52. At-Turالطور

The Mount · Meccan · 49 ayahs · 2 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالطُّوْرِ ۟ۙوَالطُّوۡرِۙ

(کوہ) طور کی قسم

Tafseer of 52:1

1- اللہ تعالیٰ نے اس پہاڑ کی قسم کھائی ہے جس پر اس نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا تھا۔

وَكِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ ۟ۙوَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ

اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے

Tafseer of 52:2

2- اور اس کتاب کی قسم کھائی ہے جو لکھی ہوئی ہے۔

فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ ۟ۙفِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ

کشادہ اوراق میں

Tafseer of 52:3

3- ایک پھیلائے ہوئے کھلے ورق میں جیسے نازل کی ہوئی کتابیں ہیں۔

وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِ ۟ۙوَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ

اور آباد گھر کی

Tafseer of 52:4

4- اور اس گھر کی قسم کھائی جسے فرشتے آسمان میں اللہ کی عبادت کے ساتھ آباد رکھتے ہیں۔

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ ۟ۙوَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ‏

اور اونچی چھت کی

Tafseer of 52:5

5- اور بلند و بالا آسمان کی قسم کھائی جو زمین کی چھت ہے۔

وَالْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِ ۟ۙوَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ

اور ابلتے ہوئے دریا کی

Tafseer of 52:6

6- اور اس سمندر کی قسم کھائی جو پانی سے لبالب بھرا ہوا ہے۔

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ ۟ۙاِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا

Tafseer of 52:7

7- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کے رب کا عذاب ہر صورت میں کافروں پر آ کر رہنے والا ہے۔

مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍ ۟ۙمَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ

(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا

Tafseer of 52:8

8- کوئی ایسا نہیں جو ان سے عذاب ٹال سکے اور انھیں اس کے واقع ہونے سے بچا سکے۔

یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا ۟ۙيَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا

جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر

Tafseer of 52:9

9- جس دن آسمان زور سے حرکت کرے گا اور قیامت کی اطلاع دینے کے لیے تھرتھرائے گا۔

وَّتَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا ۟ؕوَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا

اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر

Tafseer of 52:10

10- اور پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ کر چلنے لگیں گے، اور چلتے ہی جائیں گے۔

فَوَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟ۙفَوَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

Tafseer of 52:11

11-اس دن اس عذاب کے ذریعے جھٹلانے والوں کے لیے تباہی و بربادی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ کفر کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ ۟ۘالَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ

جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں

Tafseer of 52:12

12- جو اپنے باطل میں ڈوبے کھیل کود کر رہے ہیں۔ دوبارہ اٹھائے جانے اور حشرنشر کی انھیں کوئی پروا نہیں۔

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰی نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا ۟ؕيَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ

جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے

Tafseer of 52:13

13- جس دن وہ بڑی شدت اور سختی سے دھکے دے دے کر جہنم کی آگ کی طرف دھکیلے جائیں گے۔

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ ۟هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ

یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے

Tafseer of 52:14

14- اور انھیں ڈانٹتے ہوئے کہا جائے گا: یہی وہ آگ ہے جس سے تمھارے رسول جب تمھیں ڈراتے تھے تو تم اسے جھٹلا دیتے تھے۔

اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ ۟ۚاَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا

Tafseer of 52:15

15- اب بتاؤ جو عذاب تم دیکھ رہے ہو، یہ جادو ہے؟ یا تم اسے دیکھتے ہی نہیں؟

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ— سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ ؕ— اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے

Tafseer of 52:16

16- اس آگ کی گرمی کا مزہ چکھو اور اسے برداشت کرو، اس کی گرمی برداشت کرنے پر صبر کرو یا صبر نہ کرو، تمھارا صبر کرنا اور نہ کرنا برابر ہے۔ آج تمھیں فقط تمھارے اس کفر اور ان گناہوں کا بدلہ ملے گا جو تم دنیا میں کیا کرتے تھے۔

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَعِیْمٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے

Tafseer of 52:17

جب اللہ تعالیٰ نے جھٹلانے والوں کی سزا کا ذکر کیا تو ساتھ ہی تصدیق کرنے والے پرہیزگاروں کی جزا بھی ذکر کر دی، چنانچہ فرمایا:

17- بلاشبہ جو لوگ اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرتے ہیں، وہ جنتوں اور ایسی عظیم نعمتوں میں ہوں گے جو کبھی ختم نہیں ہوں گی۔

فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ۚ— وَوَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۟فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

Tafseer of 52:18

18- اللہ تعالیٰ نے کھانے پینے اور نکاح کی صورت میں جو نعمتیں انھیں دے رکھی ہیں، ان پر وہ خوش ہوں گے اور ان کا پاک رب انھیں دوزخ کے عذاب سے بچائے گا، چنانچہ وہ اپنی مطلوبہ نعمتیں پا کر اور پریشان کن امور سے بچ کر کامیاب ہوں گے۔

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟ۙكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ

اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

Tafseer of 52:19

19- ان سے کہا جائے گا: تمھارا جو جی چاہے بڑے مزے سے وہ کھاؤ پیو، تمھیں کھانے اور پینے سے کسی نقصان اور تکلیف کا کوئی ڈر نہیں۔ یہ تمھارے ان اچھے اعمال کا بدلہ ہے جو تم دنیا میں کرتے تھے۔

مُتَّكِـِٕیْنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ ۚ— وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟مُتَّكِــئِيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ‌ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ

تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے

Tafseer of 52:20

20- وہ ایک دوسرے کے سامنے بچھے ہوئے سجے سجائے تختوں پر ٹیک لگائے ہوں گے اور ہم ان کے نکاح گوری گوری، موٹی آنکھوں والی عورتوں سے کر دیں گے۔

وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَمَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ ؕ— كُلُّ امْرِىۢ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ ۟وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

Tafseer of 52:21

21-جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ان کی پیروی میں ایمان لے آئی، ہم ان کی اولادوں کو بھی ان کے ساتھ ملا دیں گے تاکہ ان سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں، خواہ ان کے اعمال اس سطح تک نہ بھی پہنچتے ہوں اور ہم ان کے اعمال کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ ہر انسان اپنے اپنے برے اعمال کے بدلے روکا ہوا ہوگا، کوئی دوسرا اس کے عمل کا کچھ بوجھ نہ اٹھائے گا۔

وَاَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

Tafseer of 52:22

22- ہم ان اہلِ جنت کے لیے ہر طرح کے پھلوں کی فراوانی کر دیں گے اور ان کا من پسند ہر طرح کا گوشت انھیں وافر دیں گے۔

یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَلَا تَاْثِیْمٌ ۟يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات

Tafseer of 52:23

23- وہ جنت میں ایک دوسرے سے شراب کے جام لیں گے جن کے پینے کے نتیجے میں کوئی بیہودہ باتیں اور گناہ نہ ہو گا جو دنیا میں شراب پینے کے بعد نشے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

وَیَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ ۟وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے

Tafseer of 52:24

24- اور ان کے اردگرد ان کی خدمت پر مقرر کیے ہوئے غلام چل پھر رہے ہوں گے۔ ان کی جلد اس قدر صاف شفاف اور سفید ہوگی گویا کہ وہ سیپ میں چھپائے ہوئے موتی ہوں۔

وَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۟وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے

Tafseer of 52:25

25- بعض اہلِ جنت ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ایک دوسرے کے دنیا کے حالات کے بارے میں سوال کریں گے۔

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ ۟قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے

Tafseer of 52:26

26- تو وہ ان کو جواب دیں گے: بلاشبہ ہم دنیا میں اپنے گھر والوں کے درمیان اللہ کے عذاب سے ڈرا کرتے تھے۔

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَوَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ۟فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ

تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا

Tafseer of 52:27

27- پھر اللہ نے اسلام کی ہدایت دے کر ہم پر احسان کیا اور ہمیں انتہائی گرم عذاب سے بچا لیا۔

اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ ۟۠اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ

اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے

Tafseer of 52:28

28- بلاشبہ ہم دنیا کی زندگی میں اس کی عبادت کیا کرتے اور اس سے دعا کرتے تھے کہ وہ ہمیں آگ کے عذاب سے بچائے۔ بلاشبہ وہی احسان کرنے والا ہے جو اپنے بندوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے میں سچا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔ ہم پر اس کے احسان اور رحمت کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس نے ہمیں ایمان کی ہدایت دی اور ہمیں جنت میں داخل کیا اور آگ سے ہمیں دور کیا۔

فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ ۟ؕفَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ

تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے

Tafseer of 52:29

29- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ قرآن کے ساتھ نصیحت کیجیے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جس ایمان اور عقل سے نوازا ہے، اس وجہ سے آپ کاہن نہیں کہ جس کا جنوں میں سے کوئی موکل ہو اور نہ آپ دیوانے ہیں۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ ۟اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ

کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں

Tafseer of 52:30

30- کیا یہ جھٹلانے والے کہتے ہیں کہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) رسول نہیں بلکہ وہ شاعر ہیں جن کی موت کا ہم انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم ان سے آرام پا جائیں۔

قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَ ۟ؕقُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

Tafseer of 52:31

اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ ۟ۚاَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ‌ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر

Tafseer of 52:32

اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ ۚ— بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۚاَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ‌ ۚ بَلْ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‌

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے

Tafseer of 52:33

فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ ۟ؕفَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ‏

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

Tafseer of 52:34

اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَ ۟ؕاَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخٰلِقُوۡنَؕ

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

Tafseer of 52:35

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ۚ— بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَ ۟ؕاَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ

یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے

Tafseer of 52:36

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىِٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَ ۟ؕاَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟

Tafseer of 52:37

اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ ۚ— فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ؕاَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے

Tafseer of 52:38

اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَلَكُمُ الْبَنُوْنَ ۟ؕاَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ

کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے

Tafseer of 52:39

اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ ۟ؕاَمۡ تَسۡئَـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ

(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

Tafseer of 52:40

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟ؕاَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں

Tafseer of 52:41

اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا ؕ— فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَ ۟ؕاَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا‌ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں

Tafseer of 52:42

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ ؕ— سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۟اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

Tafseer of 52:43

وَاِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ ۟وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے

Tafseer of 52:44

فَذَرْهُمْ حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَ ۟ۙفَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے

Tafseer of 52:45

یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْـًٔا وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟ؕيَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡئًـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ

جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے

Tafseer of 52:46

وَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ

اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے

Tafseer of 52:47

وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُ ۟ۙوَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا‌ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

Tafseer of 52:48

وَمِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ ۟۠وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو

Tafseer of 52:49