51. Adh-Dhaariyatالذاريات

The Winnowing Winds · Meccan · 60 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَالذّٰرِیٰتِ ذَرْوًا ۟ۙوَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًا ۙ‏

بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں

Tafseer of 51:1

1- اللہ تعالیٰ ان ہواؤں کی قسم کھاتا ہے جو مٹی اڑاتی ہیں۔

فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًا ۟ۙفَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا

پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں

Tafseer of 51:2

2- اور ان بادلوں کی قسم کھاتا ہے جو بھرپور اور بڑی مقدار میں پانی اٹھاتے ہیں۔

فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًا ۟ۙفَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًا ۙ‏

پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں

Tafseer of 51:3

3- اور ان کشتیوں کی قسم جو سمندر میں آسانی اور سہولت کے ساتھ چلتی ہیں۔

فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا ۟ۙفَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًا ۙ‏

پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں

Tafseer of 51:4

4- اور ان فرشتوں کی قسم جو بندوں کے وہ امور تقسیم کرتے ہیں جن کی تقسیم کا اللہ تعالیٰ نے انھیں حکم دیا ہے۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ ۟ۙاِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ

کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے

Tafseer of 51:5

5- بلاشبہ تمھارے رب نے تم سے جس حساب کتاب اور جزا سزا کا وعدہ کیا ہے، یقیناً وہ برحق ہے جس میں کوئی شک نہیں۔

وَّاِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌ ۟ؕوَّاِنَّ الدِّيۡنَ لوَاقِعٌ

اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا

Tafseer of 51:6

6- بندوں کا حساب ہر صورت قیامت کے دن ضرور ہونے والا ہے۔

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِ

اور آسمان کی قسم جس میں راستے ہیں

Tafseer of 51:7

7- اللہ تعالیٰ راستوں والے حسین و جمیل آسمانوں کی قسم کھاتا ہے۔

اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ ۟ۙاِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ

کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو

Tafseer of 51:8

8- اے اہلِ مکہ! بلاشبہ تم باہم اُلٹ اور ایک دوسرے سے ٹکرانے والی باتیں کرتے ہو۔ کبھی تم کہتے ہو: قرآن جادو ہے اور کبھی اسے شعر کہتے ہو کبھی تم محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو جادوگر کہتے ہو اور کبھی آپ صلى اللہ عليہ وسلم کو شاعر قرار دیتے ہو۔

یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَ ۟ؕيُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَ

اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے

Tafseer of 51:9

9- قرآن اور نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم پر ایمان سے دور اُسے ہی کیا جاتا ہے جس کا دور کیا جانا اللہ کے علم میں ہو کیونکہ اللہ جانتا ہے کہ وہ ایمان نہیں لائے گا، لہٰذا اسے وہ ہدایت کی توفیق نہیں دیتا۔

قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَ ۟ۙقُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ

اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں

Tafseer of 51:10

10- ان بہت جھوٹ بولنے والوں پر لعنت کی گئی ہے جنھوں نے قرآن اور اپنے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے بارے میں کہا جو کہا۔

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ ۟ۙالَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ

جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں

Tafseer of 51:11

11- وہ لوگ اپنی جہالت میں آخرت کے گھر سے غافل ہیں، اس کی ذرا پروا نہیں کرتے۔

یَسْـَٔلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕيَسۡئَــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ

پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

Tafseer of 51:12

12- وہ پوچھتے ہیں: بدلے کا دن کب آئے گا؟ حالانکہ وہ اس کے لیے کوئی عمل نہیں کرتے۔

یَوْمَ هُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ ۟يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ

اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا

Tafseer of 51:13

13-تب اللہ تعالیٰ ان کے سوال کا جواب دیتا ہے: جس دن انھیں آگ میں عذاب دیا جائے گا۔

ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ ؕ— هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ ۟ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ

اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

Tafseer of 51:14

14- ان سے کہا جائے گا: چکھو اپنا عذاب، تم ٹھٹھا مذاق کرتے ہوئے اسی عذاب کی جلدی مچاتے تھے جب تمھیں اس سے ڈرایا جاتا تھا۔

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ

بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے

Tafseer of 51:15

15- بلاشبہ جو لوگ اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرتے ہیں، قیامت کے دن وہ باغات اور جاری چشموں میں ہوں گے۔

اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ؕ— اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَ ۟ؕاٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ‏

اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے

Tafseer of 51:16

16- ان کا رب انھیں جو اچھی جزا عطا فرمائے گا، اسے وہ لے رہے ہوں گے۔ بلاشبہ وہ اس اچھی جزا پانے سے پہلے دنیا ہی میں نیکوکار تھے۔

كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ ۟كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ

رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے

Tafseer of 51:17

17- وہ راتوں کو نماز پڑھتے اور بہت تھوڑا وقت سوتے تھے۔

وَبِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ۟وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ

اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے

Tafseer of 51:18

18- اور سحری کے وقت وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے تھے۔

وَفِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ

اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا

Tafseer of 51:19

19- ان کے مالوں میں سوال کرنے والے لوگوں کا اور جو ان سے سوال نہیں کرتے تھے، یعنی جو کسی بھی وجہ سے رزق سے محروم تھے، اُن سب کا حق تھا جو وہ خوشی سے ادا کرتے تھے۔

وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ ۟ۙوَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ

اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

Tafseer of 51:20

20- زمین اور اس میں جو پہاڑ، سمندر، دریا، درخت، نباتات اور حیوانات اللہ تعالیٰ نے پیدا کیے، سب میں یقین کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرنے اور صورتیں بنانے والا ہے۔

وَفِیْۤ اَنْفُسِكُمْ ؕ— اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ ۟وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ

اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

Tafseer of 51:21

21- اے لوگو! خود تمھاری ذاتوں میں اللہ کی قدرت کے دلائل موجود ہیں، کیا تم دیکھتے نہیں کہ عبرت حاصل کرو؟!

وَفِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ ۟وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ

اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

Tafseer of 51:22

22- اور آسمان میں تمھارا دنیاوی اور دینی رزق ہے اور جس خیر و شر کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے، وہ بھی اسی میں ہے۔

فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ ۟۠فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ

تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو

Tafseer of 51:23

23-چنانچہ آسمان و زمین کے رب کی قسم! بلاشبہ قبروں سے اٹھایا جانا برحق ہے جس میں کوئی شک نہیں، ایسا ہی جیسا کہ تم بولتے ہو تو اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوتا۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَ ۟ۘهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَ‌ۘ

بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

Tafseer of 51:24

24- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ کے پاس ابراہیم علیہ السلام کے مہمان فرشتوں کی بات پہنچی ہے جن کی ابراہیم علیہ السلام نے خوب آؤ بھگت کی؟

اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا ؕ— قَالَ سَلٰمٌ ۚ— قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ ۟اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًا‌ؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ‌

جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان

Tafseer of 51:25

25- جب وہ ان کے پاس آئے تو انھوں نے ان سے کہا: آپ پر سلامتی ہو۔ ابراہیم علیہ السلام نے ان کا جواب دیتے ہوئے کہا: تم پر بھی سلامتی ہو اور اپنے دل میں کہا: ان لوگوں کو ہم جانتے نہیں۔

فَرَاغَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍ ۟ۙفَرَاغَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِيۡنٍۙ

تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے

Tafseer of 51:26

26-پھر وہ دبے پاؤں اپنے گھر والوں کے پاس گئے اور ایک بھنا ہوا موٹا تازہ بچھڑا لائے اس خیال سے کہ وہ انسان ہیں۔

فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ ۟ؗفَقَرَّبَهٗۤ اِلَيۡهِمۡ قَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ

(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟

Tafseer of 51:27

27- چنانچہ بچھڑا انھیں پیش کر دیا اور بڑی نرمی سے پوچھا: جو کھانا آپ کو پیش کیا گیا ہے، آپ وہ کھاتے نہیں؟

فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً ؕ— قَالُوْا لَا تَخَفْ ؕ— وَبَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ ۟فَاَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيۡفَةً ‌ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ‌ ؕ وَبَشَّرُوۡهُ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ

اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

Tafseer of 51:28

28- پھر جب انھوں نے نہ کھایا تو ابراہیم علیہ السلام دل ہی دل میں ان سے ڈر گئے جسے فرشتوں نے محسوس کر لیا اور انھیں اطمینان دلاتے ہوئے کہا: ڈریے نہیں، ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں اور انھیں خوشخبری دی کہ ان کے ہاں نہایت صاحبِ علم بیٹے کی ولادت ہوگی۔ اور جس کی خوشخبری دی گئی، وہ اسحاق علیہ السلام تھے۔

فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ ۟فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُهٗ فِىۡ صَرَّةٍ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِيۡمٌ

تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

Tafseer of 51:29

29- چنانچہ جب ان کی بیوی نے بشارت سنی تو وہ خوشی سے چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ہاتھ چہرے پر مارا اور حیرت سے کہا: کیا بڑھیا بچہ جنے گی جبکہ وہ ہے بھی بانجھ!

قَالُوْا كَذٰلِكِ ۙ— قَالَ رَبُّكِ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ ۟قَالُوۡا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ

(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے

Tafseer of 51:30

30- فرشتوں نے اس سے کہا: ہم نے تمھیں جو خبر دی ہے، یہ بات تمھارے رب نے کہی ہے اور جو وہ کہہ دے، اسے کوئی رد نہیں کر سکتا۔ بلاشبہ وہ اپنی تخلیق و تقدیر میں کمال حکمت والا اور اپنی مخلوق اور اس کی بہتری کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۟قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ

ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟

Tafseer of 51:31

قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ ۟ۙقَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ

انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں

Tafseer of 51:32

لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍ ۟ۙلِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ طِيۡنٍۙ

تاکہ ان پر کھنگر برسائیں

Tafseer of 51:33

مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ ۟مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ

جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں

Tafseer of 51:34

فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ۟ۚفَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ كَانَ فِيۡهَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ

تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا

Tafseer of 51:35

فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۟ۚفَمَا وَجَدۡنَا فِيۡهَا غَيۡرَ بَيۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‌ۚ

اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا

Tafseer of 51:36

وَتَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ ۟ؕوَتَرَكۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيَةً لِّـلَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَؕ

اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی

Tafseer of 51:37

وَفِیْ مُوْسٰۤی اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰی فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟وَفِىۡ مُوۡسٰۤی اِذۡ اَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ

اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا

Tafseer of 51:38

فَتَوَلّٰی بِرُكْنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ ۟فَتَوَلّٰى بِرُكۡنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ

تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ

Tafseer of 51:39

فَاَخَذْنٰهُ وَجُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَهُوَ مُلِیْمٌ ۟ؕفَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيۡمٌؕ

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

Tafseer of 51:40

وَفِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ ۟ۚوَفِيْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيْحَ الْعَقِيْمَ

اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی

Tafseer of 51:41

مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِ ۟ؕمَا تَذَرُ مِنۡ شَىۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِؕ

وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

Tafseer of 51:42

وَفِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰی حِیْنٍ ۟وَفِىۡ ثَمُوۡدَ اِذۡ قِيۡلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُوۡا حَتّٰى حِيۡنٍ

اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

Tafseer of 51:43

فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَهُمْ یَنْظُرُوْنَ ۟فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَتۡهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

Tafseer of 51:44

فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّمَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَ ۟ۙفَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مِنۡ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوۡا مُنۡتَصِرِيۡنَۙ

پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے

Tafseer of 51:45

وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ— اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ ۟۠وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ

اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

Tafseer of 51:46

وَالسَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ ۟وَ السَّمَآءَ بَنَيۡنٰهَا بِاَيۡٮدٍ وَّاِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ

اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے

Tafseer of 51:47

وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ ۟وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰهَا فَنِعۡمَ الۡمٰهِدُوۡنَ

اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں

Tafseer of 51:48

وَمِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ۟وَمِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ

اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو

Tafseer of 51:49

فَفِرُّوْۤا اِلَی اللّٰهِ ؕ— اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ۚفَفِرُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ۚ

تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

Tafseer of 51:50

وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ ؕ— اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟وَلَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ‌ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ۚ

اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

Tafseer of 51:51

كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ ۟ۚكَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ‌ۚ

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے

Tafseer of 51:52

اَتَوَاصَوْا بِهٖ ۚ— بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ ۟ۚاَتَوَاصَوۡا بِهٖ‌ۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ

کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں

Tafseer of 51:53

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ ۟فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِمَلُوۡمٍ

تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی

Tafseer of 51:54

وَّذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰی تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ ۟وَّذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ

اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے

Tafseer of 51:55

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ۟وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ

اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں

Tafseer of 51:56

مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ ۟مَاۤ اُرِيۡدُ مِنۡهُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ يُّطۡعِمُوۡنِ

میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں

Tafseer of 51:57

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ ۟اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّةِ الۡمَتِيۡنُ

خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے

Tafseer of 51:58

فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ ۟فَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنِ

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

Tafseer of 51:59

فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟۠فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ يَّوۡمِهِمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ

جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے

Tafseer of 51:60