46. Al-Ahqafالأحقاف

The Dunes · Meccan · 35 ayahs · 4 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حٰمٓ ۟ۚحٰمٓ

حٰم

Tafseer of 46:1

1-﴿حٰمٓ﴾ اس طرح کے حروفِ مقطعات پر تفصیلی گفتگو سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ ۟تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ

(یہ) کتاب خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے

Tafseer of 46:2

2- قرآن مجید اس سب پر غالب اللہ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے جس پر کوئی غالب نہیں آسکتا، جو اپنی تخلیق و تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ— وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ ۟مَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَمَّاۤ اُنۡذِرُوۡا مُعۡرِضُوۡنَ

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Tafseer of 46:3

3- ہم نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، انھیں بے کار پیدا نہیں کیا بلکہ یہ سب ہم نے حق کے ساتھ کامل حکمتوں کے تحت بنایا ہے جن میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ بندے اپنے رب کو ان چیزوں کے ذریعے سے پہچان کر صرف اس کی عبادت کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور جتنی مدت کے لیے، جسے اللہ ہی جانتا ہے، اللہ تعالیٰ نے انھیں زمین میں ٹھہرایا ہے، وہ اس کے تقاضے پورے کریں۔ جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، وہ اس بات سے منہ پھیرے ہوئے ہیں جس سے انھیں اللہ کی کتاب میں ڈرایا گیا، وہ اس کی ذرا پروا نہیں کرتے۔

قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ ؕ— اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٌ فِى السَّمٰوٰتِ‌ؕ اِیْتُوۡنِىۡ بِكِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ هٰذَاۤ اَوۡ اَثٰرَةٍ مِّنۡ عِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

کہو کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ۔ یا علم (انبیاء میں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پیش کرو)

Tafseer of 46:4

4- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! حق سے منہ پھیرنے والے ان مشرکوں سے کہہ دیں: مجھے اپنے ان بتوں کی بابت بتلاؤ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو کہ انھوں نے زمین کے اجزاء میں سے کیا پیدا کیا ہے؟ کیا انھوں نے کوئی پہاڑ بنایا ہے؟ کوئی دریا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں کی تخلیق میں اللہ کے ساتھ ان کا کوئی حصہ اور سانجھ ہے؟ اگر تمھارا یہ دعویٰ سچا ہے کہ تمھارے بت عبادت کے لائق ہیں تو میرے پاس کوئی کتاب لاؤ جو قرآن سے پہلے اللہ کی طرف سے اتاری گئی ہو (اور اس میں یہ لکھا ہو) یا پہلے لوگوں کا چھوڑا ہوا کوئی علم لاؤ جو نقل کیا جاتا ہو۔

وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَآىِٕهِمْ غٰفِلُوْنَ ۟وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ يَّدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَنۡ لَّا يَسۡتَجِيۡبُ لَهٗۤ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ وَهُمۡ عَنۡ دُعَآئِهِمۡ غٰفِلُوۡنَ

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو

Tafseer of 46:5

5- اس سے بڑا گمراہ کوئی نہیں جو اللہ کو چھوڑ کر کسی بت کی عبادت کرتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہیں کر سکتا۔ یہ بت جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں، اپنے عبادت گزاروں کی پکار سے بھی غافل ہیں، کجا وہ انھیں کوئی نفع یا نقصان پہنچا سکیں۔

وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّكَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ ۟وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوۡا لَهُمۡ اَعۡدَآءً وَّ كَانُوۡا بِعِبَادَتِهِمۡ كٰفِرِيۡنَ

اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے

Tafseer of 46:6

6- باوجود اس کے کہ بت دنیا میں انھیں کوئی فائدہ نہیں دیتے مگر پھر بھی جب وہ قیامت کے دن جمع کیے جائیں گے تو وہ بت ان کے دشمن بن جائیں گے جو ان کی عبادت کرتے تھے اور ان سے براء ت کا اظہار کریں گے اور اس بات سے انکار کر دیں گے کہ انھیں ان کی عبادت کا کوئی علم تھا۔

وَاِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ ۙ— هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ؕوَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَـمَّا جَآءَهُمۡۙ هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جب ان کے پاس آچکا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer of 46:7

7- جب ہمارے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر نازل ہونے والی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو کافر اس قرآن کے بارے میں جو ان کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ذریعے سے ان کے پاس آیا، کہتے ہیں: یہ کھلا جادو ہے اور اللہ تعالیٰ کی وحی نہیں۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ؕ— قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا ؕ— هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ ؕ— كَفٰی بِهٖ شَهِیْدًا بَیْنِیْ وَبَیْنَكُمْ ؕ— وَهُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ ۟اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَـرَيۡتُهٗ فَلَا تَمۡلِكُوۡنَ لِىۡ مِنَ اللّٰهِ شَيــئًا‌ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِيۡضُوۡنَ فِيۡهِ‌ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِيۡدًاۢ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ‌ ؕ وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

Tafseer of 46:8

8- کیا وہ مشرک یہ کہتے ہیں: بلاشبہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے یہ قرآن گھڑ لیا ہے اور اسے اللہ کی طرف منسوب کر دیا ہے؟! اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: اگر میں نے اسے اپنی طرف سے گھڑا ہے اور اللہ تعالیٰ مجھے عذاب دینے کا ارادہ کرے تو تم مجھے کسی طرح بچا نہیں سکتے، پھر میں اس پر جھوٹ گھڑ کر اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کیوں کروں گا؟ اللہ تعالیٰ اس طعن کو خوب جانتا ہے جو تم قرآن پر کرتے ہو اور جو الزام مجھ پر لگاتے ہو۔ میرے اور تمھارے درمیان اسی کی گواہی کافی ہے اور وہی اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہوں کو بے حد معاف کرنے والا، ان پر نہایت مہربان ہے۔

قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَلَا بِكُمْ ؕ— اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤی اِلَیَّ وَمَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟قُلۡ مَا كُنۡتُ بِدۡعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَاۤ اَدۡرِىۡ مَا يُفۡعَلُ بِىۡ وَلَا بِكُمۡؕ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ وَمَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ

کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے

Tafseer of 46:9

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو آپ کی نبوت کو جھٹلاتے ہیں: میں کوئی پہلا رسول نہیں ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے، کہ تم میری دعوت کو عجیب سمجھو۔ یقیناً مجھ سے پہلے بہت سے رسول گزرے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ میرے ساتھ اور تمھارے ساتھ دنیا میں کیا کرے گا۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف اللہ تعالیٰ کرتا ہے، اس لیے میں جو کچھ کہتا اور کرتا ہوں، وہ صرف اس کی وحی کے مطابق ہوتا ہے۔ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں، تمھیں کھلم کھلا اللہ کے عذاب سے ڈراتا ہوں۔

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَكَفَرْتُمْ بِهٖ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰی مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ ۟۠قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَكَفَرۡتُمۡ بِهٖ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ عَلٰى مِثۡلِهٖ فَاٰمَنَ وَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے)۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafseer of 46:10

10- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والوں سے کہہ دیں: مجھے بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اسے نہ مانا، اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ، تورات کی اس کے بارے میں خوشخبری کی بنیاد پر، یہ گواہی بھی دے چکا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، پھر وہ اس پر ایمان بھی لے آیا ہو اور تم نے اس پر ایمان لانے سے انکار کیا ہو تو کیا تم اس وقت ظالم نہیں ہو گے؟

وَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ ؕ— وَاِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ ۟وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡ كَانَ خَيۡرًا مَّا سَبَقُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ‌ ؕ وَاِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُوۡا بِهٖ فَسَيَقُوۡلُوۡنَ هٰذَاۤ اِفۡكٌ قَدِيۡمٌ

اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے

Tafseer of 46:11

11-بلاشبہ اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو قبولِ حق کی توفیق نہیں دیتا۔! جن لوگوں نے قرآن مجید کا اور جو ان کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کے پاس لائے، اس کا انکار کیا، انھوں نے ایمان والوں سے کہا: جو محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) لائے ہیں، اگر یہ خیر کی طرف راہنمائی کرنے والا حق ہوتا تو اسے قبول کرنے میں یہ فقیر، غلام اور کمزور لوگ ہم سے آگے نہ بڑھ جاتے، چونکہ انھوں نے اس سے راہنمائی نہیں لی جو ان کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کے پاس لائے، اس لیے عنقريب وہ کہہ دیں گے: یہ جو کچھ ہمارے پاس لائے، یہ پرانا جھوٹ ہے اور ہم جھوٹ کی پیروی نہیں کرتے۔

وَمِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤی اِمَامًا وَّرَحْمَةً ؕ— وَهٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ۖۗ— وَبُشْرٰی لِلْمُحْسِنِیْنَ ۟ۚوَمِنۡ قَبۡلِهٖ كِتٰبُ مُوۡسٰٓى اِمَامًا وَّرَحۡمَةً  ‌ ؕ وَهٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنۡذِرَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ‌ۖ وَبُشۡرٰى لِلۡمُحۡسِنِيۡنَ‌ۚ‏

اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے

Tafseer of 46:12

12- اس قرآن سے پہلے تورات وہ کتاب تھی جسے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام پر اتارا، اس حال میں کہ وہ پیشوا تھی جس کی حق میں پیروی کی جاتی تھی اور بنی اسرائیل میں سے جو اس پر ایمان لایا اور اس کی پیروی کی، اس کے لیے رحمت تھی۔ یہ قرآن جو عربی زبان میں محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر اتارا گیا ہے، یہ ایسی کتاب ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے سے ان لوگوں کو ڈرائیں جنھوں نے اللہ کے ساتھ شرک اور نافرمانیاں کر کے اپنے آپ پر ظلم کیا اور وہ خوشخبری ہے ان نیکوکاروں کے لیے جنھوں نے اپنے خالق کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھے اور اس کی مخلوق سے بھی اچھا برتاؤ کیا۔

اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَلَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ ۟ۚاِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‌ۚ

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Tafseer of 46:13

13- بلاشبہ جن لوگوں نے کہا: ہمارا رب اللہ تعالیٰ ہے، اس کے سوا ہمارا کوئی رب نہیں، پھر ایمان اور نیک عمل پر ڈٹے رہے تو ان پر آخرت میں پیش آنے والے حادثات کا کوئی خوف ہوگا نہ دنیا کی ان چیزوں پر وہ غمگین ہوں گے جنھیں وہ نہیں پا سکے اور نہ اس پر پریشان ہوں گے جو وہ اپنے پیچھے چھوڑ آئے۔

اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ۚ— جَزَآءً بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

یہی اہل جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کیا کرتے تھے

Tafseer of 46:14

14- یہی مذکورہ صفات والے لوگ جنتی ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ان کے ان نیک اعمال کا بدلہ ہوگا جو انھوں نے دنیا میں آگے بھیجے۔

وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا ؕ— حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّوَضَعَتْهُ كُرْهًا ؕ— وَحَمْلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا ؕ— حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً ۙ— قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ؕۚ— اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۟وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ اِحۡسَانًا‌ ؕ حَمَلَـتۡهُ اُمُّهٗ كُرۡهًا وَّوَضَعَتۡهُ كُرۡهًا‌ ؕ وَحَمۡلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰـثُوۡنَ شَهۡرًا‌ ؕ حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَبَلَغَ اَرۡبَعِيۡنَ سَنَةً  ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰٮهُ وَاَصۡلِحۡ لِىۡ فِىۡ ذُرِّيَّتِىۡ ؕۚ اِنِّىۡ تُبۡتُ اِلَيۡكَ وَاِنِّىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

Tafseer of 46:15

15- ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین سے حسنِ سلوک کرے اور شریعت کے اصولوں کی مخالفت نہ کرتے ہوئے ان کی زندگی میں اور ان کے فوت ہونے کے بعد ان سے اچھا برتاؤ کرے، بالخصوص اپنی والدہ کے ساتھ جس نے مشقت کے ساتھ اسے (پیٹ میں) اٹھائے رکھا اور پھر مشقت کے ساتھ اسے جنم دیا۔ اس کے حمل اور دودھ چھڑانے کی ابتدائی مدت تیس ماہ ہے، یہاں تک کہ جب اس کی عقلی اور بدنی قوتیں درجۂ کمال کو پہنچ گئیں اور وہ چالیس سال کی عمر کو پہنچ گیا تو اس نے کہا: اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اور مجھے توفیق دے کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو راضی ہو جائے اور تو انھیں مجھ سے قبول فرما لے، نیز میری اولاد کی اصلاح فرما، بلاشبہ میں تیرے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور میں تیری اطاعت میں جھکنے والا اور تیرے حکموں کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے والا ہوں۔

اُولٰٓىِٕكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ ؕ— وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ ۟اُولٰٓئِكَ الَّذِيۡنَ نَـتَقَبَّلُ عَنۡهُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَنَـتَجَاوَزُ عَنۡ سَيِّاٰتِهِمۡ فِىۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّةِ‌ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ

یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے)۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے

Tafseer of 46:16

16-یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال کی صورت میں اچھے عمل ہم قبول کر لیتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر فرماتے ہیں اور ان پر ان کی پکڑ نہیں کرتے اور وہ لوگ اہلِ جنت میں سے ہیں۔ یہ وعدہ جو ان سے کیا گیا ہے، سچا وعدہ ہے جو ہر صورت میں پورا ہو کر رہے گا۔

وَالَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَقَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ ۚ— وَهُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰهَ وَیْلَكَ اٰمِنْ ۖۗ— اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ ۖۚ— فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟وَالَّذِىۡ قَالَ لِـوَالِدَيۡهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِىۡۤ اَنۡ اُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ الۡقُرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلِىۡ‌ ۚ وَهُمَا يَسۡتَغِيۡثٰنِ اللّٰهَ وَيۡلَكَ اٰمِنۡ ۖ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ  ۖۚ فَيَقُوۡلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ

اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Tafseer of 46:17

جب اللہ تعالیٰ نے نیکی کا شوق دلانے کے لیے ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے کی مثال بیان کی تو والدین کی نافرمانی سے نفرت دلانے کے لیے ماں باپ کے نافرمان کی مثال بھی بیان کر دی، چنانچہ فرمایا:

17- جس نے اپنے والدین سے کہا: تم دونوں کے لیے تباہی ہو، کیا تم مجھے دھمکی دیتے ہو کہ مرنے کے بعد مجھے دوبارہ قبر سے زندہ کر کے نکالا جائے گا، حالانکہ کئی صدیاں گزر گئیں اور ان میں لوگ مرتے رہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی زندہ کر کے نہیں اٹھایا گیا؟ اس کے والدین اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے رہے کہ وہ ان کے بیٹے کو ایمان کی ہدایت دے اور اپنے بیٹے سے کہتے رہے: اگر تو دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان نہ لایا تو تیرے لیے ہلاکت ہے، لہٰذا اس پر ایمان لے آ۔ دوبارہ اٹھائے جانے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا اور برحق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار کو دہراتے ہوئے کہتا ہے: یہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بارے میں جو کچھ بھی کہا جاتا ہے، یہ پہلوں کی کتابوں اور کہانیوں سے نقل ہوتا چلا آرہا ہے، اللہ تعالیٰ سے ثابت نہیں۔

اُولٰٓىِٕكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ؕ— اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ ۟اُولٰٓئِكَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی (دوسری) اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں عذاب کا وعدہ متحقق ہوگیا۔ بےشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے

Tafseer of 46:18

18- یہی وہ لوگ ہیں جو پہلی امتوں کے ان جنوں اور انسانوں میں شامل ہیں جن پر عذاب واجب ہو گیا۔ بلاشبہ وہ خسارے میں ہیں کہ انھوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ میں داخل کر کے نقصان میں ڈال لیا۔

وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا ۚ— وَلِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَهُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ ۟وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا‌ ۚ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ

اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے

Tafseer of 46:19

19- جنتی اور دوزخی دونوں گروہوں کے لیے ان کے اعمال کے مطابق درجے ہیں۔ جنت والوں کے درجے اونچے ہیں اور آگ والوں کے درجے جہنم کے نچلے طبقات ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ انھیں ان کے عملوں کی پوری پوری جزا دے۔ قیامت کے دن ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا، نہ ان کی نیکیاں کم کر کے نہ گناہ زیادہ کر کے۔

وَیَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَی النَّارِ ؕ— اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا ۚ— فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ ۟۠وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَذۡهَبۡتُمۡ طَيِّبٰـتِكُمۡ فِىۡ حَيَاتِكُمُ الدُّنۡيَا وَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِهَا ‌ۚ فَالۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡهُوۡنِ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَفۡسُقُوۡنَ

اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے

Tafseer of 46:20

20-جس دن اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے والوں کو آگ پر پیش کیا جائے گا تاکہ انھیں اس میں عذاب دیا جائے اور انھیں ڈانٹنے اور سرزنش کرنے کے لیے ان سے کہا جائے گا: تم نے اپنی نیکیاں دنیا کی زندگی ہی میں ختم کر دیں اور تم نے اس کی لذتوں سے خوب فائدہ حاصل کیا۔ رہا آج کا دن تو اس میں تمھیں ایسا عذاب دیا جائے گا جو تمھیں ذلیل و رسوا کرے گا جس کا سبب تمھارا زمین میں ناحق تکبر کرنا اور کفر اور گناہوں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے باہر ہونا ہے۔

وَاذْكُرْ اَخَا عَادٍ ؕ— اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْهِ وَمِنْ خَلْفِهٖۤ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ— اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ۟وَاذۡكُرۡ اَخَا عَادٍؕ اِذۡ اَنۡذَرَ قَوۡمَهٗ بِالۡاَحۡقَافِ وَقَدۡ خَلَتِ النُّذُرُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖۤ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ

اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے

Tafseer of 46:21

21- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! عاد کے نسبی بھائی ہود علیہ السلام کو یاد کریں جب انھوں نے اپنی قوم کو اللہ کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑنے سے ڈرایا جبکہ وہ جزیرۂ عرب کے جنوب میں واقع ٹیلوں (احقاف) میں اپنے گھروں میں تھے۔ یقیناً ہود( علیہ السلام ) سے پہلے اور بعد میں بھی اپنی اپنی قوم کو ڈرانے والے کئی رسول گزرے، اس حال میں کہ وہ اپنی قوموں سے کہتے رہے: تم صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو۔ اے قوم! بلاشبہ میں تم پر بڑے دن، یعنی قیامت کے عذاب کا خوف کھاتا ہوں۔

قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا ۚ— فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ ۟قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَـنَا لِتَاۡفِكَنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا‌ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ

کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو۔ اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ

Tafseer of 46:22

22-ان سے ان کی قوم نے کہا: کیا آپ ہمیں ہمارے معبودوں کی عبادت سے پھیرنے اور ہٹانے کے لیے آئے ہیں؟! آپ ہرگز ایسا نہیں کر سکتے۔ آپ جو دعویٰ کرتے ہیں، اگر اس میں سچے ہیں تو وہ عذاب لے آئیں جس کی آپ ہمیں دھمکی دیتے ہیں۔

قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ ۖؗ— وَاُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَلٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ ۟قَالَ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ۖ وَاُبَلِّغُكُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ

(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو

Tafseer of 46:23

23-اس (ہود) نے کہا: عذاب کے وقت کا علم صرف اللہ کو ہے، مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔ میں تو صرف رسول ہوں۔ تمھاری طرف جو کچھ دے کر بھیجا گیا ہوں، تمھیں وہ پہنچاتا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم اپنے فائدے والے کام سے جاہل قوم ہو، اس لیے اسے تم چھوڑ دیتے ہو اور اپنے نقصان والے کام سے بھی بے خبر ہو، اس لیے وہ کر گزرتے ہو۔

فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْ ۙ— قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ؕ— بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖ ؕ— رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟ۙفَلَمَّا رَاَوۡهُ عَارِضًا مُّسۡتَقۡبِلَ اَوۡدِيَتِهِمۡ ۙ قَالُوۡا هٰذَا عَارِضٌ مُّمۡطِرُنَا‌ ؕ بَلۡ هُوَ مَا اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ بِهٖ ‌ۚ رِيۡحٌ فِيۡهَا عَذَابٌ اَ لِيۡمٌۙ

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) دیکھا کہ بادل (کی صورت میں) ان کے میدانوں کی طرف آرہا ہے تو کہنے لگے یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا۔ (نہیں) بلکہ (یہ) وہ چیز ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے یعنی آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے

Tafseer of 46:24

24- پھر جب وہ عذاب ان پر آگیا جس کی وہ جلدی مچاتے تھے تو انھوں نے سامنے آسمان سے ایک بادل اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا اور کہنے لگے: یہ بادل ہے جو ہم پر بارش برسائے گا۔ ہود( علیہ السلام ) نے ان سے کہا: معاملہ ایسے نہیں جیسے تم سمجھ رہے ہو کہ یہ بادل ہے جو تم پر بارش برسائے گا، (نہیں) بلکہ یہ وہ عذاب ہے جس کی تم نے جلدی مچا رکھی تھی۔ آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔

تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤی اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ ؕ— كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ ۟تُدَمِّرُ كُلَّ شَىۡءٍ ۭ بِاَمۡرِ رَبِّهَا فَاَصۡبَحُوۡا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُهُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے دیتی ہے تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں

Tafseer of 46:25

25- وہ ہر اس چیز کو جس پر سے وہ گزرے گی اور جسے تباہ کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے، اسے تباہ کر دے گی، چنانچہ وہ طوفانی آندھی سے اس طرح ہلاک ہو گئے کہ جن گھروں میں وہ رہتے تھے اور جو پہلے ان کے وجود کی وہاں نشانی تھے، ان گھروں کے سوا وہاں کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ اسی طرح کی دردناک سزا ہم ان مجرموں کو دیتے ہیں جو اپنے کفر اور گناہوں پر اڑے ہوئے ہیں۔

وَلَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَجَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّاَبْصَارًا وَّاَفْـِٕدَةً ۖؗ— فَمَاۤ اَغْنٰی عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَلَاۤ اَفْـِٕدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ ۙ— بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ ۟۠وَلَقَدۡ مَكَّنّٰهُمۡ فِيۡمَاۤ اِنۡ مَّكَّنّٰكُمۡ فِيۡهِ وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ سَمۡعًا وَّاَبۡصَارًا وَّاَفۡئِدَةً  ۖ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ سَمۡعُهُمۡ وَلَاۤ اَبۡصَارُهُمۡ وَلَاۤ اَفۡئِدَتُهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِذۡ كَانُوۡا يَجۡحَدُوۡنَۙ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ

اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے اور انہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو جب کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھیں اور نہ دل۔ اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

Tafseer of 46:26

26- یقیناً ہم نے قومِ ہود کو شان و شوکت کے اسباب عطا کیے جو تمھیں تو دیے بھی نہیں۔ ہم نے انھیں کان دیے جن سے وہ سنتے تھے، آنکھیں دیں جن سے وہ دیکھتے تھے اور سوجھ بوجھ کے لیے دل دیے مگر ان کے کان، آنکھیں اور عقلیں ان کے کسی کام نہ آئیں۔ جب اللہ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے ان پر عذاب آیا تو وہ اسے ٹال نہ سکے اور وہ عذاب ان پرآگیا جس سے ان کے نبی ہود علیہ السلام انھیں ڈراتے تھے تو وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔

وَلَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰی وَصَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ ۟وَلَقَدۡ اَهۡلَكۡنَا مَا حَوۡلَـكُمۡ مِّنَ الۡقُرٰى وَصَرَّفۡنَا الۡاٰيٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ

اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ اور بار بار (اپنی) نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں

Tafseer of 46:27

27- اے اہلِ مکہ! یقیناً ہم نے تمھارے آس پاس کی بستیاں تباہ کر دیں۔ یقیناً ہم نے عاد، ثمود، قومِ لوط اور مدین والوں کو ہلاک کیا اور ہم نے ان کے لیے کئی طرح کے دلائل اور نشانیاں بیان کیں تاکہ وہ اپنے کفر سے باز آجائیں۔

فَلَوْلَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً ؕ— بَلْ ضَلُّوْا عَنْهُمْ ۚ— وَذٰلِكَ اِفْكُهُمْ وَمَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ ۟فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ قُرۡبَانًا اٰلِهَةً ؕ بَلۡ ضَلُّوۡا عَنۡهُمۡ‌ۚ وَذٰلِكَ اِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ

تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ افتراء کیا کرتے تھے

Tafseer of 46:28

28- پھر ان بتوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی جن کو انھوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا اور ان کے نام کی عبادت اور قربانیوں سے ان کا قرب حاصل کرتے تھے؟! یقیناً انھوں نے کسی طور ان کی مدد نہیں کی بلکہ جب انھیں ان کی سخت ضرورت تھی تو وہ ان سے غائب ہو گئے۔ یہ ان کا جھوٹ اور بہتان تھا جو انھوں نے خود کو جتا رکھا تھا کہ یہ بت انھیں نفع دیں گے اور اللہ کے حضور ان کی سفارش کریں گے۔

وَاِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ ۚ— فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْا ۚ— فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا اِلٰی قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ ۟وَاِذۡ صَرَفۡنَاۤ اِلَيۡكَ نَفَرًا مِّنَ الۡجِنِّ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ‌ۚ فَلَمَّا حَضَرُوۡهُ قَالُوۡۤا اَنۡصِتُوۡا‌ۚ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوۡا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ

اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں

Tafseer of 46:29

29-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب ہم نے جنوں کا ایک گروہ آپ کی طرف بھیجا جو آپ پر نازل ہونے والا قرآن غور سے سنتے تھے، چنانچہ جب وہ اسے سننے کے لیے حاضر ہوئے تو انھوں نے ایک دوسرے سے کہا: خاموش ہو جاؤ تاکہ ہم اچھی طرح اسے سن سکیں، پھر جب رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے اس کی قراء ت ختم کی تو وہ اپنی قوم کی طرف اس طرح لوٹے کہ انھیں اللہ کے عذاب سے ڈرا رہے تھےكہ اگر وہ اس قرآن پر ایمان نہ لائے تو اللہ کا عذاب انھیں گھیر لے گا۔

قَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسٰی مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَی الْحَقِّ وَاِلٰی طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۟قَالُوۡا يٰقَوۡمَنَاۤ اِنَّا سَمِعۡنَا كِتٰبًا اُنۡزِلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مُوۡسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ يَهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ وَاِلٰى طَرِيۡقٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ

کہنے لگے کہ اے قوم! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی ہے۔ جو (کتابیں) اس سے پہلے (نازل ہوئی) ہیں ان کی تصدیق کرتی ہے (اور) سچا (دین) اور سیدھا رستہ بتاتی ہے

Tafseer of 46:30

30- انھوں نے ان سے کہا: اے ہماری قوم! یقیناً ہم نے ایک کتاب سنی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کے بعد اتارا ہے، جو اپنے سے پہلے اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے۔ یہ کتاب جو ہم نے سنی ہے، حق کی طرف راہنمائی کرتی اور سیدھے راستے کی ہدایت دیتی ہے اور وہ راستہ اسلام کا ہے۔

یٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَاٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَیُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟يٰقَوۡمَنَاۤ اَجِيۡبُوۡا دَاعِىَ اللّٰهِ وَاٰمِنُوۡا بِهٖ يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُجِرۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ

اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا

Tafseer of 46:31

وَمَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَلَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ ؕ— اُولٰٓىِٕكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۟وَمَنۡ لَّا يُجِبۡ دَاعِىَ اللّٰهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهٗ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءُ ‌ؕ اُولٰٓئِكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ

اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں

Tafseer of 46:32

اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یُّحْیِ الْمَوْتٰی ؕ— بَلٰۤی اِنَّهٗ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ۟اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَلَمۡ يَعۡىَ بِخَلۡقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ يُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰى ‌ؕ بَلٰٓى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ

کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer of 46:33

وَیَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَی النَّارِ ؕ— اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ ؕ— قَالُوْا بَلٰی وَرَبِّنَا ؕ— قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ ۟وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا‌ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ

اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو

Tafseer of 46:34

فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ ؕ— كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ ۙ— لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ ؕ— بَلٰغٌ ۚ— فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ ۟۠فَاصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِلْ لَّهُمۡ‌ؕ كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنۡ نَّهَارٍ ‌ؕ بَلٰغٌ ۚ فَهَلۡ يُهۡلَكُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ

پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے

Tafseer of 46:35