48. Al-Fathالفتح

The Victory · Medinan · 29 ayahs · 4 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًا ۟ۙاِنَّا فَتَحۡنَا لَكَ فَتۡحًا مُّبِيۡنًا

(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف

Tafseer of 48:1

1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ ہم نے صلح حدیبیہ کے ساتھ آپ کو واضح فتح عطا فرما دی۔

لِّیَغْفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْۢبِكَ وَمَا تَاَخَّرَ وَیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَیَهْدِیَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا ۟ۙلِّيَـغۡفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكَ وَيَهۡدِيَكَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًا

تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے اور تمہیں سیدھے رستے چلائے

Tafseer of 48:2

2- تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی وہ ساری خطائیں معاف کر دے جو اس فتح سے پہلے آپ سے ہوئیں اور جو اس کے بعد ہوں گی، آپ کے دین کو غالب کر کے آپ پر اپنا احسان پورا کر دے اور آپ کو سیدھے راستے کی ہدایت دے جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں۔ وہ اسلام کا سیدھا راستہ ہے۔

وَّیَنْصُرَكَ اللّٰهُ نَصْرًا عَزِیْزًا ۟وَّ يَنۡصُرَكَ اللّٰهُ نَصۡرًا عَزِيۡزًا

اور خدا تمہاری زبردست مدد کرے

Tafseer of 48:3

3- اور (تاکہ) اللہ تعالیٰ آپ کے دشمنوں کے خلاف آپ کی زبردست مدد کرے، جسے کوئی روک نہ سکے۔

هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ فِیْ قُلُوْبِ الْمُؤْمِنِیْنَ لِیَزْدَادُوْۤا اِیْمَانًا مَّعَ اِیْمَانِهِمْ ؕ— وَلِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا ۟ۙهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ السَّكِيۡنَةَ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ لِيَزۡدَادُوۡۤا اِيۡمَانًا مَّعَ اِيۡمَانِهِمۡ‌ ؕ وَلِلّٰهِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا

وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Tafseer of 48:4

4- اللہ ہی ہے جس نے ثابت قدمی اور سکون و اطمینان مومنوں کے دلوں میں ڈال دیا تاکہ ان کے ایمان میں مزید اضافہ ہو۔ اکیلے اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کے لشکر ہیں جن کے ساتھ وہ اپنے جن بندوں کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے بندوں کی بہتری کو خوب جاننے والا اور اپنی نصرت اور مدد پہنچانے میں کمال حکمت والا ہے۔

لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَیُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ ؕ— وَكَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًا ۟ۙلِّيُدۡخِلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَيُكَفِّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ‌ؕ وَكَانَ ذٰ لِكَ عِنۡدَ اللّٰهِ فَوۡزًا عَظِيۡمًا

(یہ) اس لئے کہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردے۔ اور یہ خدا کے نزدیک بڑی کامیابی ہے

Tafseer of 48:5

5- تاکہ وہ اللہ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان رکھنے والے مومن مردوں اور عورتوں کو ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں اور ان سے ان کی برائیاں مٹا دے اور ان پر ان کی پکڑ نہ کرے۔ یہ مذکورہ امر، یعنی جنت کی صورت میں مطلوب پا لینا اور گناہوں کی پکڑ سے بچ کر خوف والی چیز سے دور ہو جانا، اللہ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے جس کا مقابلہ کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔

وَّیُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْمُشْرِكِیْنَ وَالْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ ؕ— عَلَیْهِمْ دَآىِٕرَةُ السَّوْءِ ۚ— وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَاَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ ؕ— وَسَآءَتْ مَصِیْرًا ۟وَّيُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ الۡمُشۡرِكٰتِ الظَّآنِّيۡنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوۡءِ‌ؕ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ السَّوۡءِ‌ ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَلَعَنَهُمۡ وَاَعَدَّ لَهُمۡ جَهَنَّمَؕ وَسَآءَتۡ مَصِيۡرًا

اور (اس لئے کہ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو خدا کے حق میں برے برے خیال رکھتے ہیں عذاب دے۔ ان ہی پر برے حادثے واقع ہوں۔ اور خدا ان پر غصے ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کے لئے دوزخ تیار کی۔ اور وہ بری جگہ ہے

Tafseer of 48:6

6- اور تاکہ وہ منافق مردوں اور عورتوں کو عذاب دے، اور اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں کو بھی عذاب دے جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنے دین کی مدد نہیں کرے گا اور اپنے کلمے کو سر بلند نہیں کرے گا۔ تو عذاب کی گردش انھی کی طرف لوٹ آئی ہے اور ان کے کفر اور برے گمان کی وجہ سے ان پراللہ کا غضب ہے اور اس نے انھیں اپنی رحمت سے دور کردیا ہے اور آخرت میں ان کے لیے جہنم کا عذاب تیار کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ جہنم نہایت برا ٹھکانا ہے جس کی طرف وہ لوٹیں گے۔

وَلِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا ۟وَلِلّٰهِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا

اور آسمانوں اور زمین کے لشکر خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا غالب (اور) حکمت والا ہے

Tafseer of 48:7

7- آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں جن کے ساتھ وہ اپنے جن بندوں کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سب پر ایسا غالب ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آ سکتا۔ وہ اپنی تخلیق و تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا ۟ۙاِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا

اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھیجا ہے

Tafseer of 48:8

8- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ ہم نے آپ کو شاہد بنا کر بھیجا۔ آپ قیامت کے دن اپنی امت پر گواہی دیں گے اور ایمان والوں کو اس نصرت و فتح اور غلبے کی خوشخبری دینے والے ہیں جو اللہ نے ان کے لیے دنیا میں تیار کیا ہے اور اس کی بھی جو اس نے ان کے لیے آخرت میں نعمتیں تیار کی ہیں۔ کافروں کو اس ذلت و رسوائی سے ڈرانے والے ہیں جو دنیا میں انھیں مومنوں کے ہاتھوں اٹھانی پڑے گی اور آخرت میں جو دردناک عذاب ان کا منتظر ہے، اس سے بھی خبردار کرنے والے ہیں۔

لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُعَزِّرُوْهُ وَتُوَقِّرُوْهُ ؕ— وَتُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّاَصِیْلًا ۟لِّـتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَ رَسُوۡلِهٖ وَتُعَزِّرُوۡهُ وَتُوَقِّرُوۡهُ ؕ وَتُسَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا

تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو

Tafseer of 48:9

9- تاکہ تم اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان لاؤ، اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی تعظیم اور عزت کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرو۔

اِنَّ الَّذِیْنَ یُبَایِعُوْنَكَ اِنَّمَا یُبَایِعُوْنَ اللّٰهَ ؕ— یَدُ اللّٰهِ فَوْقَ اَیْدِیْهِمْ ۚ— فَمَنْ نَّكَثَ فَاِنَّمَا یَنْكُثُ عَلٰی نَفْسِهٖ ۚ— وَمَنْ اَوْفٰی بِمَا عٰهَدَ عَلَیْهُ اللّٰهَ فَسَیُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا ۟۠اِنَّ الَّذِيۡنَ يُبَايِعُوۡنَكَ اِنَّمَا يُبَايِعُوۡنَ اللّٰهَ ؕ يَدُ اللّٰهِ فَوۡقَ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ ۚ فَمَنۡ نَّكَثَ فَاِنَّمَا يَنۡكُثُ عَلٰى نَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ اَوۡفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَيۡهُ اللّٰهَ فَسَيُؤۡتِيۡهِ اَجۡرًا عَظِيۡمًا

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا

Tafseer of 48:10

10- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ جو لوگ آپ سے بیعت رضوان کرتے ہیں، اس بات پر کہ وہ مکہ کے مشرکوں سے لڑیں گے، وہ یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں کیونکہ اسی نے انھیں حکم دیا ہے کہ وہ مشرکوں سے جنگ کریں اور وہی انھیں جزا دے گا۔ بیعت کے وقت اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر تھا اور وہ ان سے پوری طرح باخبر تھا، اس سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں، پھر جس نے یہ بیعت توڑی اور اللہ کے دین کی نصرت کا جو وعدہ اس سے کیا ہے، اسے پورا نہ کیا تو اس بیعت اور عہد و پیمان توڑنے کا نقصان اسی کو ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کو اس کا کوئی نقصان نہیں اور جس نے اللہ کے دین کی نصرت کا جو وعدہ اس سے کیا، اسے پورا کیا تو وہ اسے ضرور جنت کی صورت میں عظیم جزا دے گا۔

سَیَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ شَغَلَتْنَاۤ اَمْوَالُنَا وَاَهْلُوْنَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۚ— یَقُوْلُوْنَ بِاَلْسِنَتِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ ؕ— قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا ؕ— بَلْ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا ۟سَيَـقُوۡلُ لَكَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ شَغَلَـتۡنَاۤ اَمۡوَالُـنَا وَاَهۡلُوۡنَا فَاسۡتَغۡفِرۡ لَـنَا‌ ۚ يَقُوۡلُوۡنَ بِاَلۡسِنَتِهِمۡ مَّا لَـيۡسَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ‌ؕ قُلۡ فَمَنۡ يَّمۡلِكُ لَـكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡئًــا اِنۡ اَرَادَ بِكُمۡ ضَرًّا اَوۡ اَرَادَ بِكُمۡ نَفۡعًا ‌ؕ بَلۡ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا

جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے

Tafseer of 48:11

11- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جن دیہاتیوں کو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہمراہ مکہ کی طرف سفر کرنے سے محروم رکھا، جب آپ انھیں ملامت کریں گے تو وہ ضرور کہیں گے کہ ہم اپنے مال اور بال بچوں کے دھیان میں لگے رہ گئے اور آپ کے ساتھ نہ جا سکے، لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں۔ وہ نبی اكرم صلى اللہ عليہ وسلم سے اپنے گناہوں كی بخشش كے معاملے ميں اپنی زبانوں سے وہ کچھ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہے کیونکہ انھوں نے بذاتِ خود اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کی۔ آپ ان سے کہہ دیں: اگر اللہ تمھارے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرے یا تمھیں نقصان پہنچانا چاہے تو اللہ کی طرف سے تمھارے لیے کوئی کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا بلکہ تم جو عمل کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے، اس سے تمھارا کوئی عمل چھپا نہیں، خواہ تم جتنا مرضی چھپا لو۔

بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَالْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤی اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا وَّزُیِّنَ ذٰلِكَ فِیْ قُلُوْبِكُمْ وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ ۖۚ— وَكُنْتُمْ قَوْمًا بُوْرًا ۟بَلۡ ظَنَـنۡـتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّـنۡقَلِبَ الرَّسُوۡلُ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِلٰٓى اَهۡلِيۡهِمۡ اَبَدًا وَّزُيِّنَ ذٰ لِكَ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ وَظَنَنۡتُمۡ ظَنَّ السَّوۡءِ ۖۚ وَكُنۡـتُمۡ قَوۡمًا ۢ بُوۡرًا‏

بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے

Tafseer of 48:12

12- تمھارا عذر یہ نہیں تھا کہ تم مال اور اولاد کا دھیان رکھنے میں مشغول تھے، اس وجہ سے تم آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ساتھ چلنے سے معذور رہے بلکہ تمھارا گمان تو یہ تھا کہ رسول اکرم( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور آپ کے ساتھی سب ہلاک ہو جائیں گے اور وہ مدینہ میں اپنے گھر والوں کی طرف نہیں لوٹیں گے۔ شیطان نے تمھارے دلوں میں اس کو خوشنما بنا دیا تھا اور تم اپنے رب کے بارے میں برے گمان کرنے لگے تھے کہ وہ اپنے نبی کی مدد ہرگز نہیں کرے گا۔ دراصل تم لوگ اللہ کے ساتھ بدگمانی کر نے اور رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کا ساتھ دینے سے پیچھے رہنے کی وجہ سے تھے ہی ہلاک ہونے والے۔

وَمَنْ لَّمْ یُؤْمِنْ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا ۟وَمَنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَعِيۡرًا

اور جو شخص خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہ لائے تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے

Tafseer of 48:13

13- جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لایا تو وہ کافر ہے اور ہم نے قیامت کے دن اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے جس میں انھیں عذاب دیا جائے گا۔

وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا ۟وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے۔ وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے سزا دے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 48:14

14- اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جس کے چاہے گناہ معاف کرے اور اپنے فضل سے اسے جنت میں داخل کرے اور جسے چاہے اپنے عدل سے عذاب دے اور اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کے گناہ بے حد معاف کرنے والا ہے جو اس کے حضور توبہ کریں اور ان پر بڑا مہربان بھی ہے۔

سَیَقُوْلُ الْمُخَلَّفُوْنَ اِذَا انْطَلَقْتُمْ اِلٰی مَغَانِمَ لِتَاْخُذُوْهَا ذَرُوْنَا نَتَّبِعْكُمْ ۚ— یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّبَدِّلُوْا كَلٰمَ اللّٰهِ ؕ— قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ ۚ— فَسَیَقُوْلُوْنَ بَلْ تَحْسُدُوْنَنَا ؕ— بَلْ كَانُوْا لَا یَفْقَهُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا ۟سَيَـقُوۡلُ الۡمُخَلَّفُوۡنَ اِذَا انْطَلَقۡتُمۡ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاۡخُذُوۡهَا ذَرُوۡنَا نَـتَّبِعۡكُمۡ‌ ۚ يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يُّبَدِّلُوۡا كَلٰمَ اللّٰهِ‌ ؕ قُلْ لَّنۡ تَتَّبِعُوۡنَا كَذٰلِكُمۡ قَالَ اللّٰهُ مِنۡ قَبۡلُ‌ ۚ فَسَيَقُوۡلُوۡنَ بَلۡ تَحۡسُدُوۡنَـنَا‌ ؕ بَلۡ كَانُوۡا لَا يَفۡقَهُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا‏

جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم

Tafseer of 48:15

15- اے مومنو! عنقریب جب تم خیبر کی وہ غنیمتیں حاصل کرنے کے لیے جاؤ گے جن کے دینے کا اللہ تعالیٰ نے تم سے صلح حدیبیہ کے بعد وعدہ کیا ہے، تب وہ لوگ کہیں گے جنھیں اللہ تعالیٰ نے پیچھے چھوڑا: ہمیں بھی اپنے ساتھ جانے دو تاکہ ہم بھی کچھ مال حاصل کریں۔ یہ پیچھے چھوڑ دیے جانے والے اپنے اس مطالبے سے چاہتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو بدل دیں جو اس نے مومنوں سے صلح حدیبیہ کے بعد کیا کہ وہ صلح حدیبیہ میں شریک ہونے والوں ہی کو خیبر کی غنیمتیں دے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: تم ان غنیمتوں کے لیے ہمارے ساتھ نہیں جا سکتے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ خیبر کی غنیمتیں خاص طور پر صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہیں۔ تب وہ ضرور اس کے جواب میں کہیں گے: تمھارا ہمیں خیبر کے لیے ساتھ جانے کی اجازت نہ دینا اللہ کے حکم سے نہیں بلکہ اس لیے ہے کہ تم ہم سے حسد کرتے ہو۔ معاملہ ایسے نہیں جیسے یہ پیچھے چھوڑ دیے جانے والے سمجھ رہے ہیں بلکہ وہ اللہ کے حکم اور اس کے منع کیے ہوئے امور کی کم ہی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، اس لیے وہ اس کی نافرمانی کرتے ہیں۔

قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ تُقَاتِلُوْنَهُمْ اَوْ یُسْلِمُوْنَ ۚ— فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا ۚ— وَاِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّیْتُمْ مِّنْ قَبْلُ یُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا ۟قُلْ لِّلۡمُخَلَّفِيۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ سَتُدۡعَوۡنَ اِلٰى قَوۡمٍ اُولِىۡ بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ تُقَاتِلُوۡنَهُمۡ اَوۡ يُسۡلِمُوۡنَ‌ ۚ فَاِنۡ تُطِيۡـعُوۡا يُـؤۡتِكُمُ اللّٰهُ اَجۡرًا حَسَنًا‌ ۚ وَاِنۡ تَتَـوَلَّوۡا كَمَا تَوَلَّيۡـتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا‏

جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا

Tafseer of 48:16

16- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! دیہاتیوں میں سے جو لوگ آپ کے ساتھ مکہ جانے سے پیچھے رہ گئے تھے، ان کا امتحان لینے کے لیے ان سے کہہ دیں: عنقریب تمھیں ایک سخت جنگجو قوم کی طرف بلایا جائے گا کہ تم ان سے اللہ کی راہ میں لڑو گے یا وہ بغیر لڑائی کے مسلمان ہو جائیں گے، پھر اگر تم نے اللہ کی اطاعت کی کہ اس جنگ میں شامل ہو گئے تو وہ تمھیں بہت اچھا اجر دے گا اور وہ ہے جنت۔ اگر تم نے اس کی اطاعت سے منہ پھیر لیا جس طرح تم نے اس وقت منہ پھیرا تھا جب تم آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ مکہ نہ گئے تھے، تو وہ تمھیں دردناک عذاب دے گا۔

لَیْسَ عَلَی الْاَعْمٰی حَرَجٌ وَّلَا عَلَی الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَی الْمَرِیْضِ حَرَجٌ ؕ— وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ۚ— وَمَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا ۟۠لَيۡسَ عَلَى الۡاَعۡمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡمَرِيۡضِ حَرَجٌ‌ ؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ يُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌‌ۚوَمَنۡ يَّتَوَلَّ يُعَذِّبۡهُ عَذَابًا اَلِيۡمًا‏

نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے پیچھے رہ جائے) اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اور جو روگردانی کرے گا اسے برے دکھ کی سزا دے گا

Tafseer of 48:17

17- جو شخص اندھے پن، لنگڑے پن یا بیماری کی وجہ سے اللہ کی راہ میں جنگ کرنے سے پیچھے رہا تو ایسے معذور پر کوئی گناہ نہیں۔ جو شخص اللہ کی اطاعت کرے اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی اطاعت کرے تواللہ تعالیٰ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں جاری ہیں اور جو شخص ان دونوں کی اطاعت سے منہ پھیرے تو اسے اللہ تعالیٰ دردناک عذاب دے گا۔

لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَاَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًا ۟ۙلَـقَدۡ رَضِىَ اللّٰهُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذۡ يُبَايِعُوۡنَكَ تَحۡتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ فَاَنۡزَلَ السَّكِيۡنَةَ عَلَيۡهِمۡ وَاَثَابَهُمۡ فَتۡحًا قَرِيۡبًا

(اے پیغمبر) جب مومن تم سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا۔ اور جو (صدق وخلوص) ان کے دلوں میں تھا وہ اس نے معلوم کرلیا۔ تو ان پر تسلی نازل فرمائی اور انہیں جلد فتح عنایت کی

Tafseer of 48:18

18- یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہوگیا جبکہ وہ حدیبیہ کے مقام پر درخت کے نیچے آپ سے بیعتِ رضوان کر رہے تھے اور ان کے دلوں میں جو ایمان، اخلاص اور سچائی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے معلوم کر لیا، چنانچہ اس نے ان کے دلوں پر اطمینان نازل فرمایا اور انھیں اس کے بدلے میں قریب کی فتح، یعنی فتح خیبر عطا فرمائی اور یہ ان کے لیے اس کا صلہ اور معاوضہ تھا جو وہ مکہ میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔

وَّمَغَانِمَ كَثِیْرَةً یَّاْخُذُوْنَهَا ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا ۟وَّمَغَانِمَ كَثِيۡرَةً يَّاۡخُذُوۡنَهَا ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا

اور بہت سی غنیمتیں جو انہوں نے حاصل کیں۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 48:19

19-اور انھیں بہت سی غنیمتیں عطا کیں جو وہ خیبر والوں سے لیں گے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے سب پر ایسا غالب ہے جس پر کوئی غالب نہیں آ سکتا، وہ اپنی تخلیق و تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَكَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ ۚ— وَلِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَیَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا ۟ۙوَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِيۡرَةً تَاۡخُذُوۡنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمۡ هٰذِهٖ وَكَفَّ اَيۡدِىَ النَّاسِ عَنۡكُمۡ‌ۚ وَلِتَكُوۡنَ اٰيَةً لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَيَهۡدِيَكُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًاۙ

خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے

Tafseer of 48:20

20- اے مومنو! اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جو مستقبل میں ہونے والی اسلامی فتوحات میں تم حاصل کرو گے، چنانچہ اس نے خیبر کی غنیمتیں تو جلد ہی تمھیں دے دیں اور یہودیوں کے ہاتھ بھی روک دیے جب انھوں نے تمھاری غیر موجودگی میں تمھارے بیوی بچوں کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا۔ اور تاکہ یہ جلد حاصل ہونے والی غنیمتیں تمھارے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد اور تائید کی علامت بن جائیں اور اللہ تعالیٰ تمھیں ایسا سیدھا راستہ دکھائے جس میں کوئی ٹیڑھ پن نہ ہو۔

وَّاُخْرٰی لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا ۟وَّاُخۡرٰى لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا

اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer of 48:21

21- اللہ تعالیٰ نے تم سے دوسری کئی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن پر ابھی تک تم نے قدرت حاصل نہیں کی۔ اللہ تعالیٰ ہی ان پر قدرت رکھتا ہے اور وہ اس کے علم اور تدبیر میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز عاجز اور بے بس نہیں کر سکتی۔

وَلَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیْرًا ۟وَلَوۡ قَاتَلَـكُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوَلَّوُا الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوۡنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا

اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار

Tafseer of 48:22

22- اے مومنو! اگر تم سے ان لوگوں نے جنگ کی جنھوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا تو وہ ضرور تمھارے سامنے شکست کھا کر بھاگ نکلیں گے، پھر انھیں کوئی کارساز نہ ملے گا جو ان کے امور کی نگرانی کرے اور نہ تمھارے خلاف لڑائی میں کوئی ان کی مدد کرنے والا ہوگا۔

سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ ۖۚ— وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا ۟سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِىۡ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلُ ۖۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا

(یہی) خدا کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے۔ اور تم خدا کی عادت کبھی بدلتی نہ دیکھو گے

Tafseer of 48:23

23-ہرزمان و مکان میں یہ بات ثابت ہے کہ آخر کار مومن غالب ہوں گے اور کافر شکست کھائیں گے۔ ان جھٹلانے والوں سے پہلے جو امتیں گزری ہیں، ان میں اللہ تعالیٰ کا یہی دستور اور طریقہ رہا ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اللہ تعالیٰ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔

وَهُوَ الَّذِیْ كَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ وَاَیْدِیَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْ بَعْدِ اَنْ اَظْفَرَكُمْ عَلَیْهِمْ ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًا ۟وَهُوَ الَّذِىۡ كَفَّ اَيۡدِيَهُمۡ عَنۡكُمۡ وَاَيۡدِيَكُمۡ عَنۡهُمۡ بِبَطۡنِ مَكَّةَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ اَظۡفَرَكُمۡ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرًا

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحیاب کرنے کے بعد سرحد مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

Tafseer of 48:24

24- وہی ہے جس نے حدیبیہ کے موقع پر مشرکوں کے ہاتھ تم سے روک دیے جب ان میں سے اسّی کے قریب آدمی آئے جو تمھیں نقصان پہنچانا چاہتے تھے اور تمھارے ہاتھ ان سے روک لیے، چنانچہ تم نے ان سے لڑائی کی نہ انھیں کوئی تکلیف پہنچائی بلکہ تم نے ان کے گرفتار ہونے والوں کو چھوڑ دیا، بعد اس کے کہ اس نے تمھیں انھیں قیدی بنانے پر قدرت دی تھی۔ جو عمل تم کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے، اس سے تمھارا کوئی عمل چھپا نہیں۔

هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ ؕ— وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُوْنَ وَنِسَآءٌ مُّؤْمِنٰتٌ لَّمْ تَعْلَمُوْهُمْ اَنْ تَطَـُٔوْهُمْ فَتُصِیْبَكُمْ مِّنْهُمْ مَّعَرَّةٌ بِغَیْرِ عِلْمٍ ۚ— لِیُدْخِلَ اللّٰهُ فِیْ رَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ ۚ— لَوْ تَزَیَّلُوْا لَعَذَّبْنَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا ۟هُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡكُمۡ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ وَالۡهَدۡىَ مَعۡكُوۡفًا اَنۡ يَّبۡلُغَ مَحِلَّهٗ‌ ؕ وَلَوۡلَا رِجَالٌ مُّؤۡمِنُوۡنَ وَنِسَآءٌ مُّؤۡمِنٰتٌ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡهُمۡ اَنۡ تَطَئُوْ هُمۡ فَتُصِيۡبَكُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّعَرَّةٌ ۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ ۚ ‌لِيُدۡخِلَ اللّٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ۚ لَوۡ تَزَيَّلُوۡا لَعَذَّبۡنَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا

یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور قربانیوں کو بھی کہ اپنی جگہ پہنچنے سے رکی رہیں۔ اور اگر ایسے مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم جانتے نہ تھے کہ اگر تم ان کو پامال کر دیتے تو تم کو ان کی طرف سے بےخبری میں نقصان پہنچ جاتا۔ (تو بھی تمہارے ہاتھ سے فتح ہوجاتی مگر تاخیر) اس لئے (ہوئی) کہ خدا اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرلے۔ اور اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان ہم دکھ دینے والا عذاب دیتے

Tafseer of 48:25

25- یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ساتھ کفر کیا، تمھیں مسجد الحرام سے روکا اور ہدی، یعنی قربانی کے جانوروں کو بھی روکا تو وہ حرم میں ذبح کی جگہ نہ پہنچ سکے۔ اگر اللہ تعالیٰ پرایمان رکھنے والے وہ مرد و خواتین موجود نہ ہوتے جنھیں تم پہچانتے نہیں اور احتمال تھا کہ لاعلمی میں تم کافروں کے ساتھ انھیں بھی قتل کر دو گے اور پھر تمھیں ان کے قتل کا گناہ بھی اٹھانا پڑے گا اور دیتیں بھی دینی پڑیں گی، تو تمھیں ضرور مکہ فتح کرنے کی اجازت مل جاتی مگر ایسا نہیں ہوا تاکہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے جیسا کہ اس نے مکّہ میں رہنے والے مومنوں کو کیا۔ اگر مکّہ میں کافر مومنوں سے الگ ہوتے تو ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ساتھ کفر کرنے والوں کو ضرور دردناک عذاب دیتے۔

اِذْ جَعَلَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْحَمِیَّةَ حَمِیَّةَ الْجَاهِلِیَّةِ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِیْنَتَهٗ عَلٰی رَسُوْلِهٖ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَاَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوٰی وَكَانُوْۤا اَحَقَّ بِهَا وَاَهْلَهَا ؕ— وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا ۟۠اِذۡ جَعَلَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الۡحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الۡجَـاهِلِيَّةِ فَاَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَعَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاَلۡزَمَهُمۡ كَلِمَةَ التَّقۡوٰى وَ كَانُوۡۤا اَحَقَّ بِهَا وَاَهۡلَهَا‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا

جب کافروں نے اپنے دلوں میں ضد کی اور ضد بھی جاہلیت کی۔ تو خدا نے اپنے پیغمبر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا اور وہ اسی کے مستحق اور اہل تھے۔ اور خدا ہر چیز سے خبردار ہے

Tafseer of 48:26

26- جب اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ساتھ کفر کرنے والوں نے اپنے دلوں میں تعصب رکھا اور تعصب بھی جاہلیت والا جس کا حق کی تائید و اثبات سے کوئی تعلق نہیں، جو صرف خواہشات پرستی پر مبنی ہوتا ہے، اسی وجہ سے انھوں نے حدیبیہ کے سال رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو مکّہ میں داخل نہیں ہونے دیا، اس عار کے ڈر سے کہ (دنیا کہے گی:) وہ ان پر غالب آگیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے اپنے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور ایمان والوں پر سکون و اطمینان نازل فرمایا اور انھیں مشرکوں کامقابلہ کرنے کے لیے غصہ نہیں آیا کہ وہ بھی ان کی طرح مکّہ میں داخل ہونے کا اصرار کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو کلمۂ حق، یعنی لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ پر جمائے رکھا اور اس بات پر کہ وہ اس کا حق ادا کریں، چنانچہ وہ اس پر قائم رہے اور ایمان والے ہی دوسروں کی نسبت اس کلمے کے زیادہ حق دار تھے اور اس خیر کی وجہ سے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں جان لی، وہی اس کے صحیح طور پر اہل تھے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔

لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ ۚ— لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَ ۙ— مُحَلِّقِیْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِیْنَ ۙ— لَا تَخَافُوْنَ ؕ— فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِیْبًا ۟لَـقَدۡ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوۡلَهُ الرُّءۡيَا بِالۡحَـقِّ‌ ۚ لَـتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيۡنَۙ مُحَلِّقِيۡنَ رُءُوۡسَكُمۡ وَمُقَصِّرِيۡنَۙ لَا تَخَافُوۡنَ‌ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ فَتۡحًا قَرِيۡبًا

بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی

Tafseer of 48:27

27- یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو حق کے ساتھ سچا خواب دکھایا جب اس نے آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو خواب دکھایا اور آپ نے یہ خواب اپنے صحابہ کو بتایا اور وہ یہ تھا کہ آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور آپ کے ساتھی دشمن سے بے خوف و خطر امن کے ساتھ اللہ کے گھر میں داخل ہوں گے۔ عمرے کے مناسک سے فراغت کا اعلان کرتے ہوئے کچھ نے اپنے سروں کے بال منڈوائے ہوں گے اور کچھ نے کٹوائے ہوں گے۔ اے مومنو! اللہ تعالیٰ کو تمھاری بہتری کا جس قدر علم ہے، تمھیں خود بھی نہیں، اس لیے اس نے مکّہ میں داخل ہونے کا خواب پورا کرنے سے پہلے اس سال تمھیں قریب والی فتح عطا کردی اور اس فتح کا آغاز اللہ تعالیٰ نے صلح حدیبیہ سے کیا اور پھر اس کے بعد حدیبیہ میں حاضر ہونے والے مومنوں کے ہاتھوں خیبر کی فتح نصیب فرمائی۔

هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰی وَدِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَی الدِّیْنِ كُلِّهٖ ؕ— وَكَفٰی بِاللّٰهِ شَهِیْدًا ۟ؕهُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے

Tafseer of 48:28

28- اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم کو واضح بیان اور دینِ حق دے کر بھیجا اور وہ ہے دینِ اسلام تاکہ اسے تمام مخالف دینوں پر غالب کرے اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر گواہ ہے اور اللہ تعالیٰ بطور گواہ کافی ہے۔

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ؕ— وَالَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا ؗ— سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ؕ— ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ۛۖۚ— وَمَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ ۛ۫ۚ— كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْـَٔهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ؕ— وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا ۟۠مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡۖ ‌ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا‌ۖسِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ‌ ؕ ذٰ لِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ ۛ ۖۚ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ ۛۚ كَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطْئَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰى عَلٰى سُوۡقِهٖ يُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌ ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

Tafseer of 48:29

29-محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں اور آپ کے صحابہ جو آپ کے ساتھ ہیں وہ جنگ کرنے والے کافروں پر بہت سخت اور آپس میں نہایت رحمدل اور الفت و محبت رکھنے والے ہیں۔ اے دیکھنے والے! تو انھیں اللہ پاک کے سامنے رکوع اور سجدے میں دیکھے گا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے التجائیں کرتے ہیں کہ وہ انھیں بخش کر اور نہایت اچھا بدلہ دے کر ان پر اپنا فضل و احسان فرمائے اور ان سے خوش ہو جائے۔ ان کی نشانی ان کے چہروں پر سجدوں کے نشانات ہیں جو ان کی چال ڈھال اور چہروں پر نماز کے نور سے ظاہر اور نمایاں ہوتی ہے۔ ان کا یہی وصف موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی تورات میں ہے۔ جہاں تک عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی انجیل میں ان کے وصف کا ذکر ہے تو وہ یہ ہے کہ وہ باہمی تعاون اور کمال میں اس کھیتی کی طرح ہیں جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا اور موٹی ہوگئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی۔ اس کی مضبوطی اور کمال سے کسان خوش ہوتے ہیں، تاکہ اللہ ان کے ذریعے سے کافروں کو غصہ دلائے، جب وہ ان میں مضبوطی و یکسانیت اور کمال دیکھیں۔ صحابہ میں سے جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان سے اللہ تعالیٰ نے گناہوں کی بخشش کا وعدہ کیا ہے، چنانچہ ان کے گناہوں پر اُن کی پکڑ نہیں ہوگی اور اپنی طرف سے ثوابِ عظیم کا وعدہ کیا ہے اور وہ ہے جنت۔