حٰمٓ ۟ۚحٰمٓ
حٰم
Tafseer of 45:1
1- ﴿حمٓ﴾ اس طرح کے حروف پر بحث سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔
Crouching · Meccan · 37 ayahs · 4 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓ ۟ۚحٰمٓ
حٰم
1- ﴿حمٓ﴾ اس طرح کے حروف پر بحث سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ ۟تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ
اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) دانا (کی طرف) سے ہے
2- قرآن مجید اس اللہ کا نازل کیا ہوا ہے جو سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور وہ اپنی تخلیق، تقدیر اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔
اِنَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ۟ؕاِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ
بےشک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
3- بلاشبہ آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور وحدانیت کے یقینی دلائل ہیں کیونکہ وہی آیتوں سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
وَفِیْ خَلْقِكُمْ وَمَا یَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ ۟ۙوَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ
اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
4- اور اے لوگو! تمھیں نطفے سے، پھر جمے ہوئے خون سے اور پھر گوشت کے لوتھڑے سے پیدا کرنے اور زمین پر چلنے والے جانوروں کی پیدائش میں، جنھیں اللہ تعالیٰ نے پھیلا دیا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے دلائل ہیں، یہ یقین رکھنے والوں کے لیے کہ اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرنے والا ہے۔
وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ ۟وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
5- دن اور رات کے ایک دوسرے کے بعد آنے جانے میں اور اس بارش میں جو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے اتاری، پھر اس کے ذریعے سے زمین میں نباتات اگائیں جبکہ اس سے پہلے وہ بنجر تھی اور اس میں کوئی نباتات نہیں تھیں، اور ہواؤں کو تمھارے فوائد کے لیے کبھی ایک سمت سے اور کبھی دوسری سمت سے چلانے میں عقل مند قوم کے لیے نشانیاں ہیں، وہ ان سے اللہ کی وحدانیت اور اس کی دوبارہ اٹھانے کی قدرت پر اور اس بات پر دلیل لیتے ہیں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّ ۚ— فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَ اللّٰهِ وَاٰیٰتِهٖ یُؤْمِنُوْنَ ۟تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّ ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ تو یہ خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟
6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ آیتیں اور دلائل ہم آپ پر حق کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں، پھر بھی اگر یہ اللہ کے اس کلام پر ایمان نہیں لاتے جو اس کے بندے پر اُتارا گیا اور اس کے دلائل کو نہیں مانتے تو اس کے بعد وہ کس کلام پر ایمان لائیں گے اور اس کے بعد کن دلائل کی تصدیق کریں گے؟
وَیْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍ ۟ۙوَيۡلٌ لِّـكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ
ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے
7- اللہ کا عذاب اور بہت بڑی تباہی و ہلاکت ہے ہر سخت جھوٹے بہت بڑے گناہ گار کے لیے۔
یَّسْمَعُ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُتْلٰی عَلَیْهِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا ۚ— فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟يَّسۡمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتۡلٰى عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
(کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
8- یہ کافر قرآن کی آیتیں سنتا ہے جو اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں، پھر بھی حق کی پیروی سے اپنے آپ میں تکبر کرتے ہوئے اپنے پچھلے کفر اور گناہوں پر اڑا رہتا ہے، یوں جیسے اس نے وہ آیتیں سنی ہی نہیں جو اس کے سامنے پڑھی گئیں، لہٰذا اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اسے اس چیز کی خبر دے دیں جو آخرت میں اسے بری لگے گی، اور وہ دردناک عذاب ہے جو آخرت میں اس کا انتظار کر رہا ہے۔
وَاِذَا عَلِمَ مِنْ اٰیٰتِنَا شَیْـَٔا ١تَّخَذَهَا هُزُوًا ؕ— اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ ۟ؕوَاِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰيٰتِنَا شَيْئَۨا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور جب ہماری کچھ آیتیں اسے معلوم ہوتی ہیں تو ان کی ہنسی اُڑاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے
9- جب اسے قرآن کی کوئی چیز (حکم اور آیت وغیرہ) پہنچتی ہے تو وہ اس سے ٹھٹھا کرتا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ یہی لوگ جوقرآن کا مذاق اڑانے کی عادت کا شکار ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ جَهَنَّمُ ۚ— وَلَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ مَّا كَسَبُوْا شَیْـًٔا وَّلَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ ۚ— وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ۟ؕمِنۡ وَّرَآئِهِمۡ جَهَنَّمُۚ وَلَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ مَّا كَسَبُوۡا شَيۡـئًـا وَّلَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌؕ
ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
10- ان کے آگے دوزخ کی آگ ہے جو آخرت میں ان کا انتظار کر رہی ہے اور جو اموال انھوں نے کمائے ہیں، وہ اللہ (کے عذاب) سے بچانے میں ان کے کسی کام نہ آئیں گے اور جن بتوں کو انھوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا کران کی عبادت کی، وہ بھی ان سے کوئی عذاب دور نہ کر سکیں گے اور ان کے لیے قیامت کے دن بہت بڑا عذاب ہے۔
هٰذَا هُدًی ۚ— وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ ۟۠هٰذَا هُدًى ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ
یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا
11-یہ کتاب جسے ہم نے اپنے رسول محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر اتارا ہے، حق کی راہ دکھانے والی ہے اور جو لوگ اپنے رب کی ان آیتوں کا انکار کرتے ہیں جو اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر اتاری گئیں، ان کے لیے نہایت دردناک اور تکلیف دہ سخت عذاب ہے۔
اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ۟ۚاَللّٰهُ الَّذِىۡ سَخَّرَ لَـكُمُ الۡبَحۡرَ لِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ فِيۡهِ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَۚ
خدا ہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے قابو کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
12- اے لوگو! اکیلا اللہ ہی ہے جس نے سمندر تمھارے تابع کر دیا تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اس میں چلیں اور تاکہ تم کمائی کے جائز طریقوں سے اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اپنے آپ پر ہونے والی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو۔
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مِّنْهُ ؕ— اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ ۟وَسَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مِّنۡهُ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں
13-اس پاک ذات نے آسمانوں میں موجود سورج، چاند، ستاروں کو اور زمین میں موجود دریاؤں، درختوں اور پہاڑوں وغیرہ کو تمھارے کام میں لگا دیا ہے۔ یہ ساری نعمتیں اس کے فضل و احسان کا نتیجہ ہیں۔ بلاشبہ ان سب کو تمھارے کام میں لگانے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور وحدانیت کے یقینی دلائل ہیں ان لوگوں کے لیے جو اس کی آیتوں میں غور و فکر کرتے اور ان سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔
قُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰهِ لِیَجْزِیَ قَوْمًا بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۟قُلْ لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَغۡفِرُوۡا لِلَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ اَيَّامَ اللّٰهِ لِيَجۡزِىَ قَوۡمًۢا بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے
14- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان لوگوں سے کہہ دیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس کے رسول کی تصدیق کی: جن کافروں نے تمھارے ساتھ برا سلوک کیا ہے، ان سے درگزر کرو، وہ جنھیں اللہ کی نعمتوں یا اس کی سزاؤں کی کوئی پروا نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس کے ان اعمال کا بدلہ دے گا جو اس نے دنیا میں کیے ہوں گے، صبر کرنے والے مومنوں کو بھی اور زیادتی کرنے والے کافروں کو بھی۔
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ ۚ— وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا ؗ— ثُمَّ اِلٰی رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ ۟مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَاۖ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ
جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
15- جس نے کوئی نیک عمل کیا، اس کے نیک عمل کا پھل اسے ہی ملے گا، اللہ اس کے عمل سے بے نیاز ہے اور جس نے برے عمل کیے تو اس کے برے اعمال کے نتیجے میں سزا بھی اسے ہی ملے گی۔ اللہ تعالیٰ کو اس کی برائی کا کوئی نقصان نہیں، پھر تم آخرت میں ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے تاکہ ہم ہرایک کو وہ بدلہ دیں جس کا وہ حق دار ہے۔
وَلَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰهُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ۟ۚوَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلۡنٰهُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۚ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی
16- یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو تورات اور اس کے حکم کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کی صلاحیت عطا کی اور ہم نے زیادہ تر انبیاء انھی میں سے، یعنی ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے بھیجے۔ ہم نے انھیں طرح طرح کی پاکیزہ روزیاں عطا کیں اور انھیں ان کے زمانے کے لوگوں پر فضیلت بخشی۔
وَاٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ ۚ— فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ ۙ— بَغْیًا بَیْنَهُمْ ؕ— اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ ۟وَاٰتَيۡنٰهُمۡ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا
17- ہم نے انھیں ایسے دلائل دیے جو حق کو باطل سے واضح کرتے ہیں، پھر انھوں نے اختلاف اس وقت کیا جب ہمارے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت سے ان پر حجتیں قائم ہو چکی تھیں۔ اس اختلاف پر انھیں صرف ان کی اس سرکشی نے آمادہ کیا جو وہ ریاست اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف کرتے تھے۔ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان اس چیز کے بارے میں فیصلہ فرمائے گا جس میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے تھے اور وہ واضح کرے گا کہ کون حق پر تھا اور کون باطل پر۔
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰی شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟ثُمَّ جَعَلۡنٰكَ عَلٰى شَرِيۡعَةٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡهَا وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر (قائم) کر دیا تو اسی (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا
18-پھر ہم نے آپ کو اپنے دین کے اسی طریقے، دستور اور واضح راستے پر چلایا جس کا حکم ہم نے آپ سے پہلے رسولوں کو دیا تھا۔ آپ ایمان اور نیک اعمال کی طرف بلاتے ہیں، لہٰذا آپ اس شریعت کی پیروی کریں اور آپ ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جو حق نہیں جانتے کیونکہ ان کی خواہشات حق سے بھٹکانے والی ہیں۔
اِنَّهُمْ لَنْ یُّغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا ؕ— وَاِنَّ الظّٰلِمِیْنَ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۚ— وَاللّٰهُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ ۟اِنَّهُمۡ لَنۡ يُّغۡنُوۡا عَنۡكَ مِنَ اللّٰهِ شَيۡـئًـا ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ ۚ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے
19- بلاشبہ جو لوگ حق نہیں جانتے، اگر آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو وہ آپ سے اللہ کا عذاب بالکل نہ روک سکیں گے۔ بے شک تمام امتوں اور قوموں کے ظالم ایک دوسرے کے حامی و ناصر اور مومنوں کے خلاف آپس میں مددگار ہیں جبكہ اللہ تعالیٰ ان پرہیزگاروں کا مددگار ہے جو اس کے حکم ماننے والے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچنے والے ہیں۔
هٰذَا بَصَآىِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًی وَّرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ ۟هٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ
یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
20-ہمارے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہونے والا یہ قرآن بصیرت کی باتیں ہیں جن کے ذریعے لوگ حق کو باطل سے الگ کر کے دیکھتے ہیں اور یہ حق کی ہدایت، نیز یقین رکھنے والوں کے لیے رحمت ہے کیونکہ وہی اس سے صراط مستقیم کی راہنمائی لیتے ہیں تاکہ ان کا رب ان سے راضی ہو اور انھیں جنت میں داخل کرے اور آگ سے انھیں دور کر دے۔
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ— سَوَآءً مَّحْیَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ ؕ— سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ ۟۠اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ اجۡتَـرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَهُمۡ كَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوگی۔ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں
21-جو لوگ اپنے اعضاء سے کفر اور گناہ کماتے ہیں، کیا انھوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ہم انھیں جزا اور بدلے میں ان لوگوں کے برابر کر دیں گے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، اس طرح کہ وہ دنیا و آخرت میں برابر ہوں گے؟ ان کا یہ فیصلہ نہایت برا اور احمقانہ ہے۔
وَخَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزٰی كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ ۟وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَلِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
22-اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو کمال حکمت کے تحت پیدا کیا ہے اور ان دونوں کو بے کار نہیں بنایا تاکہ ہر انسان کو اس کے اچھے یا برے عمل کا بدلہ دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں میں کمی کر کے اور ان کے گناہوں میں اضافہ کر کے ان پر ظلم نہیں کرے گا۔
اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰی عِلْمٍ وَّخَتَمَ عَلٰی سَمْعِهٖ وَقَلْبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰی بَصَرِهٖ غِشٰوَةً ؕ— فَمَنْ یَّهْدِیْهِ مِنْ بَعْدِ اللّٰهِ ؕ— اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ۟اَفَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ وَّخَتَمَ عَلٰى سَمۡعِهٖ وَقَلۡبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً ؕ فَمَنۡ يَّهۡدِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰهِ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟
23- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس شخص کو دیکھیں جواپنی خواہشات کا پجاری ہے اور اس نے انھیں معبود کا درجہ دے رکھا ہے جن کی وہ کبھی مخالفت نہیں کرتا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کی بنا پر اسے گمراہ کر دیا ہے کیونکہ وہ گمراہی ہی کا حق دار ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے، چنانچہ وہ اس طرح نہیں سن سکتا جو اس کے لیے نفع بخش ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے جو اس کے لیے حق دیکھنے میں رکاوٹ ہے۔ اب کون ہے جو اسے حق کی توفیق دے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے گمراہ کر دیا؟ کیا تم خواہشاتِ نفس کی پیروی کے نقصان اور اللہ کی شریعت کی پیروی کے فائدے سامنے نہیں رکھتے؟
وَقَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَنَحْیَا وَمَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُ ۚ— وَمَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۚ— اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ ۟وَقَالُوۡا مَا هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهۡرُؕ وَمَا لَهُمۡ بِذٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍ ۚ اِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ
اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں
24- موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے منکر کافروں نے کہا: زندگی، بس یہ دنیا کی زندگی ہی ہے، اس کے بعد کوئی زندگی نہیں۔ جو نسلیں مر جاتی ہیں، وہ واپس نہیں آتیں اور دوسری نسلیں زندہ ہو جاتی ہیں۔ ہمیں بس رات اور دن کی گردش مارتی ہے، حالانکہ ان کے پاس اپنے دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار کا کوئی علم نہیں، وہ محض گمان کی پیروی کرتے ہیں۔ بلاشبہ محض گمان حق کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
وَاِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآىِٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتُوۡا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
25- جب موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے منکر مشرکوں کے سامنے ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو ان کے پاس انکار کے لیے کوئی حجت اور دلیل نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ وہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں سے کہتے ہیں: اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ موت کے بعد ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو ہمارے فوت شدہ باپ دادا کو زندہ کر کے دکھاؤ۔
قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یَجْمَعُكُمْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟۠قُلِ اللّٰهُ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے
26- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: اللہ تعالیٰ تمھیں پیدا کر کے زندہ کرتا ہے، پھر تمھیں موت دے گا، موت کے بعد پھر تمھیں حساب کتاب اور بدلہ دینے کے لیے قیامت کے دن جمع کرے گا۔ یہ وہ دن ہے جس کے آنے میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے، اس لیے وہ نیک عمل کر کے اس کی تیاری نہیں کرتے۔
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَیَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَىِٕذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ ۟وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَئِذٍ يَّخۡسَرُ الۡمُبۡطِلُوۡنَ
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے
27- اللہ تعالیٰ اکیلا ہی آسمانوں کا مالک ہے اور زمین کا بادشاہ بھی، اس لیے ان میں عبادت کا حق بھی اس کے سوا کسی کا نہیں۔ جس دن وہ قیامت قائم ہوگی جس میں اللہ تعالیٰ فوت شدگان کو حساب کتاب اور جزا و سزا کے لیے اٹھائے گا، تو اس دن باطل کو پوجنے والے بڑے نقصان میں ہوں گے جو غیراللہ کی عبادت کرتے رہے اور حق کو جھٹلانے اور باطل کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
وَتَرٰی كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً ۫— كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤی اِلٰی كِتٰبِهَا ؕ— اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟وَتَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةً كُلُّ اُمَّةٍ تُدۡعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا
28- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس دن دیکھیں گے کہ ہر امت اپنے گھٹنوں کے بل گری انتظار میں ہوگی کہ اس کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔ ہر امت کو اس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا جسے محافظ فرشتوں نے لکھا ہوگا۔ اے لوگو! آج تمھیں ان اچھے اور برے اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے۔
هٰذَا كِتٰبُنَا یَنْطِقُ عَلَیْكُمْ بِالْحَقِّ ؕ— اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟هٰذَا كِتٰبُنَا يَنۡطِقُ عَلَيۡكُمۡ بِالۡحَقِّؕ اِنَّا كُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں
29-یہ ہماری کتاب جس میں ہمارے فرشتے تمھارے اعمال درج کرتے رہے، تم پر سچی گواہی دے گی، لہٰذا اسے پڑھو۔ بلاشبہ ہم نے محافظ فرشتوں کو حکم دے رکھا تھا کہ تم دنیا میں جو عمل کرتے ہو، وہ اسے لکھتے جائیں۔
فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِیْ رَحْمَتِهٖ ؕ— ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ ۟فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار انہیں رحمت (کے باغ) میں داخل کرے گا۔ یہی صریح کامیابی ہے
30- سو جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے تو ان کا پاک رب اپنی رحمت سے انھیں اپنی جنت میں داخل کرے گا۔ یہ جزا اور بدلہ جو اللہ تعالیٰ انھیں دے گا، یہی واضح کامیابی ہے جس کا مقابلہ کوئی کامیابی نہیں کر سکتی۔
وَاَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۫— اَفَلَمْ تَكُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰی عَلَیْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ ۟وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَفَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ
اور جنہوں نے کفر کیا۔ (ان سے کہا جائے گا کہ) بھلا ہماری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں؟ پھر تم نے تکبر کیا اور تم نافرمان لوگ تھے
وَاِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِیْ مَا السَّاعَةُ ۙ— اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحْنُ بِمُسْتَیْقِنِیْنَ ۟وَاِذَا قِيۡلَ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيۡهَا قُلۡتُمۡ مَّا نَدۡرِىۡ مَا السَّاعَةُ ۙ اِنۡ نَّـظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِيۡنَ
اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا
وَبَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ ۟وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا
وَقِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَمَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ ۟وَقِيۡلَ الۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮكُمۡ كَمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا وَمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا ۚ— فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَلَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ ۟ذٰلِكُمۡ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتۡكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا ۚ فَالۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُوۡنَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟فَلِلّٰهِ الۡحَمۡدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
پس خدا ہی کو ہر طرح کی تعریف (سزاوار) ہے جو آسمانوں کا مالک اور زمین کا مالک اور تمام جہان کا پروردگار ہے
وَلَهُ الْكِبْرِیَآءُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۪— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟۠وَلَهُ الۡكِبۡرِيَآءُ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۖ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے