اَلرَّحْمٰنُ ۟ۙاَلرَّحۡمٰنُۙ
(خدا جو) نہایت مہربان
Tafseer of 55:1
1- الرحمٰن کا مطلب ہے: نہایت وسیع رحمت والا۔
The Beneficent · Medinan · 78 ayahs · 3 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلرَّحْمٰنُ ۟ۙاَلرَّحۡمٰنُۙ
(خدا جو) نہایت مہربان
1- الرحمٰن کا مطلب ہے: نہایت وسیع رحمت والا۔
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ ۟ؕعَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ
اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
2- اس نے قرآن کو یاد کرنا آسان بنا کر اور اس کے معانی کو سمجھنا آسان کر کے لوگوں کو قرآن سکھایا۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ ۟ۙخَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ
اسی نے انسان کو پیدا کیا
3- اس نے انسان کو صحیح اور درست پیدا کیا اور اس کی شکل و صورت نہایت خوبصورت بنائی۔
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ ۟عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ
اسی نے اس کو بولنا سکھایا
4- اس نے اسے سکھایا کہ وہ بول کر اور لکھ کر کس طرح اپنے دل کی بات بیان کرے۔
اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ۟ۙاَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ
سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
5- اس نے سورج اور چاند دونوں کی حرکت مقرر کی، وہ دونوں ایک مضبوط نظام کے تحت چل رہے ہیں تاکہ لوگوں کو سالوں اور حساب کی گنتی معلوم ہو۔
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ ۟وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ
اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
6- اور وہ نباتات جن کے تنے نہیں ہیں اور درخت بھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہوئے اس کے حضور سجدہ کرتے ہیں۔
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِیْزَانَ ۟ۙوَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ
اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
7- اور اس نے آسمان کو زمین کے اوپر اس کے لیے بطور چھت بلند کیا اور اس نے زمین میں عدل قائم کیا اور اس کا اپنے بندوں کو بھی حکم دیا ہے۔
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ ۟اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ
کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
8- اس نے عدل قائم کیا تاکہ اے لوگو! تم ظلم نہ کرو اور ناپ تول میں ڈنڈی نہ مارو۔
وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ ۟وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
9- اور تم آپس میں انصاف کے ساتھ وزن ٹھیک رکھو اور جب تم کسی دوسرے کو وزن کر کے یا ناپ کر دو تو وزن اور ناپ میں کمی نہ کرو۔
وَالْاَرْضَ وَضَعَهَا لِلْاَنَامِ ۟ۙوَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ
اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
10- اس نے زمین بچھائی جو مخلوق کے قیام پذیر ہونے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ ۟ۖفِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۖ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ
اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
11- اس میں درخت ہیں جو پھل دیتے ہیں اور اس میں خوشوں والے کھجور کے درخت ہیں جن خوشوں میں کھجوریں لگتی ہیں۔
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّیْحَانُ ۟ۚوَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ
اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
12- اس میں بُھس والے دانے ہیں جیسے گندم اور جَو، اور اس میں نباتات ہیں جن کی خوشبو تمھیں بھلی لگتی ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
13- تو اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ ۟ۙخَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ
اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
14- اس نے آدم علیہ السلام کو خشک مٹی سے پیدا کیا جس کی آواز سنائی دیتی تھی جیسے پکی ہوئی مٹی ہو۔
وَخَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ ۟ۚوَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
15- اور جنوں کے باپ کو اس شعلے سے پیدا کیا جس میں دھویں کی آمیزش نہیں تھی۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
16- تو اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ ۟ۚرَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ
وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
17- وہ رب ہے سردیوں اور گرمیوں کے حساب سے سورج کے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
18- تو اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِ ۟ۙمَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ
اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
19- اللہ تعالیٰ نے نمکین اور میٹھے دو سمندروں کو اکٹھا کر دیا ہے جو آنکھوں کے دیکھنے کے اعتبار سے باہم ملتے ہیں۔
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِ ۟ۚبَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ
دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
20- ان دونوں کے درمیان ایک رکاوٹ ہے جو انھیں ایک دوسرے کی حد سے نہیں بڑھنے دیتی تاکہ میٹھا، میٹھا رہے اور نمکین، نمکین رہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
21- تو اے جنوں اور انسانوں کےگروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ ۟ۚيَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ
دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
22- ان دونوں طرح کے سمندروں سے چھوٹے بڑے موتی نکلتے ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
23- تو اے گروہِ جن و انس! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَـٰٔتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ ۟ۚوَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ
اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں
24- اور صرف اسی اکیلے اللہ پاک کے قبضے میں سمندروں میں چلنے والے وہ جہاز اور کشتیاں ہیں جو پہاڑوں کی مانند ہیں۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟۠فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
25- تو اے گروہِ جن و انس! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ ۟ۚۖكُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ
جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے
26- زمین کے اوپر موجود ہر مخلوق ضرور ہلاک ہونے والی ہے۔
وَّیَبْقٰی وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ ۟ۚوَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِۚ
اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
27- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! صرف آپ کے رب کی ذات باقی رہے گی جو بڑی عظمت والی اور اپنے بندوں پر فضل و احسان کرنے والی ہے، چنانچہ اسے کبھی فنا نہیں ہونا۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
28- تو اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
یَسْـَٔلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍ ۟ۚيَسۡئَـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍۚ
آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
29-آسمانوں میں موجود سارے فرشتے اور زمین کے تمام جنات اور انسان اسی سے اپنی حاجتیں مانگتے ہیں۔ ہر وقت وہ اپنے بندوں کی زندگی، موت اور رزق وغیرہ کے کسی نہ کسی معاملے میں مصروف ہوتا ہے۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
30- تو اے گروہِ جن و انس! تم دونوں اپنے آپ پر اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے؟
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِ ۟ۚسَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِۚ
اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا ؕ— لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ۟ۚيٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡاؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍۚ
اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ ۙ۬— وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ ۟ۚيُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِۚ
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ ۟ۚفَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِۚ
پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُسْـَٔلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّ ۟ۚفَيَوۡمَئِذٍ لَّا يُسۡـٴَـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ
اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰهُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَالْاَقْدَامِ ۟ۚيُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِۚ
گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ یُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُوْنَ ۟ۘهٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَۘ
یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
یَطُوْفُوْنَ بَیْنَهَا وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ ۟ۚيَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍۚ
وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟۠فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ ۟ۚوَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ
اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۙفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
ذَوَاتَاۤ اَفْنَانٍ ۟ۚذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ
ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِۚ
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِۚ
ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی فُرُشٍ بَطَآىِٕنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ ؕ— وَجَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍ ۟ۚمُتَّكِــئِيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآئِنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍۚ
(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ۙ— لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۟ۚفِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ
ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
كَاَنَّهُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ ۟ۚكَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ
گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ ۟ۚهَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُۚ
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ ۟ۚوَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ
اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۙفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُدْهَآمَّتٰنِ ۟ۚمُدۡهَآمَّتٰنِۚ
دونوں خوب گہرے سبز
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ۟ۚفِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ ۟ۚفِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌۚ
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌ ۟ۚفِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌۚ
ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ ۟ۚحُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِۚ
(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟ۚفَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ ۟ۚلَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ
ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ ۟ۚمُتَّكِـئِيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍۚ
سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ ۟۠تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ
(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے