56. Al-Waaqiaالواقعة

The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ۟ۙاِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ

جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے

Tafseer of 56:1

1- جب قیامت ہر حال میں قائم ہو جائے گی۔

لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ۟ۘلَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ‌

اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں

Tafseer of 56:2

2- کوئی شخص اسے ہرگز نہ جھٹلا سکے گا جیسے وہ دنیا میں جھٹلاتا تھا۔

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۟ۙخَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

کسی کو پست کرے کسی کو بلند

Tafseer of 56:3

3- جو کافر بدکاروں کو آگ میں داخل کر کے انھیں پست کر دے گی۔ اللہ سے ڈرنے والے اہلِ ایمان کو جنت میں داخل کر کے بلند کرے گی۔

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا ۟ۙاِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا

جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے

Tafseer of 56:4

4- جب زمین بڑے زور دار طریقے سے ہلائی جائے گی۔

وَّبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۟ۙوَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا

اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں

Tafseer of 56:5

5- اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے۔

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا ۟ۙفَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا

پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں

Tafseer of 56:6

6- اور ریزہ ریزہ ہونے کی وجہ سے یہ غبار بن کر بکھر جائیں گے کہ ان کا وجود ہی باقی نہیں رہے گا۔

وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً ۟ؕوَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً

اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ

Tafseer of 56:7

7- اور تم اس دن تین جماعتوں میں بٹ جاؤ گے۔

فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕفَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ

تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں

Tafseer of 56:8

8- سو دائیں ہاتھ والے، جو اپنے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں پکڑیں گے، وہ کتنے اعلیٰ اور عظیم قدر و شان والے ہیں!

وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِؕ

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں

Tafseer of 56:9

9- اور بائیں ہاتھ والے، جو اپنے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑے ہوں گے۔ وہ کس قدر ذلیل ہوں گے اور ان کا ٹھکانا کس قدر برا ہوگا!

وَالسّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَ ۟ۚۙوَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ

اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں

Tafseer of 56:10

10- اور جو دنیا میں خیر اور بھلائی کے کاموں میں آگے آگے رہنے والے ہیں، وہ آخرت میں جنت میں داخل ہوتے وقت بھی آگے آگے ہوں گے۔

اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ۚاُولٰٓئِكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ‌ۚ

وہی (خدا کے) مقرب ہیں

Tafseer of 56:11

11- یہی لوگ اللہ تعالیٰ سے قربت رکھتے ہیں۔

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ

نعمت کے بہشتوں میں

Tafseer of 56:12

12-نعمتوں والی جنتوں میں وہ کئی طرح کی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے

Tafseer of 56:13

13-ایک بڑا گروہ اس امت سے اور سابقہ امتوں میں سے۔

وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ ۟ؕوَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ

اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے

Tafseer of 56:14

14-اور آگے بڑھنے والے مقربین کی تعداد آخری دور میں بہت تھوڑی ہوگی۔

عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ ۟ۙعَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ

(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر

Tafseer of 56:15

15-وہ سونے کے تاروں سے بُنے تختوں پر ہوں گے۔

مُّتَّكِـِٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ ۟مُّتَّكِــئِيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ

آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے

Tafseer of 56:16

16-ان تختوں پر وہ بالکل آمنے سامنے ٹیک لگائے ہوں گے، ان میں سے کوئی دوسرے کی پشت نہیں دیکھے گا۔

یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ ۟ۙيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏

نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

Tafseer of 56:17

17-ان کی خدمت کے لیے ان کے پاس ایسے لڑکے ہر وقت چکر لگاتے رہیں گے جو بوڑھے ہوں گے نہ فنا ہوں گے۔

بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِیْقَ ۙ۬— وَكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ ۟ۙبِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏

یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر

Tafseer of 56:18

18- وہ ان کے پاس بغیر کنڈوں والے پیالے، کنڈوں والے جگ اور جنت کی بہتی ہوئی شراب کے جام لے کر گھومیں گے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔

لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا یُنْزِفُوْنَ ۟ۙلَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ

اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی

Tafseer of 56:19

19- وہ دنیا کی شراب کی طرح نہیں ہو گی، اس لیے اسے پینے والے کے سر میں درد ہوگا نہ عقل کام کرنا چھوڑے گی۔

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ ۟ۙوَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ

اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں

Tafseer of 56:20

20- اور یہ لڑکے ان کی پسند کے پھل لیے ان کے پاس گھومیں گے۔

وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟ؕوَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے

Tafseer of 56:21

21- اور ان کے من پسند پرندوں کے گوشت (کے پکوان) لیے ان کے پاس چکر لگائیں گے۔

وَحُوْرٌ عِیْنٌ ۟ۙوَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

Tafseer of 56:22

22- اور ان کے لیے جنت میں بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی عورتیں، یعنی حُوریں ہوں گی۔

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوءِ الْمَكْنُوْنِ ۟ۚكَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ‌ۚ

جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی

Tafseer of 56:23

23- جیسے سیپ میں چھپے موتی ہوں۔

جَزَآءً بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

Tafseer of 56:24

24- یہ جزا ہے ان کے ان نیک اعمال کی جو وہ دنیا میں کرتے رہے۔

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا تَاْثِیْمًا ۟ۙلَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ

Tafseer of 56:25

25- وہ جنت میں کوئی بے ہودہ بات سنیں گے نہ ایسی بات جس سے کرنے والے کو گناہ ہو۔

اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۟اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا

ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)

Tafseer of 56:26

26- وہ صرف اپنے لیے فرشتوں کا سلام سنیں گے اور ایک دوسرے کے سلام کی آواز۔

وَاَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ

اور داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں

Tafseer of 56:27

27- دائیں جانب والے، جنھیں ان کے نا مۂ اعمال دائیں ہاتھ میں تھمائے جائیں گے، کیا خوب عظمت والے اور اللہ کے نزدیک بلند مقام و مرتبے والے ہیں!

فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ ۟ۙفِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ

(یعنی) بےخار کی بیریوں

Tafseer of 56:28

28- وہ ایسی بغیر کانٹوں والی بیریوں (کے باغوں) میں ہوں گے جن میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

وَّطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ ۟ۙوَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ

اور تہہ بہ تہہ کیلوں

Tafseer of 56:29

29-اور تہ بہ تہ رکھے کیلوں کے ڈھیروں میں ہوں گے۔

وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ ۟ۙوَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ

اور لمبے لمبے سایوں

Tafseer of 56:30

30- اور نہ ختم ہونے والے لمبے لمبے سایوں میں ہوں گے۔

وَّمَآءٍ مَّسْكُوْبٍ ۟ۙوَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ

اور پانی کے جھرنوں

Tafseer of 56:31

وَّفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ ۟ۙوَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ

اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں

Tafseer of 56:32

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّلَا مَمْنُوْعَةٍ ۟ۙلَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ

جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

Tafseer of 56:33

وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ ۟ؕوَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ

اور اونچے اونچے فرشوں میں

Tafseer of 56:34

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءً ۟ۙاِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ

ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا

Tafseer of 56:35

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًا ۟ۙفَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏

تو ان کو کنواریاں بنایا

Tafseer of 56:36

عُرُبًا اَتْرَابًا ۟ۙعُرُبًا اَتۡرَابًاۙ

(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر

Tafseer of 56:37

لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ؕ۠لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ

یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے

Tafseer of 56:38

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ ۟ۙثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ

(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں

Tafseer of 56:39

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ ۟ؕوَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ

اور بہت سے پچھلوں میں سے

Tafseer of 56:40

وَاَصْحٰبُ الشِّمَالِ ۙ۬— مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ ۟ؕوَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں

Tafseer of 56:41

فِیْ سَمُوْمٍ وَّحَمِیْمٍ ۟ۙفِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ

(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں

Tafseer of 56:42

وَّظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍ ۟ۙوَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

Tafseer of 56:43

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِیْمٍ ۟لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ

(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما

Tafseer of 56:44

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَ ۟ۚۖاِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ

یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

Tafseer of 56:45

وَكَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَی الْحِنْثِ الْعَظِیْمِ ۟ۚوَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ

اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے

Tafseer of 56:46

وَكَانُوْا یَقُوْلُوْنَ ۙ۬— اَىِٕذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ ۟ۙوَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ اَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

Tafseer of 56:47

اَوَاٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ ۟اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ

اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟

Tafseer of 56:48

قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ ۟ۙقُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ

کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے

Tafseer of 56:49

لَمَجْمُوْعُوْنَ ۙ۬— اِلٰی مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ ۟لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ

(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے

Tafseer of 56:50

ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَ ۟ۙثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ

پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!

Tafseer of 56:51

لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ ۟ۙلَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏

تھوہر کے درخت کھاؤ گے

Tafseer of 56:52

فَمَالِـُٔوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَ ۟ۚفَمٰلِـئُوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ‌ۚ

اور اسی سے پیٹ بھرو گے

Tafseer of 56:53

فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِ ۟ۚفَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ‌ۚ‏

اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

Tafseer of 56:54

فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِ ۟ؕفَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ

اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں

Tafseer of 56:55

هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِ ۟ؕهٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏

جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

Tafseer of 56:56

نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُوْنَ ۟نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ

ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟

Tafseer of 56:57

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ

دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

Tafseer of 56:58

ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ

کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

Tafseer of 56:59

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟ۙنَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

Tafseer of 56:60

عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ۟عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ

کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں

Tafseer of 56:61

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰی فَلَوْلَا تَذَكَّرُوْنَ ۟وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ

اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

Tafseer of 56:62

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

Tafseer of 56:63

ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ

تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟

Tafseer of 56:64

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ ۟لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

Tafseer of 56:65

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَ ۟ۙاِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ

(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے

Tafseer of 56:66

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۟بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ

بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب

Tafseer of 56:67

اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو

Tafseer of 56:68

ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ ۟ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ

کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟

Tafseer of 56:69

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ ۟لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ

اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

Tafseer of 56:70

اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَ ۟ؕاَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ

بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو

Tafseer of 56:71

ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِـُٔوْنَ ۟ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِئُـوۡنَ

کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟

Tafseer of 56:72

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ ۟ۚنَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ

ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

Tafseer of 56:73

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

Tafseer of 56:74

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ

ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

Tafseer of 56:75

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ ۟ۙوَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ

اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے

Tafseer of 56:76

اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ ۟ۙاِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ

کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے

Tafseer of 56:77

فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ ۟ۙفِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ

(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

Tafseer of 56:78

لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ ۟ؕلَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏

اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں

Tafseer of 56:79

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ

پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے

Tafseer of 56:80

اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ ۟ۙاَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ

کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟

Tafseer of 56:81

وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ ۟وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ

اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو

Tafseer of 56:82

فَلَوْلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ

بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے

Tafseer of 56:83

وَاَنْتُمْ حِیْنَىِٕذٍ تَنْظُرُوْنَ ۟ۙوَاَنۡتُمۡ حِيۡنَئِذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ

اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

Tafseer of 56:84

وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ ۟وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

Tafseer of 56:85

فَلَوْلَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ ۟ۙفَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ

پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو

Tafseer of 56:86

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟

Tafseer of 56:87

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ ۟ۙفَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏

پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے

Tafseer of 56:88

فَرَوْحٌ وَّرَیْحَانٌ ۙ۬— وَّجَنَّتُ نَعِیْمٍ ۟فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ

تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں

Tafseer of 56:89

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ۙوَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ

اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے

Tafseer of 56:90

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ ۟ؕفَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ

تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام

Tafseer of 56:91

وَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ ۟ۙوَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

Tafseer of 56:92

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ ۟ۙفَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ

تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے

Tafseer of 56:93

وَّتَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ ۟وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ

اور جہنم میں داخل کیا جانا

Tafseer of 56:94

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِ ۟ۚاِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏

یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے

Tafseer of 56:95

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

Tafseer of 56:96