یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ ۟يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىِ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے
Tafseer of 49:1
1- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کی پیروی کرنے والو! اپنے قول و فعل میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) سے آگے نہ بڑھو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھاری باتیں خوب سننے والا، تمھارے افعال خوب جاننے والا ہے، ان میں سے کوئی چیز اس سے اوجھل نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کی جزا دے گا۔