54. Al-Qamarالقمر

The Moon · Meccan · 55 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ۟اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ

قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا

Tafseer of 54:1

1- قیامت کا آنا قریب ہے اور چاند نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے عہد مبارک میں پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا اور اس کا پھٹنا آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ان معجزات میں سے ہے جنھیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

وَاِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَیَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۟وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ

اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

وَكَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَكُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ ۟وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ‌ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ

اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے

Tafseer of 54:2–3

2- یہ مشرک اگر نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی سچائی کی کوئی دلیل اور معجزہ دیکھتے ہیں تو اسے قبول کرنے سے منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں: جو دلائل اور معجزات ہم نے دیکھے ہیں، وہ باطل جادو ہے۔

وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ ۟ۙوَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِيۡهِ مُزۡدَجَرٌۙ

اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

Tafseer of 54:4

4- اور یقیناً ان کے پاس ان پہلی امتوں کی جنھیں اللہ تعالیٰ نے اُن کے کفر اور ظلم کی وجہ سے ہلاک کیا، وہ خبریں آچکی ہیں جو ان لوگوں کو ان کے کفر اور ظلم سے روکنے کے لیے کافی تھیں۔

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ ۟ۙحِكۡمَةٌ ۢ بَالِغَةٌ‌ فَمَا تُغۡنِ النُّذُرُۙ

اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ— یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰی شَیْءٍ نُّكُرٍ ۟ۙفَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ‌ۘ يَوۡمَ يَدۡعُ الدَّاعِ اِلٰى شَىۡءٍ نُّكُرٍۙ

تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا

Tafseer of 54:5–6

5- اور جو چیز ان کے پاس آئی، وہ کامل حکمت ہے تاکہ ان پر حجت قائم ہو مگر یہ دھمکیاں اور ڈراوے اس قوم کو کوئی نفع نہیں دیتے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتی۔

خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌ ۟ۙخُشَّعًا اَبۡصَارُهُمۡ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ كَاَنَّهُمۡ جَرَادٌ مُّنۡتَشِرٌۙ

تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں

Tafseer of 54:7

7- ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی، وہ اپنی قبروں سے اس طرح نکلیں گے گویا وہ اپنی حساب گاہ کی طرف دوڑ کر جانے میں پھیلا ہوا ٹِڈی دَل ہے۔

مُّهْطِعِیْنَ اِلَی الدَّاعِ ؕ— یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ ۟مُّهۡطِعِيۡنَ اِلَى الدَّاعِ‌ؕ يَقُوۡلُ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٌ

اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے

Tafseer of 54:8

8- اس میدان کی طرف بلانے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے: یہ دن تو اپنی شدت اور ہولناکی کی وجہ سے بہت سخت ہے۔

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّازْدُجِرَ ۟كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ فَكَذَّبُوۡا عَبۡدَنَا وَقَالُوۡا مَجۡنُوۡنٌ وَّازۡدُجِرَ

ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

Tafseer of 54:9

جب اللہ تعالیٰ نے کافروں کے ہمارے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی دعوت سے منہ پھیرنے کا ذکر کیا تو آپ کی تسلی کے لیے آپ کو یہ بھی بتا دیا کہ پہلی امتوں نے بھی اپنے رسولوں کو جھٹلایا تھا، چنانچہ فرمایا:

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کی دعوت کو جھٹلانے والے ان لوگوں سے پہلے قومِ نوح نے جھٹلایا۔ جب ہم نے اپنے بندے نوح علیہ السلام کو ان کی طرف بھیجا تو انھوں نے اسے جھٹلایا اور اس کے بارے میں کہا: یہ دیوانہ ہے اور جب وہ انھیں دعوت دینے سے باز نہ آئے تو انھیں طرح طرح سے برا بھلا کہا اور دھمکیاں دے کر ان کے ساتھ نہایت برا سلوک کیا۔0 پھر نوح علیہ السلام نے اپنے رب سے یوں دعا کی: بلاشبہ میری قوم مجھ پر غالب آگئی ہے اور انھوں نے میری بات نہیں مانی، اب تو ان پر عذاب نازل کر کے ان سے بدلہ لے۔

فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ۟فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانْـتَصِرۡ

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے

Tafseer of 54:10

10- پھر نوح علیہ السلام نے اپنے رب سے یوں دعا کی: بلاشبہ میری قوم مجھ پر غالب آگئی ہے اور انھوں نے میری بات نہیں مانی، اب تو ان پر عذاب نازل کر کے ان سے بدلہ لے۔

فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ ۟ؗۖفَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡهَمِرٍ

پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے

Tafseer of 54:11

11- تب ہم نے آسمان کے دروازے کھول دیے اور لگاتار موسلا دھار بارش برسائی۔

وَّفَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَی الْمَآءُ عَلٰۤی اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ ۟ۚوَّفَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُيُوۡنًا فَالۡتَقَى الۡمَآءُ عَلٰٓى اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ‌ۚ

اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

وَحَمَلْنٰهُ عَلٰی ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ ۟ۙوَحَمَلۡنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ

اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا

تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا ۚ— جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ ۟تَجۡرِىۡ بِاَعۡيُنِنَا‌ۚ جَزَآءً لِّمَنۡ كَانَ كُفِرَ

وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے

Tafseer of 54:12–14

12- اور ہم نے زمین کو پھاڑ دیا اور اس میں سے چشمے پھوٹ نکلے، پھر اللہ کے اس فیصلے کے مطابق جو اس نے ازل سے طے کیا تھا، آسمان سے نازل ہونے والا پانی زمین سے نکلنے والے پانی کے ساتھ مل گیا تو اس نے ان سب کو ڈبو دیا سوائے ان کے جنھیں اللہ تعالیٰ نے بچایا۔

وَلَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟وَلَقَدْ تَّرَكۡنٰهَاۤ اٰيَةً فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:15

15- اور ہم نے جو سزا انھیں دی، اسے عبرت و نصیحت بنا چھوڑا۔ تو کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا جو اس سے عبرت پکڑے

فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟

Tafseer of 54:16

16- پھر جھٹلانے والوں کے لیے میرا عذاب کیسا تھا اور انھیں ہلاک کر کے میرا ڈرانا کیسا تھا؟

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:17

17- یقیناً ہم نے وعظ و نصیحت حاصل کرنے کے لیے قرآن کو آسان بنایا ہے تو کیا ہے کوئی اس کی عبرتوں اور نصیحتوں سے سبق سیکھنے والا؟

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟كَذَّبَتۡ عَادٌ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

Tafseer of 54:18

18- قومِ عاد نے اپنے نبی ہود علیہ السلام کو جھٹلایا تو اے اہلِ مکہ! تم غور کرو کہ میرا انھیں عذاب دینا کیسا رہا؟ اور میرا ان کے اس عذاب کے ساتھ دوسروں کوڈرانا کیسا رہا؟

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ ۟ۙاِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡ يَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّۙ

ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی

Tafseer of 54:19

19- ہم نے ان پر ایک نہایت برے اور منحوس دن میں سخت ٹھنڈی آندھی بھیجی جو ان کے جہنم میں داخل ہونے تک ان پر چلتی رہی۔

تَنْزِعُ النَّاسَ ۙ— كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ ۟تَنۡزِعُ النَّاسَۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ مُّنۡقَعِرٍ

وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

Tafseer of 54:20

20- جو لوگوں کو زمین سے اٹھا اٹھا کر ان کے سروں کے بل پٹختی تھی گویا کہ وہ کھجور کے جڑ سے اکھڑے ہوئے تنے ہوں۔

فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

Tafseer of 54:21

21- لہٰذا اے اہلِ مکہ! تم غور و فکر کرو کہ میرا انھیں عذاب دینا کیسا تھا؟ اور ان کے عذاب کے ذریعے سے میرا دوسروں کو ڈرانا اور خبردار کرنا کیسا رہا؟

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟۠وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:22

22- یقیناً ہم نے قرآن کو وعظ و نصیحت کے لیے آسان کردیا ہے تو ہے کوئی اس کی عبرتوں اور نصیحتوں سے سبق سیکھنے والا؟

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ ۟كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ

ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا

Tafseer of 54:23

23- قومِ ثمود نے اس چیز (حق) کو جھٹلا دیا جس کے ساتھ ان کے رسول صالح علیہ السلام نے انھیں ڈرایا۔

فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ ۙ— اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ ۟فَقَالُـوۡۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ

اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے

Tafseer of 54:24

24-چنانچہ انھوں نے اُسے ناپسند کرتے ہوئے کہا: کیا ہم ایسے بشر کی پیروی کریں جو ہم ہی میں سے ایک ہے؟ بلاشبہ اگر ہم نے اس حالت میں اس کی پیروی کی تو یقیناً ہم راہِ راست سے دور ہٹ جائیں گے اور بہت زیادہ سختی اور عذاب میں پڑ جائیں گے۔

ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ ۟ءَاُلۡقِىَ الذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۡۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ‏

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

Tafseer of 54:25

25- کیا ہم سب کو چھوڑ کر، صرف اس پر وحی نازل کی گئی ہے جبکہ وہ اکیلا ہے؟ نہیں، بلکہ وہ جھوٹا مغرور انسان ہے۔

سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ ۟سَيَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡكَذَّابُ الۡاَشِرُ

ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

Tafseer of 54:26

26- وہ بہت جلد قیامت کے دن جان لیں گے کہ جھوٹا مغرور کون ہے؟ صالح علیہ السلام یا وہ خود؟

اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ ۟ؗاِنَّا مُرۡسِلُوا النَّاقَةِ فِتۡنَةً لَّهُمۡ فَارۡتَقِبۡهُمۡ وَاصۡطَبِرۡ

(اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

Tafseer of 54:27

27- اے صالح! بلاشبہ ہم چٹان سے اونٹنی نکالنے والے اور اسے ان کی آزمائش کے لیے بھیجنے والے ہیں، لہٰذا آپ انتظار کریں اور دیکھیں کہ وہ اونٹنی کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور ان کی طرف سے دی جانے والی تکلیفوں پر صبر کریں۔

وَنَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌ بَیْنَهُمْ ۚ— كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ ۟وَنَبِّئۡهُمۡ اَنَّ الۡمَآءَ قِسۡمَةٌ ۢ بَيۡنَهُمۡ‌ۚ كُلُّ شِرۡبٍ مُّحۡتَضَرٌ

اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

Tafseer of 54:28

28- اور انھیں بتا دیں کہ ان کے کنویں کا پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ایک دن اونٹنی کے لیے ہوگا اور ایک دن ان کے لیے۔ ہر حصے والا اپنے مخصوص باری والے دن اکیلا ہی کنویں پر آئے گا۔

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰی فَعَقَرَ ۟فَنَادَوۡا صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ

تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

Tafseer of 54:29

29- تب انھوں نے اپنے ایک ساتھی کو بلایا تاکہ وہ اونٹنی کو قتل کردے، چنانچہ اس نے قوم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تلوار پکڑی اور اسے قتل کر دیا۔

فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

Tafseer of 54:30

30- لہٰذا اے اہلِ مکہ! تم غور کرو کہ میرا انھیں عذاب دینا کیسا رہا؟ اور ان کے عذاب کے ساتھ میرا دوسروں کو ڈرانا کیسا تھا؟

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ ۟اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوۡا كَهَشِيۡمِ الۡمُحۡتَظِرِ

ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ

Tafseer of 54:31

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:32

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍ بِالنُّذُرِ ۟كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ ۢ بِالنُّذُرِ

لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا

Tafseer of 54:33

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ ؕ— نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍ ۟ۙاِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ‌ؕ نَّجَّيۡنٰهُمۡ بِسَحَرٍۙ

تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

Tafseer of 54:34

نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا ؕ— كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ ۟نِّعۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِىۡ مَنۡ شَكَرَ

اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Tafseer of 54:35

وَلَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ ۟وَلَقَدۡ اَنۡذَرَهُمۡ بَطۡشَتَـنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ

اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

Tafseer of 54:36

وَلَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟وَلَقَدۡ رَاوَدُوۡهُ عَنۡ ضَيۡفِهٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡيُنَهُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

Tafseer of 54:37

وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ ۟ۚوَلَقَدۡ صَبَّحَهُمۡ بُكۡرَةً عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ‌

اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا

Tafseer of 54:38

فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَنُذُرِ ۟فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ

تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

Tafseer of 54:39

وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟۠وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:40

وَلَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ ۟ۚوَلَقَدۡ جَآءَ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ النُّذُرُ‌ۚ

اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے

Tafseer of 54:41

كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ ۟كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذۡنٰهُمۡ اَخۡذَ عَزِيۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

Tafseer of 54:42

اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىِٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِ ۟ۚاَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓئِكُمۡ اَمۡ لَكُمۡ بَرَآءَةٌ فِى الزُّبُرِ‌ۚ

(اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے

Tafseer of 54:43

اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ ۟اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ نَحۡنُ جَمِيۡعٌ مُّنۡتَصِرٌ

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے

Tafseer of 54:44

سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ ۟سَيُهۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَيُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ

عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

Tafseer of 54:45

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدْهٰی وَاَمَرُّ ۟بَلِ السَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَالسَّاعَةُ اَدۡهٰى وَاَمَرُّ

ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

Tafseer of 54:46

اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ ۟ۘاِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ‌ۘ

بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں

Tafseer of 54:47

یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰی وُجُوْهِهِمْ ؕ— ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ ۟يَوۡمَ يُسۡحَبُوۡنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡؕ ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ

اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

Tafseer of 54:48

اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ ۟اِنَّا كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقۡنٰهُ بِقَدَرٍ

ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے

Tafseer of 54:49

وَمَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ ۟وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ

اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے

Tafseer of 54:50

وَلَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۟وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ

اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

Tafseer of 54:51

وَكُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ ۟وَكُلُّ شَىۡءٍ فَعَلُوۡهُ فِى الزُّبُرِ

اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے

Tafseer of 54:52

وَكُلُّ صَغِیْرٍ وَّكَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ ۟وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ

(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے

Tafseer of 54:53

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

Tafseer of 54:54

فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ ۟۠فِىۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِيۡكٍ مُّقۡتَدِرٍ

(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

Tafseer of 54:55