حٰمٓ ۟ۚۛحٰمٓ
حٰم
Tafseer of 44:1
1- ﴿حٰمٓ﴾ اس طرح کے حروف مقطعات پر تفصیلی گفتگو سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔
The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓ ۟ۚۛحٰمٓ
حٰم
1- ﴿حٰمٓ﴾ اس طرح کے حروف مقطعات پر تفصیلی گفتگو سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔
وَالْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۟ۙۛوَالۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
اس کتاب روشن کی قسم
2- اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی قسم کھائی ہے جو حق کی طرف راہِ ہدایت کو واضح کرنے والا ہے۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ ۟اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنۡذِرِيۡنَ
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
3- یقیناً ہم نے قرآن شبِ قدر میں اتارا اور یہ بہت زیادہ خیر و برکت والی رات ہے۔ بلاشبہ ہم اس قرآن کے ذریعے سے ڈرانے والے ہیں۔
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ ۟ۙفِيۡهَا يُفۡرَقُ كُلُّ اَمۡرٍ حَكِيۡمٍۙ
اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
4- اسی رات ہر مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے جو روزی اور موت وغیرہ کے ان امور سے متعلق ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ اس سال کرنے والا ہوتا ہے۔
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا ؕ— اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ ۟ۚاَمۡرًا مِّنۡ عِنۡدِنَاؕ اِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَۚ
(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
5- ہم ہر پختہ اور مضبوط کام کا فیصلہ خود کرتے ہیں، بلاشبہ ہم ہی ہیں رسول بھیجنے والے۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۟ۙرَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُۙ
(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ہم جن کی طرف رسول بھیجتے ہیں، ان پر آپ کے رب کی رحمت کرنے کے لیے بھیجتے ہیں۔ بلاشبہ وہی ہے اپنے بندوں کی باتیں خوب سننے والا اور ان کے کاموں اور نیتوں کو خوب جاننے والا۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا ۘ— اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ ۟رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
7- وہ آسمانوں کا رب ہے، زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، اس کا بھی رب ہے۔ اگر تم اس پر یقین رکھتے ہو تو میرے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر بھی ایمان لاؤ۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ؕ— رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۟لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
8- اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اس کے سوا کوئی زندہ کرنے والا ہے نہ مارنے والا۔ وہی تمھارا اور تمھارے اگلے باپ دادا کا رب ہے۔
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ ۟بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ
لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
9- یہ مشرک اس پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ اس بارے میں شک میں مبتلا ہیں اور اپنے باطل میں پڑے اس سے غفلت برت رہے ہیں۔
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙفَارۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَاۡتِى السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِيۡنٍۙ
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
10- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اپنی قوم پر جلد آنے والے عذاب کا انتظار کریں جس دن آسمان واضح دھواں لائے گا جسے شدتِ بھوک سے وہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
یَّغْشَی النَّاسَ ؕ— هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟يَغۡشَى النَّاسَؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
11- جو آپ کی ساری قوم کو گھیر لے گا اور ان سے کہا جائے گا: یہ عذاب جو تم پر آیا ہے، نہایت دردناک عذاب ہے۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ۟رَبَّنَا اكۡشِفۡ عَنَّا الۡعَذَابَ اِنَّا مُؤۡمِنُوۡنَ
اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
12- تو وہ اپنے رب سے گڑگڑاتے ہوئے عرض کریں گے: اے ہمارے رب! یہ عذاب ہم سے دور کر دے جو تو نے ہم پر بھیجا ہے۔ اگر تو نے اسے ہم سے دور کر دیا تو ہم ضرور تجھ پر اور تیرے رسول پرایمان لائیں گے۔
اَنّٰی لَهُمُ الذِّكْرٰی وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙاَنّٰى لَهُمُ الذِّكۡرٰى وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌۙ
(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
13- وہ کیسے نصیحت حاصل کریں گے اور اپنے رب کی طرف رجوع کریں گے، حالانکہ ان کے پاس رسول آگیا ہے جس کی رسالت بالکل واضح ہے اور وہ اس کی سچائی اور امانت کو بھی جان چکے ہیں؟
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌ ۟ۘثُمَّ تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا مُعَلَّمٌ مَّجۡنُوۡنٌۘ
پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
14- پھر بھی انھوں نے اس کی تصدیق سے منہ پھیرا اور اس کے بارے میں کہا: وہ تو سکھایا پڑھایا ہوا ہے جسے کوئی اور سکھاتا ہے، وہ رسول نہیں ہے، نیز آپ کے بارے میں کہا: وہ تو دیوانہ ہے۔
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَ ۟ۘاِنَّا كَاشِفُوا الۡعَذَابِ قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ عَآئِدُوۡنَۘ
ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
15- بلاشبہ ہم جب تم سے عذاب تھوڑا سا دور کر دیں گے تو یقیناً تم دوبارہ کفر اور جھٹلانے کی راہ پرچل نکلو گے۔
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰی ۚ— اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ ۟يَوۡمَ نَبۡطِشُ الۡبَطۡشَةَ الۡكُبۡـرٰىۚ اِنَّا مُنۡتَقِمُوۡنَ
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
16-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کے بارے میں اس دن کا انتظار کریں جس دن ہم آپ کی قوم کے کافروں کو بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے اور وہ ہے بدر کادن۔ بلاشبہ ہم ان سے ان کے اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو جھٹلانے کا ضرور بدلہ لیں گے۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌ ۟ۙوَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ كَرِيۡمٌۙ
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
17- یقیناً ان سے پہلے ہم نے فرعون کی قوم کو آزمایا اور ان کے پاس اللہ کی طرف سے نہایت معزز رسول، یعنی موسیٰ علیہ السلام آئے جنھوں نے انھیں اللہ تعالیٰ کی توحیداور عبادت کی دعوت دی۔
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ ؕ— اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ۟ۙاَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَىَّ عِبَادَ اللّٰهِؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
18- موسیٰ علیہ السلام نے فرعون اور اس کی قوم سے کہا: بنی اسرائیل کو میرے حوالے کر دو۔ وہ اللہ کے بندے ہیں، تمھیں کوئی حق نہیں کہ انھیں غلام بناؤ۔ بلاشبہ میں تمھاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔مجھے جو بات تم تک پہنچانے کا حکم ہے، اس میں امانت دار ہوں۔ میں اس میں ذرا کمی بیشی نہیں کرتا۔
وَّاَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَی اللّٰهِ ؕ— اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ۚوَّاَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِۚ اِنِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۚ
اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
19- تم اللہ کی عبادت چھوڑ کر اور اس کے بندوں پر اپنی بڑائی کا اظہار کر کے اس کے سامنے سرکشی نہ کرو، بلاشبہ میں تمھارے پاس کھلی دلیل لانے والا ہوں۔
وَاِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَرَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ ۟ؗوَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ
اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
20-بلاشبہ میں نے اپنے اور تمھارے رب کی پناہ لے لی ہے اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو۔
وَاِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ ۟وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِىۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
21-اگر تم میری لائی ہوئی بات کی تصدیق نہیں کرتے تو مجھ سے الگ ہی رہو اور کسی برے ارادے سے میرے قریب نہ آؤ۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ ۟فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
22- پھر موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ ساری قوم، یعنی فرعون اور اس کے سردار مجرم لوگ ہیں جو جلد عذاب کے حقدار ہیں۔
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ ۟ۙفَاَسۡرِ بِعِبَادِىۡ لَيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَۙ
(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
23- تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا کہ اپنی قوم کو لے کر راتوں رات نکل جا اور یہ بھی بتا دیا کہ فرعون اور اس کی قوم ان کا پیچھا ضرور کریں گے۔
وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ؕ— اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ ۟وَاتۡرُكِ الۡبَحۡرَ رَهۡوًاؕ اِنَّهُمۡ جُنۡدٌ مُّغۡرَقُوۡنَ
اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
24- جب انھوں نے اور بنی اسرائیل نے سمندر (بحیراتِ مُرّہ) کو عبور کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے انھیں حکم دیا کہ سمندر کو ساکن چھوڑ جاؤ، بلاشبہ فرعون اور اس کا لشکر اسی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ہیں۔
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙكَمۡ تَرَكُوۡا مِنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
25- فرعون اور اس کی قوم نے اپنے پیچھے کتنے ہی باغات اور جاری چشمے چھوڑے!
وَّزُرُوْعٍ وَّمَقَامٍ كَرِیْمٍ ۟ۙوَّزُرُوۡعٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ
اور کھیتیاں اور نفیس مکان
26- اور انھوں نے اپنے پیچھے کتنی ہی کھیتیاں اور عمدہ ٹھکانے چھوڑے!
وَّنَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَ ۟ۙوَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
27- اور انھوں نے اپنے پیچھے کتنی ہی آرام کی چیزیں چھوڑیں جن میں وہ عیش کر رہے تھے!
كَذٰلِكَ ۫— وَاَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ ۟كَذٰلِكَ ۖوَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ
اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
28- ان کے ساتھ اسی طرح ہوا جیسے تمھیں بتایا گیا ہے اور ہم نے ان کے باغات، چشموں، کھیتیوں اور ٹھکانوں کا دوسری قوم، یعنی بنی اسرائیل کو وارث بنا دیا۔
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ ۟۠فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
29-پھر فرعون اور اس کی قوم کے غرق ہونے پر نہ تو زمین و آسمان روئے اور نہ انھیں مہلت ہی ملی کہ وہ توبہ کرتے۔
وَلَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِ ۟ۙوَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
30- یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت آمیز عذاب سے نجات دی، جبکہ فرعون اور اس کی قوم ان کے بیٹوں کو قتل کرتے اور ان کی عورتوں (بیٹیوں) کو زندہ رکھتے تھے۔
مِنْ فِرْعَوْنَ ؕ— اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ ۟مِنۡ فِرۡعَوۡنَؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ
(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
وَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ۟ۚوَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۚ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
وَاٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ ۟وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَ ۟ۙاِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ ۟اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
فَاْتُوْا بِاٰبَآىِٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟فَاۡتُوۡا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ ۙ— وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؕ— اَهْلَكْنٰهُمْ ؗ— اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ ۟اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡۖ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ ۟وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَ ۟ۙاِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًی عَنْ مَّوْلًی شَیْـًٔا وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟ۙيَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡـئًا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ ؕ— اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ ۟۠اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۟ۙاِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ
بلاشبہ تھوہر کا درخت
طَعَامُ الْاَثِیْمِ ۟طَعَامُ الۡاَثِيۡمِ
گنہگار کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ ۛۚ— یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ ۟ۙكَالۡمُهۡلِ ۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ ۟كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰی سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۟ۗۖخُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ ۟ؕثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
ذُقْ ۙۚ— اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ ۟ذُقۡ ۖۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡكَرِيۡمُ
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ ۟اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ ۟ۙاِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ مَقَامٍ اَمِيۡنٍۙ
بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۚۙفِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۟ۚۙيَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
كَذٰلِكَ ۫— وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟ؕكَذٰلِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَ ۟ۙيَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰی ۚ— وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۟ۙلَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا الۡمَوۡتَ اِلَّا الۡمَوۡتَةَ الۡاُوۡلٰى ۚ وَوَقٰٮهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِۙ
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ؕ— ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكَ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ ۟فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ ۟۠فَارۡتَقِبۡ اِنَّهُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں