32. As-Sajdaالسجدة

The Prostration · Meccan · 30 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الٓمّٓ ۟ۚالٓمّٓ

الٓمٓ

Tafseer of 32:1

1- ﴿الٓمٓ﴾ اس طرح کے حروف پر تفصیلی کلام سورۂ بقرہ کے شروع میں گزر چکا ہے۔

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ لَا رَیْبَ فِیْهِ مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ؕتَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ

اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے

Tafseer of 32:2

2- یہ قرآن جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم لے کر آئے ہیں، یہ ان پر رب العالمین کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔

اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ ۚ— بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ ۟اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰٮهُ‌ۚ بَلۡ هُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ‏

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں

Tafseer of 32:3

3- یہ کافر کہتے ہیں کہ بلاشبہ محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے یہ قرآن گھڑ کر اپنے رب کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ معاملہ اس طرح نہیں جیسے انھوں نے کہا، بلکہ یہ ایسا حق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا ہوا ہے تاکہ آپ ایک ایسی قوم کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے انھیں اللہ کے عذاب سے ڈرانے کے لیے کوئی رسول نہیں آیا تاکہ وہ حق کی طرف راہ پا کر اس کی پیروی کریں اور اس پر عمل کریں۔

اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ ؕ— مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا شَفِیْعٍ ؕ— اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ ۟اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ؕ مَا لَكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا شَفِيۡعٍ‌ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوۡنَ

خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

Tafseer of 32:4

3-اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، انھیں چھ دن میں پیدا کیا جبکہ وہ انھیں آنکھ جھپکنے سے بہت کم وقت میں پیدا کرنے پر بھی قادر ہے۔ پھر وہ عرش پر بلند اور مستوی ہوا جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ اے لوگو! اس کے سوا تمھارا کوئی مددگار نہیں جو تمھارے معاملے کو سنبھالے یا ایسا کوئی سفارشی نہیں جو تمھارے رب کے ہاں تمھاری سفارش کرے۔ کیا تم غور و فکر نہیں کرتے اور اس اللہ کی عبادت نہیں کرتے جس نے تمھیں پیدا کیا اور اس کے ساتھ غیروں کی عبادت کرنا ترک نہیں کرتے؟!

یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَی الْاَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ ۟يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗۤ اَلۡفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ

وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا

Tafseer of 32:5

5-اللہ سبحانہ و تعالیٰ آسمانوں اور زمین کی تمام مخلوقات کے ہر امر کی تدبیر کرتا ہے، پھر یہ امر اس کی طرف ایسے دن میں بلند ہوتا ہے جس کی مقدار اے لوگو! تمھارے دنیا کے شمار کیے ہوئے ہزار سال کے برابر ہے۔

ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ ۟ۙذٰلِكَ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ

یہی تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے

Tafseer of 32:6

6-وہ ذات جو ان سارے معاملات کی تدبیر کرتی ہے، وہ ہر غیب و حاضر کو جاننے والی ہے اور ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔ وہ ایسا غالب ہے کہ کوئی اسے مغلوب نہیں کر سکتا۔ جو اپنے دشمنوں سے انتقام لیتا ہے۔ اپنے مومن بندوں پر خوب مہربان ہے۔

الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ ۟ۚالَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗ‌ وَبَدَاَ خَلۡقَ الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِيۡنٍ‌ۚ

جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا

Tafseer of 32:7

7-جس نے ہر چیز کو مضبوط اور مستحکم طریقے سے پیدا کیا اور آدم علیہ السلام کو کسی پچھلے نمونے کے بغیر مٹی سے بنایا۔

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهٗ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ ۟ۚثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهٗ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍ‌ۚ

پھر اس کی نسل خلاصے سے (یعنی) حقیر پانی سے پیدا کی

Tafseer of 32:8

8-پھر اس کے بعد اس کی اولاد کو اس پانی سے پیدا کیا جو مادہ منویہ کی صورت میں اس سے نکلا۔

ثُمَّ سَوّٰىهُ وَنَفَخَ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِهٖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَ ؕ— قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ۟ثُمَّ سَوّٰٮهُ وَنَفَخَ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِهٖ‌ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡــئِدَةَ ‌ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ

پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو

Tafseer of 32:9

9-پھر انسان کی تخلیق مکمل کر کے اسے ٹھیک ٹھاک کیا، پھر اس میں اپنی روح سے پھونکا، اس طرح کہ روح پھونکنے پر مقرر فرشتے کو روح پھونکنے کا حکم دیا۔ اے لوگو! اس نے تمھارے کان بنائے تاکہ تم ان کے ذریعے سے سنو، آنکھیں بنائیں تاکہ تم ان سے دیکھو اور دل بنائے تاکہ تم ان کے ساتھ سمجھو۔ تم ان نعمتوں پر جو اللہ تعالیٰ نے تمھیں عطا کی ہیں، کم ہی اللہ کا شکر ادا کرتے ہو۔

وَقَالُوْۤا ءَاِذَا ضَلَلْنَا فِی الْاَرْضِ ءَاِنَّا لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ؕ۬— بَلْ هُمْ بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ كٰفِرُوْنَ ۟وَقَالُوۡٓا ءَاِذَا ضَلَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ ءَاِنَّا لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ ۚ بَلۡ هُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ كٰفِرُوۡنَ

اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں

Tafseer of 32:10

10-موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کو جھٹلانے والے مشرکوں نے کہا: جب ہم مر جائیں گے، زمین میں گم ہو جائیں گے اور ہمارے جسم خاک ہو جائیں گے تو کیا ہمیں نئے سرے سے زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟! یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کے منکر ہیں اور اس پر ایمان ہی نہیں رکھتے۔

قُلْ یَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ اِلٰی رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ ۟۠قُلۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ مَّلَكُ الۡمَوۡتِ الَّذِىۡ وُكِّلَ بِكُمۡ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ

کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Tafseer of 32:11

11-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کو جھٹلانے والے ان مشرکوں سے کہہ دیں: وہ موت کا فرشتہ تمھیں فوت کرے گا جسے اللہ تعالیٰ نے تمھاری روحیں قبض کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، پھر تم قیامت کے دن حساب کتاب اور جزا کے لیے ہماری طرف اکیلے ہی لوٹائے جاؤ گے۔

وَلَوْ تَرٰۤی اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؕ— رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ ۟وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاكِسُوۡا رُءُوۡسِهِمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًـا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ‏

اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں

Tafseer of 32:12

12-عنقریب قیامت کے دن مجرم اس حال میں ظاہر ہوں گے کہ وہ ذلیل ہوں گے، ان کے سر شرمندگی و ندامت سے جھکے ہوں گے جس کا سبب ان کا دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار ہوگا۔ وہ اس ذلت و رسوائی کو محسوس کریں گے اور کہیں گے: اے ہمارے رب! جس دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا ہم انکار کرتے اور اسے جھٹلاتے تھے، وہ آج ہم نے دیکھ لیا ہے اور جو کچھ رسول تیری طرف سے لائے تھے، اس کی سچائی کو بھی سن لیا، لہٰذا ہمیں دنیا کی زندگی کی طرف لوٹا دے کہ ہم نیک عمل کریں جو تجھے ہم سے راضی کر دیں۔ ہمیں اب دوبارہ جی اٹھنے اور رسولوں کی لائی ہوئی شریعت کی سچائی کا یقین ہوگیا ہے۔ اگر آپ مجرموں کو اس حال میں دیکھ لیں تو آپ بہت بڑا معاملہ دیکھیں گے۔

وَلَوْ شِئْنَا لَاٰتَیْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدٰىهَا وَلٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَـَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ ۟وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدٰٮهَا وَلٰـكِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّىۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَ‏

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا

Tafseer of 32:13

13-اگر ہم ہر شخص کو اس کی ہدایت اور توفیق دینا چاہتے تو اسے اس کے لیے تیار کر دیتے لیکن میری طرف سے حکمت اور عدل کے ساتھ یہ بات طے ہوچکی ہے کہ میں قیامت کے دن جہنم کو جنوں اور انسانوں میں سے کافروں کے ساتھ ضرور بھروں گا، یہ اس وجہ سے ہوگا کہ انھوں نے ایمان اور استقامت کی راہ کے مقابلے میں کفر اور گمراہی کا راستہ اپنایا۔

فَذُوْقُوْا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا ۚ— اِنَّا نَسِیْنٰكُمْ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا‌ ۚ اِنَّا نَسِيۡنٰكُمۡ‌ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو

Tafseer of 32:14

14-قیامت کے دن ان کی سرزنش اور ڈانٹ ڈپٹ کے لیے ان سے کہا جائے گا: اب اس غفلت کے سبب عذاب کا مزہ چکھو جس کا دنیا میں تم شکار رہے اور قیامت کے دن اپنے حساب کتاب کے لیے اللہ سے ملاقات کی پروا نہ کی۔ بلاشبہ ہم تمھیں عذاب میں اس طرح بے یارو مددگار چھوڑیں گے کہ اس کی پروا نہیں کریں گے کہ تمھارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انھیں کہا جائے گا: آگ کا دائمی عذاب چکھو جو دنیا میں تمھارے کیے ہوئے گناہوں کی وجہ سے کبھی ختم نہ ہوگا۔

اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ ۟اِنَّمَا يُؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِهَا خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ۩‏

ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو اُن سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے

Tafseer of 32:15

جب اللہ تعالیٰ نے مجرموں کا حال ذکر کیا تو ساتھ ہی ایمان والوں کا حال بھی ذکر کر دیا، چنانچہ فرمایا:

15-بلاشبہ ہمارے رسول پر نازل کی ہوئی آیات پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب انھیں ان آیات کے ساتھ نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اللہ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہوئے سجدے میں گر جاتے ہیں اور وہ کسی حال میں بھی اللہ کی عبادت اور اس کے حضور سجدہ کرنے سے تکبر نہیں کرتے۔

تَتَجَافٰی جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّطَمَعًا ؗ— وَّمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ ۟تَتَجَافٰى جُنُوۡبُهُمۡ عَنِ الۡمَضَاجِعِ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ

اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

Tafseer of 32:16

16-ان کے پہلو ان بستروں سے الگ رہتے ہیں جن پر وہ سوتے ہیں۔ وہ انھیں چھوڑ دیتے ہیں اور اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔وہ اس کے عذاب سے ڈرتے اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہوئے اپنی نماز وغیرہ میں اسے پکارتے ہیں اور جو مال ہم نے انھیں دیے ہیں، انھیں اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ ۚ— جَزَآءً بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِىَ لَهُمۡ مِّنۡ قُرَّةِ اَعۡيُنٍ‌ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

کوئی متنفس نہیں جانتا کہ اُن کے لئے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔ یہ ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے

Tafseer of 32:17

17-اب کوئی شخص نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا کیا تیار کر رکھا ہے۔ یہ اس کی طرف سے ان کے لیے ان نیک اعمال کا بدلہ ہے جو وہ دنیا میں کرتے تھے۔ یہ اتنی بڑی جزا اور بدلہ ہے کہ اس کی عظمت کے پیش نظر اس کا احاطہ صرف اللہ تعالیٰ کر سکتا ہے

اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا ؔؕ— لَا یَسْتَوٗنَ ۟اَفَمَنۡ كَانَ مُؤۡمِنًا كَمَنۡ كَانَ فَاسِقًا‌ ؕ لَا يَسۡتَوٗنَ

بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے

Tafseer of 32:18

18-جو شخص اللہ پر ایمان لانے والا ہو، اس کے حکموں پر عمل کرنے والا ہو اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنے والا ہو، وہ اس کی طرح نہیں جو اس کی اطاعت سے سرکش اور باغی ہو۔ اللہ کے ہاں بدلے اور جزا میں یہ دونوں گروہ برابر نہیں ہوسکتے۔

اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰی ؗ— نُزُلًا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۟اَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰى نُزُلًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے

Tafseer of 32:19

19- جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے تو ان کے لیے جو جزا تیار کی گئی ہے، وہ ایسی جنتیں ہیں جن میں وہ ٹھہریں گے۔ یہ اللہ کی طرف سے ان کی عزت و تکریم ہوگی اور ان نیک اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ دنیا میں کرتے تھے۔

وَاَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ ؕ— كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا وَقِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَاۤ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَ قِيۡلَ لَهُمۡ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ

اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو

Tafseer of 32:20

20-جو لوگ کفر اور گناہ کر کے اللہ کی اطاعت سے نکل گئے تو قیامت کے دن ان کے لیے جو ٹھکانا تیار کیا گیا ہے، وہ آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے، دوبارہ اس میں لوٹا دیے جائیں گے اور ان کی سرزنش کے لیے ان سے کہا جائے گا: اب اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم دنیا میں اس وقت جھٹلاتے تھے جب تمھارے رسول تمھیں اس سے ڈراتے تھے۔

وَلَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰی دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ ۟وَلَنـــُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰى دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ

اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں

Tafseer of 32:21

21-ان جھٹلانے والوں اور اپنے رب کی اطاعت سے نکلنے والوں نے اگر توبہ نہ کی تو آخرت کا بڑا عذاب جو ان کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس سے پہلے ہم انھیں دنیا میں مشکلات اور مصیبتوں کا مزہ ضرور چکھائیں گے تاکہ وہ اپنے رب کی اطاعت کی طرف لوٹ آئیں۔

وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْهَا ؕ— اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ ۟۠وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعۡرَضَ عَنۡهَا ‌ؕ اِنَّا مِنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں

Tafseer of 32:22

22-اس شخص سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں جسے اللہ کی آیتوں کے ذریعے سے وعظ کیا گیا، اس نے نصیحت حاصل نہ کی اور انھیں نظر انداز کر کے ان سے منہ پھیر لیا۔ بلاشبہ ہم کفر اور نافرمانیاں کرنے والے مجرموں سے، جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے منہ پھیرتے ہیں، ہر صورت میں ضرور انتقام لینے والے ہیں۔

وَلَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَی الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآىِٕهٖ وَجَعَلْنٰهُ هُدًی لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ ۟ۚوَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَلَا تَكُنۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآئِهٖ‌ وَجَعَلۡنٰهُ هُدًى لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَۚ

اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (یا موسٰی کو) بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا

Tafseer of 32:23

23-یقیناً ہم نے موسیٰ( علیہ السلام ) کو تورات عطا کی، لہٰذا اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اسراء و معراج کے موقع پر موسیٰ( علیہ السلام ) سے اپنی ملاقات کے بارے میں شک نہ کریں۔ہم نے موسیٰ( علیہ السلام ) پر نازل ہونے والی کتاب کو بنی اسرائیل کے لیے گمراہی سے ہدایت کی طرف لانے والی بنایا تھا۔

وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ اَىِٕمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا ؕ۫— وَكَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یُوْقِنُوْنَ ۟وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَئِمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا‌ ؕ وَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يُوۡقِنُوۡنَ

اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

Tafseer of 32:24

24-جب بنی اسرائیل نے اللہ کے حکم ماننے، اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک جانے اور دعوتِ دین کی راہ میں آنے والی مصیبتوں پر صبر کیا تو ہم نے ان میں ایسے پیشوا بنائے جن کی حق و ہدایت میں لوگ پیروی کرتے تھے اور وہ حق کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے۔ وہ یہ سب کچھ ہمارے حکم دینے کی وجہ سے اور ہماری تائید و تقویت کے ساتھ کرتے تھے۔ وہ اپنے رسولوں پر نازل ہونے والی اللہ کی آیتوں کی بھرپور انداز میں تصدیق کرتے تھے۔

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ ۟اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ

بلاشبہ تمہارا پروردگار ان میں جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا

Tafseer of 32:25

25-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب ہی ہے جو قیامت کے دن ان کے درمیان ان چیزوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے تھے، چنانچہ وہ واضح کر دے گا کہ کون سچا تھا اور کون جھوٹا۔ پھر وہ ہر ایک کو وہ بدلہ دے گا جس کا وہ حق دار ہوگا۔

اَوَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ ؕ— اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ ؕ— اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ ۟اَوَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ يَمۡشُوۡنَ فِىۡ مَسٰكِنِهِمۡ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ ؕ اَفَلَا يَسۡمَعُوۡنَ

کیا اُن کو اس (امر) سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں

Tafseer of 32:26

26-کیا یہ اندھے ہیں کہ انھیں پتا نہیں چلتا کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی پچھلی قوموں کو ہلاک کیا؟! اور یہ ہیں کہ ان کے مکانوں میں چل پھر رہے ہیں جن میں وہ ہلاکت سے پہلے رہتے تھے اور پھر بھی ان کی حالت سے نصیحت نہیں پکڑتے۔ بلاشبہ ان پچھلی قوموں کے کفر اور نافرمانیوں کی وجہ سے ان کی ہلاکت و تباہی کے جو واقعات پیش آئے، ان میں یقیناً عبرتیں ہیں جن سے ان تعلیمات کی سچائی ثابت ہوتی ہے جو ان کے رسول، اللہ کی طرف سے ان کے پاس لے کر آئے۔ کیا اللہ کی آیات کو جھٹلانے والے لوگ قبول کرنے اور نصیحت حاصل کرنے کی غرض سے نہیں سنتے؟

اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآءَ اِلَی الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا تَاْكُلُ مِنْهُ اَنْعَامُهُمْ وَاَنْفُسُهُمْ ؕ— اَفَلَا یُبْصِرُوْنَ ۟اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا نَسُوۡقُ الۡمَآءَ اِلَى الۡاَرۡضِ الۡجُرُزِ فَنُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا تَاۡكُلُ مِنۡهُ اَنۡعَامُهُمۡ وَاَنۡفُسُهُمۡ‌ؕ اَفَلَا يُبۡصِرُوۡنَ

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔

Tafseer of 32:27

27- مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کو جھٹلانے والے یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہم بارش کا پانی بنجر اور خشک زمین کی طرف بھیجتے ہیں جس میں کوئی سبزہ نہیں ہوتا، پھر اس پانی کے ساتھ ہم کھیتی نکالتے ہیں جس سے ان کے اونٹ، گائیں اور بکریاں کھاتی ہیں اور وہ خود بھی اس سے کھاتے ہیں؟! کیا وہ یہ دیکھتے نہیں اور انھیں یہ شعور اور سمجھ نہیں کہ جس نے خشک زمین کو سرسبز و شاداب کیا، وہ مُردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے؟!

وَیَقُوْلُوْنَ مَتٰی هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡفَتۡحُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟

Tafseer of 32:28

28- دوبارہ جی اٹھنے کو جھٹلانے والے لوگ عذاب کی جلدی مچاتے ہوئے کہتے ہیں: وہ فیصلہ کب ہوگا جس کے بارے میں تمھارا خیال ہے کہ وہ قیامت کے دن ہمارے اور تمھارے درمیان جدائی ڈال دے گا، پھر ہمارا ٹھکانا آگ ہوگا اور تمھارے لوٹنے کی جگہ جنت ہوگی؟!

قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَلَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ ۟قُلۡ يَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِيۡمَانُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ

کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی

Tafseer of 32:29

29- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: یہ وعدہ قیامت کا دن ہے۔ بلاشبہ وہ بندوں کے درمیان فیصلے کا دن ہے جس دن کو دیکھ لینے کے بعد ان لوگوں کا تصدیق کرنا انھیں کوئی فائدہ نہ دے گا جنھوں نے دنیا میں اللہ کے ساتھ کفر کیا اور نہ انھیں ڈھیل دی جائے گی کہ وہ اپنے رب کے حضور توبہ کریں اور اس کی طرف رجوع کریں۔

فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانْتَظِرْ اِنَّهُمْ مُّنْتَظِرُوْنَ ۟۠فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَانْتَظِرۡ اِنَّهُمۡ مُّنۡتَظِرُوۡنَ

تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

Tafseer of 32:30

30- چنانچہ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب یہ اپنی گمراہی پر اڑ ہی گئے ہیں تو آپ ان لوگوں سے منہ پھیر لیں اور انتظار کریں کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یہ بھی اس عذاب کے انتظار میں ہیں جس کی آپ انھیں دھمکی دیتے ہیں۔