53. An-Najmالنجم

The Star · Meccan · 62 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰی ۟ۙوَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ

تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے

Tafseer of 53:1

1- اللہ پاک نے قسم کھائی ستارے کی جب وہ گرے۔

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰی ۟ۚمَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰى‌ۚ

کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

Tafseer of 53:2

2- محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ہدایت کی راہ سے ہٹے ہیں نہ بھٹکے ہیں، بلکہ وہ سیدھے راستے پر ہیں۔

وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی ۟ؕوَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ

اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں

Tafseer of 53:3

3- اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی میں اس قرآن کے ذریعے کلام نہیں کرتے۔

اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی ۟ۙاِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ‏

یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے

Tafseer of 53:4

4- یہ قرآن تو صرف وحی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کے ذریعے سے آپ صلى اللہ عليہ وسلم کی طرف بھیجا ہے۔

عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰی ۟ۙعَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ

ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا

Tafseer of 53:5

5- آپ کو یہ (قرآن) نہایت مضبوط قوتوں والے فرشتے جبریل علیہ السلام نے سکھایا ہے۔

ذُوْ مِرَّةٍ ؕ— فَاسْتَوٰی ۟ۙذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ

(یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے

Tafseer of 53:6

6- جبریل علیہ السلام نہایت خوبصورت شکل و صورت والے ہیں، چنانچہ وہ نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے سامنے اپنی اصلی شکل میں جس پر اللہ تعالیٰ نے انھیں پیدا کیا، سیدھے کھڑے ہو گئے۔

وَهُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی ۟ؕوَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى

اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے

Tafseer of 53:7

7- اور جبریل علیہ السلام آسمان کے بلند کناروں پر تھے۔

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی ۟ۙثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ‏

پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے

Tafseer of 53:8

8- پھر جبریل علیہ السلام نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے قریب ہوئے اور مزید قریب ہوتے گئے۔

فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی ۟ۚفَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰى‌ۚ

تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم

Tafseer of 53:9

9- حتی کہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم سے ان کی قربت دو کمانوں کے برابر فاصلے جتنی یا اس سے بھی کم ہوگئی۔

فَاَوْحٰۤی اِلٰی عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰی ۟ؕفَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ

پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا

Tafseer of 53:10

10- پھر جبریل علیہ السلام نے اللہ کے بندے محمد صلى اللہ عليہ وسلم کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی۔

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰی ۟مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى

جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا

Tafseer of 53:11

11-محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے دل نے اسے نہیں جھٹلایا جو آپ کی آنکھ نے دیکھا۔

اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰی مَا یَرٰی ۟اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى

کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟

Tafseer of 53:12

12- سو اے مشرکو! کیا تم آپ سے اس کے بارے میں جھگڑتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو معراج کی رات دکھایا؟

وَلَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰی ۟ۙوَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ

اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے

Tafseer of 53:13

13- یقیناً محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے ایک اور بار معراج کی رات جبریل علیہ السلام کو ان کی اصلی شکل میں دیکھا۔

عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰی ۟عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى

پرلی حد کی بیری کے پاس

Tafseer of 53:14

14-سدرۃ المنتہیٰ کے پاس اور یہ ساتویں آسمان میں (بیری کا) بہت بڑا درخت ہے۔

عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰی ۟ؕعِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ‏

اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے

Tafseer of 53:15

15- اسی درخت کے پاس جنت الماویٰ ہے۔

اِذْ یَغْشَی السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰی ۟ۙاِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ

جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا

Tafseer of 53:16

16-جب بیری کو اللہ کے حکم سے ایک عظیم چیز چھپا رہی تھی، جس کی حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی ۟مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى

ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی

Tafseer of 53:17

17- آپ صلى اللہ عليہ وسلم کی نگاہ دائیں بائیں ہوئی نہ اپنی حد سے آگے بڑھی۔

لَقَدْ رَاٰی مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰی ۟لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى

انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

Tafseer of 53:18

18- یقیناً محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے معراج کی رات اپنے رب کی ایسی عظیم نشانیاں دیکھیں جو اس کی قدرت کی دلیل تھیں، چنانچہ آپ نے جنت اور دوزخ وغیرہ کو دیکھا۔

اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰی ۟ۙاَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ

بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا

Tafseer of 53:19

19-اے مشرکو! تم مجھے ان بتوں کی خبر دو جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، یعنی لات اور عُزّیٰ کی۔

وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰی ۟وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى

اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)

Tafseer of 53:20

20- تمھارے ان بتوں میں سے تیسرا منات ہے۔ مجھے بتاؤ کیا یہ (سب) تمھارے لیے کسی نفع یا نقصان کے مالک ہیں؟

اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْاُنْثٰی۟ اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى

(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں

Tafseer of 53:21

21- اے مشرکو! کیا تمھارے لیے لڑکا ہے جسے تم پسند کرتے ہو اور اس پاک رب کے لیے لڑکی ہے جسے تم ناپسند کرتے ہو؟

تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰی ۟تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى

یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے

Tafseer of 53:22

22- یہ تقسیم جو تم نے اپنی مرضی سے کر لی ہے، یقیناً ایک ظالمانہ تقسیم ہے۔

اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ ؕ— اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَی الْاَنْفُسُ ۚ— وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰی ۟ؕاِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُ‌ۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ

وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

Tafseer of 53:23

23- یہ بت صرف نام ہیں جو حقیقت سے خالی ہیں، ان میں الوہیت (معبود ہونے) کی کوئی صفت نہیں، یہ نام تم نے اور تمھارے باپ دادا نے خود ہی رکھ لیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ مشرکین اپنے عقیدے میں صرف گمان اور ان نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں جو شیطان نے ان کے دلوں میں سجا دی ہیں۔ یقیناً ان کے پاس ان کے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی زبانی ان کے رب کی ہدایت آئی مگر انھوں نے اس سے ہدایت نہ پائی۔

اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰی ۟ؗۖاَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰى

کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے

Tafseer of 53:24

24- کیا انسان اللہ کے ہاں بتوں کی جس شفاعت کی آرزو کرتا ہے، وہ اسے میسر ہوگی؟

فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلٰی ۟۠فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى

آخرت اور دنیا تو اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے

Tafseer of 53:25

25- نہیں، اس کو وہ نہیں ملے گا جس کی وہ آرزو کرے۔ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جہان بھی اور یہ جہان بھی۔ وہ ان میں سے جو چاہے دے اور جو چاہے روکے۔

وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْـًٔا اِلَّا مِنْ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَرْضٰی ۟وَكَمۡ مِّنۡ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغۡنِىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡـئًــا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ يَّاۡذَنَ اللّٰهُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡضٰى‏

اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے

Tafseer of 53:26

26- بہت سے فرشتے آسمانوں میں ایسے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے گی اگر وہ کسی کی سفارش کرنا چاہیں گے مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ ان میں سے جسے چاہے اس آدمی کی سفارش کی اجازت دے دےجس کی سفارش کیے جانے پر وہ راضی ہو، چنانچہ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا، اللہ تعالیٰ اسے ہرگز سفارش کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ کبھی ایسے شخص کی سفارش کیے جانے پر راضی ہو گا جو اللہ کے سوا کسی کی عبادت کرتا تھا۔

اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓىِٕكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰی۟ اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوۡنَ الۡمَلٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ الۡاُنۡثٰى

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں

Tafseer of 53:27

27- بلاشبہ جو آخرت میں دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان نہیں رکھتے، یقیناً وہ فرشتوں کے لڑکیوں والے نام رکھتے ہیں کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ وہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس ہرزہ سرائی سے بہت بلند و برتر اور بڑا ہے۔

وَمَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ ؕ— اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ ۚ— وَاِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْـًٔا ۟ۚوَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ‌ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡئًـاۚ‏

حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

Tafseer of 53:28

28- ان کے پاس ان کے لڑکیوں والے نام رکھنے کی کوئی پکی علمی دلیل نہیں، وہ صرف اٹکل پچو اور وہم کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور بلاشبہ وہم و گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا کہ وہ حق کا قائم مقام بن سکے۔

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰی ۙ۬— عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ؕفَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰى عَنۡ ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ اِلَّا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا

تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو

Tafseer of 53:29

29- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس شخص سے منہ پھیر لیں جس نے اللہ کے ذکر سے منہ پھیر لیا اور اس کی پروا نہ کی اور وہ صرف دنیا کی زندگی طلب کرتا ہے اور اپنی آخرت کے لیے کوئی عمل نہیں کرتا کیونکہ وہ اس پر ایمان ہی نہیں رکھتا۔

ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ ؕ— اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۙ— وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰی ۟ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى

ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

Tafseer of 53:30

30- یہ بات جو یہ مشرک کہتے ہیں، یعنی فرشتوں کو لڑکیوں والے نام دیتے ہیں، تو ان کے علم کی یہی انتہا ہے کیونکہ وہ جاہل ہیں، یقین تک پہنچے ہی نہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب اسے خوب جانتا ہے جو حق کے راستے سے بھٹکا ہوا ہے اور اسے بھی خوب جانتا ہے جو اس کے راستے پر چلتا ہے۔ اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

وَلِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ۙ— لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰی ۟ۚوَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى‌

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

Tafseer of 53:31

اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىِٕرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ؕ— اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ؕ— هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ ۚ— فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ ؕ— هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی ۟۠اَلَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓئِرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَةِ‌ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِكُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّةٌ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ‌ۚ فَلَا تُزَكُّوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ‌ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى

جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

Tafseer of 53:32

اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰی ۟ۙاَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ تَوَلّٰىۙ‏

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا

Tafseer of 53:33

وَاَعْطٰی قَلِیْلًا وَّاَكْدٰی ۟وَاَعۡطٰى قَلِيۡلًا وَّاَكۡدٰى

اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا

Tafseer of 53:34

اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰی ۟اَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرٰى

کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے

Tafseer of 53:35

اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی ۟ۙاَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ

کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی

Tafseer of 53:36

وَاِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ َوَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ

اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا

Tafseer of 53:37

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ۟ۙاَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ

یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

Tafseer of 53:38

وَاَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی ۟ۙوَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ

اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے

Tafseer of 53:39

وَاَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰی ۪۟وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى

اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی

Tafseer of 53:40

ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰی ۟ۙثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ

پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا

Tafseer of 53:41

وَاَنَّ اِلٰی رَبِّكَ الْمُنْتَهٰی ۟ۙوَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ

اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے

Tafseer of 53:42

وَاَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰی ۟ۙوَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ

اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے

Tafseer of 53:43

وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا ۟ۙوَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَا

اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے

Tafseer of 53:44

وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُنْثٰی ۟ۙوَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ

اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے

Tafseer of 53:45

مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰی ۪۟مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى

(یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے

Tafseer of 53:46

وَاَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰی ۟ۙوَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ‏

اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی ۟ۙوَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ

اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے

Tafseer of 53:47–48

وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰی ۟ۙوَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ

اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے

Tafseer of 53:49

وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا ١لْاُوْلٰی ۟ۙوَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَۨا الْاُوْلٰى

اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

Tafseer of 53:50

وَثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰی ۟ۙوَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ‏

اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا

Tafseer of 53:51

وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ— اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی ۟ؕوَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ‏

اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے

Tafseer of 53:52

وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰی ۟ۙوَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ

اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا

Tafseer of 53:53

فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰی ۟ۚفَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰى‌ۚ‏

پھر ان پر چھایا جو چھایا

Tafseer of 53:54

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰی ۟فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى

تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا

Tafseer of 53:55

هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰی ۟هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى

یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں

Tafseer of 53:56

اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ ۟ۚاَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُ‌ۚ

آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی

Tafseer of 53:57

لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ۟ؕلَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ

اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا

Tafseer of 53:58

اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ ۟ۙاَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ‏

اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟

وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَ ۟ۙوَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ

اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟

Tafseer of 53:59–60

وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ ۟وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ

اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو

Tafseer of 53:61

فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَاعْبُدُوْا ۟فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا ۩

تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو

Tafseer of 53:62