئی کامیابی نہیں۔

یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ ۚ— قِیْلَ ارْجِعُوْا وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ؕ— فَضُرِبَ بَیْنَهُمْ بِسُوْرٍ لَّهٗ بَابٌ ؕ— بَاطِنُهٗ فِیْهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ ۟ؕيَوۡمَ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا انْظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِكُمۡ‌ۚ قِيۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَكُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًاؕ فَضُرِبَ بَيۡنَهُمۡ بِسُوۡرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيۡهِ الرَّحۡمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنۡ قِبَلِهِ الۡعَذَابُؕ

اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)

Tafseer of 57:13

جب اللہ تعالیٰ نے اس دن مومنوں کی حالت کا ذکر کیا تو ساتھ ہی منافقوں کی حالت کا ذکر بھی کر دیا، چنانچہ فرمایا:

13- جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمھارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں جو پل صراط عبور کرنے میں ہماری معاون ہو۔ منافقوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے کہا جائے گا: تم پیچھے لوٹ جاؤ اور نور تلاش کرو جس سے تم روشنی حاصل کر سکو، پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ اس دیوار کا ایک دروازہ ہوگا۔ اس کی اندرونی جانب جہاں ایمان والے ہوں گے، رحمت ہوگی اور بیرونی جانب جہاں منافق ہوں گے، عذاب ہوگا۔

یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ؕ— قَالُوْا بَلٰی وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰی جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَغَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ ۟يُنَادُوۡنَهُمۡ اَلَمۡ نَكُنۡ مَّعَكُمۡ‌ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنَّكُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَارۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ الۡاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا

Tafseer of 57:14

14- منافق ایمان والوں کو یہ کہتے ہوئے آواز دیں گے: کیا ہم اسلام اور اطاعت میں تمھارے ساتھ نہ تھے؟ مسلمان ان سے کہیں گے: کیوں نہیں، تم ہمارے ساتھ تھے مگر تم نے خود کو منافقت کے فتنے میں ڈالا اور اپنے آپ کو تباہ و برباد کر لیا۔ تم ایمان والوں کے مغلوب ہونے کا انتظار کرتے رہے تاکہ تم اپنے کفر کا اعلان کرو۔ تم اہلِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت میں بھی شک کرتے رہے اور موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے بارے میں بھی شکوک و شبہات کا شکار رہے اور جھوٹی خواہشات نے تمھیں دھوکے میں ڈالا یہاں تک کہ تم پر موت آگئی جبکہ تم اسی حال میں تھے اور اللہ کے معاملے میں شیطان نے تمھیں دھوکے میں ڈالے رکھا۔

فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ؕ— مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ؕ— هِیَ مَوْلٰىكُمْ ؕ— وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۟فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ‌ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ

تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے

Tafseer of 57:15

15- لہٰذا اے منافقو! آج اللہ کے عذاب سے نجات پانے کے لیے تم سے کوئی فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ علانیہ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں سے کوئی فدیہ قبول ہوگا۔ تمھارا اور کافروں کا ٹھکانا آگ ہے، وہی تمھارے زیادہ لائق ہے اور تم اسی کے حقدار ہو اور وہ لوٹنے کی نہایت بری جگہ ہے۔

اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۙ— وَلَا یَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْهِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُهُمْ ؕ— وَكَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ ۟اَلَمۡ يَاۡنِ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُهُمۡ لِذِكۡرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الۡحَـقِّۙ وَلَا يَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ‌ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ

کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

Tafseer of 57:16

16- کیا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے والوں کے لیے وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ پاک کے ذکر اور قرآن میں نازل ہونے والے وعدے وعید کے لیے نرم اور مطمئن ہوں اور وہ دل کی سختی میں ان یہودیوں کی طرح نہ ہو جائیں جنھیں ان سے پہلے تورات دی گئی، اور نہ ان عیسائیوں کی طرح ہو جائیں جنھیں انجیل دی گئی، پھر جب ان کے اور ان کی طرف بھیجے جانے والے نبیوں کے درمیان زیادہ وقت گزر گیا تو اس وجہ سے ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے بہت زیادہ اللہ کی اطاعت سے نکل کر اس کی نافرمانی کرنے والے ہیں؟

اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ؕ— قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ ۟اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا‌ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ

جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو

Tafseer of 57:17

17- جان لو کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ زمین کے بنجر ہونے کے بعد اس میں نباتات اگا کر اسے آباد کرتا ہے۔ اے لوگو! یقیناً ہم نے تمھارے لیے اللہ کی قدرت اور اس کی توحید کے دلائل اور نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں تاکہ تم انھیں سمجھو اور جان لو کہ وہ ذات جس نے زمین کو بنجر اور بے آباد ہو جانے کے بعد زندہ کیا، وہ تمھارے مرنے کے بعد تمھیں قبروں سے دوبارہ اٹھانے پر بھی قادر ہے اور اس بات کی بھی قدرت رکھتا ہے کہ تمھارے دلوں کی سختی کے بعد انھیں نرم کر دے۔

اِنَّ الْمُصَّدِّقِیْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ وَاَقْرَضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ ۟اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ

جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے

Tafseer of 57:18

18- بلاشبہ اپنے کچھ مال خرچ کرنے والے مرد اور اپنے کچھ مال خرچ کرنے والی عورتیں جو احسان جتائے اور تکلیف دیے بغیر دل کی خوشی سے خرچ کرتے ہیں، ان کے اعمال کا ثواب انھیں بڑھا کر دیا جائے گا۔ ایک نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھائی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے لیے اللہ کے ہاں انتہائی باعزت جزا ہوگی اور وہ ہے جنت۔

وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ۖۗ— وَالشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؕ— لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ ؕ— وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ ۟۠وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ‌ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

Tafseer of 57:19

19- جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور (ایمان لانے میں) ان کے درمیان فرق نہ کیا تو یہی لوگ سچے ہیں اور شہداء کے لیے ان کے رب کے ہاں نہایت عزت والا بدلہ ہے جو انھی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انھیں ایسا نور ملے گا جو قیامت کے دن ان کے آگے آگے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کیا اور ہمارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کی گئی ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو یہی دوزخ والے لوگ ہیں جس میں وہ قیامت کے دن داخل ہو کر ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ وہ اس سے نکل نہیں سکیں گے۔

اِعْلَمُوْۤا اَنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّلَهْوٌ وَّزِیْنَةٌ وَّتَفَاخُرٌ بَیْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ ؕ— كَمَثَلِ غَیْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَكُوْنُ حُطَامًا ؕ— وَفِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ۙ— وَّمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانٌ ؕ— وَمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ ۟اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ وَّزِيۡنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٌ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ‌ؕ كَمَثَلِ غَيۡثٍ اَعۡجَبَ الۡكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَكُوۡنُ حُطٰمًا‌ؕ وَفِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ۙ وَّمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٌ‌ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

Tafseer of 57:20

20- جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل ہے جس میں بدن مصروف رہتے ہیں، اور تماشا ہے جس کے ساتھ دل بہلے رہتے ہیں، اور زینت ہے جس سے تم خوبصورتی حاصل کرتے ہو اور تم اس کی ملکیت اور مال و متاع کے بل بوتے پر آپس میں فخر کرتے ہو اور کثرتِ مال اور کثرتِ اولاد پر اتراتے ہو۔ اس کی مثال اس بارش کی سی ہے جس سے اگنے والی نباتات کسانوں کو بھلی لگتی ہیں، پھر یہ زیادہ دیر ہری بھری نہیں رہتیں بلکہ جلد خشک ہو جاتی ہیں، تو اے دیکھنے والے! تم ان کے سبز ہونے کے بعد ان کو زرد ہوتا دیکھتے ہو، پھر اللہ تعالیٰ انھیں چورا چورا کر دیتا ہے۔ آخرت میں کافروں اور منافقوں کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے اپنے مومن بندوں کے لیے گناہوں کی بخشش اور بہت رضا مندی ہے۔ دنیا کی زندگی ختم ہونے والا سامان ہے جسے باقی نہیں رہنا، لہٰذا جس نے اس کے ختم ہونے والے ساز و سامان کو آخرت کی نعمتوں سے بہتر جانا تو وہ خسارے اور نقصان میں ہے۔

سَابِقُوْۤا اِلٰی مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ ۙ— اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ ؕ— ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ— وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۟سَابِقُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ‌ؕ ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ

(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Tafseer of 57:21

21- اے لوگو! ان نیک اعمال کی طرف دوڑو جن کے ساتھ تم اپنے گناہوں کی بخشش کروا سکتے ہو، جیسے توبہ اور قربت الٰہی کے دوسرے کام۔ تاکہ تم ان کے ذريعے سے جنت حاصل کر سکو جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کی چوڑائی کے برابر ہے۔ یہ جنت اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے تیار کی ہے جو اس پر ایمان لائے اور اس کے رسولوں کو مانا۔ یہ جزا اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے گا، دے گا۔ اللہ پاک اپنے مومن بندوں پر عظیم فضل و احسان کرنے والا ہے۔

مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَهَا ؕ— اِنَّ ذٰلِكَ عَلَی اللّٰهِ یَسِیْرٌ ۟ۚۖمَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡـرَاَهَا ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌۚ

کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے

Tafseer of 57:22

22- لوگوں کو زمین میں خشک سالی وغیرہ کی صورت میں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے اور ان پر جو جسمانی آزمائش اور مصیبت آتی ہے، وہ مخلوقات کو ہمارے پیداکرنے سے پہلے لوح محفوظ میں درج اور طے شدہ ہے۔ بلاشبہ یہ اللہ تعالیٰ پر بہت آسان ہے۔

لِّكَیْلَا تَاْسَوْا عَلٰی مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَاۤ اٰتٰىكُمْ ؕ— وَاللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ ۟ۙلِّـكَيۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰٮكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِۙ‏

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

Tafseer of 57:23

23- یہ اس لیے ہے تاکہ اے لوگو! تم اس چیز پر غم نہ کرو جو تم کھو بیٹھے ہو اور تم ان نعمتوں پر نہ اتراؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمھیں عطا کی ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر اس متکبر کو پسند نہیں کرتا جو اللہ تعالیٰ کے عطا کیے ہوئے کی بنیاد پر لوگوں پر فخر و غرور کرتا ہے۔

١لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَیَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ؕ— وَمَنْ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ ۟اۨلَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ‌ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے

Tafseer of 57:24

24-جو لوگ اس میں کنجوسی کرتے ہیں جس کا خرچ کرنا ان پر واجب ہے اور دوسروں کو بھی کنجوسی کا حکم دیتے ہیں، وہ گھاٹا پانے والے ہیں۔ جس شخص نے اللہ کی اطاعت سے منہ موڑا، وہ اللہ کو کچھ نقصان نہ پہنچائے گا، وہ صرف اپنا نقصان کرے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، وہ اپنے بندوں کی اطاعت کا محتاج نہیں۔ وہ ہر حال میں تعریف کیا گیا ہے۔

لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِیْزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۚ— وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَرُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ ۟۠لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَيِّنٰتِ وَاَنۡزَلۡنَا مَعَهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡمِيۡزَانَ لِيَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ‌ۚ وَاَنۡزَلۡنَا الۡحَـدِيۡدَ فِيۡهِ بَاۡسٌ شَدِيۡدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالۡغَيۡبِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

Tafseer of 57:25

25-یقیناً ہم نے واضح معجزات اور روشن دلائل دے کر اپنے رسول بھیجے اور ان کے ساتھ کتابیں اتاریں اور ترازو نازل کیا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں اور ہم نے لوہا اتارا جس میں سخت لڑائی کا سامان ہے، چنانچہ اسی سے اسلحہ بنایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اپنی صنعت و حرفت میں بھی لوگ اس سے نفع اٹھاتے ہیں، تاکہ اللہ تعالیٰ جان لے، یعنی بندوں کے لیے ظاہر کر دے کہ اس کے بندوں میں سے کون بن دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتاہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ زبردست، سب پر غالب ہے جس پر کوئی چیز غالب نہیں آ سکتی اور نہ وہ کسی چیز سے عاجز ہے۔

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّاِبْرٰهِیْمَ وَجَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚ— وَكَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ ۟وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰهِيۡمَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالۡـكِتٰبَ‌ فَمِنۡهُمۡ مُّهۡتَدٍ‌ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

Tafseer of 57:26

26- یقیناً ہم نے نوح اور ابراہیم علیہما السلام کو رسول بنا کر بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوت اور نازل ہونے والی کتابوں کا سلسلہ جاری کیا، چنانچہ ان کی اولاد میں سیدھی راہ کی ہدایت اور توفیق پانے والے ہیں اور بہت سارے ان میں سے اللہ کی اطاعت سے منہ پھیرنے والے بھی ہیں۔

ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰۤی اٰثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّیْنَا بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَاٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ ۙ۬— وَجَعَلْنَا فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ رَاْفَةً وَّرَحْمَةً ؕ— وَرَهْبَانِیَّةَ ١بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَایَتِهَا ۚ— فَاٰتَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْهُمْ اَجْرَهُمْ ۚ— وَكَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ ۟ثُمَّ قَفَّيۡنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيۡنَا بِعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡاِنۡجِيۡلَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ رَاۡفَةً وَّرَحۡمَةً  ؕ وَرَهۡبَانِيَّةَ اۨبۡتَدَعُوۡهَا مَا كَتَبۡنٰهَا عَلَيۡهِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوۡهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا‌ ۚ فَاٰتَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡهُمۡ اَجۡرَهُمۡ‌ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ

پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں

Tafseer of 57:27

27- پھر ان کے بعد ہم نے اپنے رسول بھیجے، انھیں ان کی امتوں کی طرف پے در پے مبعوث کیا اور ان کے بعد عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو بھیجا اور انھیں انجیل عطا فرمائی اور جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی پیروی کی، ہم نے ان کے دلوں میں نرمی اور رحمت ڈال دی، چنانچہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت و رحمت والا معاملہ کرنے والے ہیں۔ انھوں نے اپنے دین میں غلو، یعنی حد سے تجاوز کرنا ایجاد کر لیا اور اللہ تعالیٰ نے نکاح اور بعض لذیذ نعمتیں جو ان کے لیے حلال کی تھیں، انھوں نے وہ خود پر حرام قرار دے لیں، حالانکہ ہم نے ان سے اس کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ انھوں نے وہ چیزیں دین میں من گھڑت بدعت کے ذریعے سے خود پر لازم کر لیں۔ ہم نے تو ان سے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی پیروی کا مطالبہ کیا تھا جو انھوں نے پورا نہ کیا، پھر ہم نے ان میں سے ایمان لانے والوں کو ان کا اجر دیا جبکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ اسے جھٹلا کر اللہ کی اطاعت سے نکل جانے والے ہیں جو ان کے پاس اس کے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم لائے تھے۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَیَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَیَغْفِرْ لَكُمْ ؕ— وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ۟ۚۙيٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِهٖ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَيَجۡعَلْ لَّـكُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِهٖ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 57:28

28- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اپنے لیے اس کی مقرر کی ہوئی شریعت پر عمل کرنے والو! اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، وہ تمھیں دوہرا اجر و ثواب عطا کرے گا: ایک تمھارے محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان لانے کا اور دوسرا پہلے نبیوں پر ایمان لانے کا۔ وہ تمھیں ایسا نور عطا کرے گا جس کے ساتھ تم اپنی دنیا کی زندگی میں ہدایت پاؤ گے اور قیامت کے دن پل صراط پر روشنی حاصل کرو گے اور وہ تمھارے گناہ بخش دے گا، اس طرح کہ ان پر پردہ ڈال دے گا اور ان پر تمھاری پکڑ نہیں کرے گا۔ اللہ پاک اپنے بندوں کو بے حد بخشنے والا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

لِّئَلَّا یَعْلَمَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا یَقْدِرُوْنَ عَلٰی شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ ؕ— وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ ۟۠لِّـئَلَّا يَعۡلَمَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ اَلَّا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ وَاَنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ

(یہ باتیں) اس لئے (بیان کی گئی ہیں) کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل خدا ہی کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

Tafseer of 57:29

29- اے ایمان والو! یقیناً ہم نے اپنا وہ فضل بھی کھول کر بیان کر دیا ہے جو ہم نے تمھارے لیے کئی گنا ثواب کی صورت میں تیار کیا ہے تاکہ اہلِ کتاب یہود و نصاریٰ یہ جان لیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان پر ذرہ بھر اختیار نہیں رکھتے کہ وہ جسے چاہیں دے دیں اور جس سے چاہیں روک لیں اور تاکہ وہ جان لیں کہ فضل اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے جو وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے عطا کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ عظیم فضل والا ہے اور وہ اس کے ساتھ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے خاص کرتا ہے۔