31. Luqmanلقمان

Luqman · Meccan · 34 ayahs · 3 rukus

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الٓمّٓ ۟ۚالٓمّٓ

الٓمٓ

Tafseer of 31:1

1- ﴿الٓمٓ﴾اس طرح کے کلمات پر سورۂ بقرہ کے شروع میں بات ہوچکی ہے۔

تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ ۟ۙتِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ‏

یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں

Tafseer of 31:2

2-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ پر نازل ہونے والی یہ آیات اس کتاب کی ہیں جو حکمت کے ساتھ گفتگو کرتی ہے۔

هُدًی وَّرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِیْنَ ۟ۙهُدًى وَّرَحۡمَةً لِّلۡمُحۡسِنِيۡنَۙ

نیکوکاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

Tafseer of 31:3

3-وہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب کے حقوق ادا کر کے اور اس کے بندوں کے حقوق پورے کر کے اچھے عمل کرتے ہیں۔

الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَهُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ ۟ؕالَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَؕ

جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

Tafseer of 31:4

4-جو لوگ کامل طریقے سے نماز ادا کرتے ہیں، اپنے مالوں کی زکاۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت میں اٹھائے جانے، حساب کتاب اور جزا و سزا پر پورا یقین رکھتے ہیں۔

اُولٰٓىِٕكَ عَلٰی هُدًی مِّنْ رَّبِّهِمْ وَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ۟اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ‌ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ

یہی اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں

Tafseer of 31:5

5- انھی صفات والے یہ لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ کامیاب و کامران ہیں کیونکہ یہ اپنی مراد پا لیں گے جس چیز سے وہ ڈرتے تھے، اس سے دور کر دیے جائیں گے۔

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ ۖۗ— وَّیَتَّخِذَهَا هُزُوًا ؕ— اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ ۟وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡتَرِىۡ لَهۡوَ الۡحَدِيۡثِ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ۖ وَّيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ‌ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ

اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

Tafseer of 31:6

جب اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کی صفات ذکر کیں تو ساتھ ہی برے لوگوں کی علامات بھی بیان کر دیں، چنانچہ فرمایا:

6- لوگوں میں نضر بن حارث جیسے کئی ایسے بھی ہیں جو فضول و بے فائدہ اور کھیل تماشے والی باتوں کو پسند کرتے ہیں تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو اللہ کے دین سے ان کی طرف پھیر دیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے ٹھٹھا کرتے ہیں۔ انھی علامات کے حامل لوگوں کے لیے آخرت میں ذلیل و رسوا کرنے والا عذاب ہے۔

وَاِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا وَلّٰی مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ یَسْمَعْهَا كَاَنَّ فِیْۤ اُذُنَیْهِ وَقْرًا ۚ— فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا وَلّٰى مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا كَاَنَّ فِىۡۤ اُذُنَيۡهِ وَقۡرًا‌ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍ

اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو

Tafseer of 31:7

7- جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتے ہوئے ان کے سننے سے اس طرح منہ پھیر لیتا ہے، گویا اس نے انھیں سنا ہی نہیں، گویا کہ اس کے کانوں میں آوازوں سے بچنے کے لیے ڈاٹ لگے ہوئے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجیے جو اس کا انتظار کر رہا ہے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِ ۟ۙاِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتُ النَّعِيۡمِۙ

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہیں

Tafseer of 31:8

8-بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے نعمتوں والی جنتیں ہیں جہاں وہ ان چیزوں سے فائدے اٹھائیں گے جو اللہ تعالیٰ نے وہاں ان کے لیے تیار کی ہیں۔

خٰلِدِیْنَ فِیْهَا ؕ— وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا ؕ— وَهُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ ۟خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا ‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ

ہمیشہ اُن میں رہیں گے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 31:9

9-جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا ان سے سچا وعدہ کر رکھا ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ وہ پاک رب ایسا غالب ہے کہ اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق، تقدیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَاَلْقٰی فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ ؕ— وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ ۟خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَهَا‌ وَاَ لۡقٰى فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِكُمۡ وَبَثَّ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ دَآ بَّةٍ‌ ؕ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ

اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں

Tafseer of 31:10

10-اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند و بالا پیدا کیا،اس نے زمین میں پہاڑوں کو بوجھ بنا کر گاڑ دیا تاکہ وہ تمھیں لے کر ادھر ادھر حرکت نہ کرے اور زمین پر ہر طرح کے جاندار پھیلا دیے۔ ہم نے آسمان سے بارش کا پانی نازل کیا اور اس کے ساتھ زمین میں ہر قسم کی نباتات اگائیں جو خوبصورت اور پررونق نظارہ پیش کرتی ہیں۔ انسان اور چوپائے ان سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ ؕ— بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۟۠هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ؕ بَلِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ

یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں

Tafseer of 31:11

11-یہ سب مذکورہ چیزیں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہیں۔ اے مشرکو! اب تم مجھے دکھاؤ کہ انھوں نے کیا پیدا کیا ہے جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو؟! بلکہ ظالم حق سے دور، کھلی گمراہی میں ہیں کہ وہ اپنے رب کے ساتھ انھیں شریک ٹھہراتے ہیں جنھوں نے کوئی چیز پیدا نہیں کی بلکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں۔

وَلَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ ؕ— وَمَنْ یَّشْكُرْ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ ۚ— وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ ۟وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِكۡمَةَ اَنِ اشۡكُرۡ لِلّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يَّشۡكُرۡ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

Tafseer of 31:12

12-یقیناً ہم نے لقمان کو دین میں سمجھ بوجھ عطا کی اور معاملات کا صحیح اوردرست فیصلہ کرنے کی توفیق دی۔ ہم نے اس سے کہا: اے لقمان! تیرے رب نے تجھے اپنی اطاعت کی توفیق دے کر تجھ پر جو انعام کیا ہے، اس پر اپنے رب کا شکر ادا کر اور جو اپنے رب کا شکر ادا کرے گا، اس کی شکر گزاری کا فائدہ اسی کو ہوگا۔ اللہ تو اس کی شکر گزاری سے بے نیاز ہے۔ اور جس نے اپنے اوپر ہونے والی اللہ کی نعمت کا انکار کیا اور اس پاک ذات کی ناشکری کی تو اس کے کفر اور ناشکری کا وبال خود اسی پر پڑے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہیں بگاڑے گا کیونکہ وہ اپنی تمام مخلوق سے بے نیاز، ہر حال میں قابلِ تعریف ہے۔

وَاِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَهُوَ یَعِظُهٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِ ؔؕ— اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ ۟وَاِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِا بۡنِهٖ وَهُوَ يَعِظُهٗ يٰبُنَىَّ لَا تُشۡرِكۡ بِاللّٰهِ ‌ؕاِنَّ الشِّرۡكَ لَـظُلۡمٌ عَظِيۡمٌ

اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے

Tafseer of 31:13

13-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ذکر کیجیے جب لقمان نے اپنے بیٹے کو خیر کا شوق دلاتے اور برائی سے ڈراتے ہوئے کہا: میرے پیارے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرنا۔ بلاشبہ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت خود اپنے آپ پر بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ یہ سب سے بڑے گناہ کا ارتکاب ہے جو ہمیشہ کے لیے دوزخی بنا دیتا ہے۔

وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ ۚ— حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ وَهْنًا عَلٰی وَهْنٍ وَّفِصٰلُهٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَلِوَالِدَیْكَ ؕ— اِلَیَّ الْمَصِیْرُ ۟وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسٰنَ بِوَالِدَيۡهِ‌ۚ حَمَلَتۡهُ اُمُّهٗ وَهۡنًا عَلٰى وَهۡنٍ وَّفِصٰلُهٗ فِىۡ عَامَيۡنِ اَنِ اشۡكُرۡ لِىۡ وَلِـوَالِدَيۡكَؕ اِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ

اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Tafseer of 31:14

14-ہم نے انسان کو تاکید کی کہ وہ ایسے کاموں میں والدین کی اطاعت اور ان سے حسنِ سلوک کرے جن میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ ہو۔ اس کی ماں نے دکھ پر دکھ برداشت کرکے اسے اپنے پیٹ میں اٹھائے رکھا اور اس کی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے۔ ہم نے اس سے کہا: اللہ نے تجھ پر جو انعام کیے ہیں، ان پر اللہ کا شکر ادا کرو، پھر تمھارے والدین نے تمھاری تربیت اور پرورش کی جو ذمہ داری نبھائی ہے، اس پر ان کی شکر گزاری کرو۔ مجھ اکیلے ہی کی طرف سب كا لوٹنا ہے تو میں ہر ایک کو وہ جزا دوں گا جس کا وہ مستحق ہے۔

وَاِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤی اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ ۙ— فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا ؗ— وَّاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ ۚ— ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟وَاِنۡ جَاهَدٰكَ عَلٰٓى اَنۡ تُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡهُمَا‌ وَصَاحِبۡهُمَا فِى الدُّنۡيَا مَعۡرُوۡفًا‌ۖ وَّاتَّبِعۡ سَبِيۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَىَّ ‌ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ

اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا

Tafseer of 31:15

15-اگر والدین تم پر دباؤ ڈال کر یہ زبردستی کریں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک ٹھہراؤ تو اس بارے میں ان دونوں کی اطاعت نہ کرو کیونکہ خالق کی نافرمانی کرتے ہوئے کسی مخلوق کی اطاعت کرنا درست نہیں۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیکی، صلہ رحمی اور احسان کرو جبكہ پيروی اس شخص کی كرو جو توحید اور اطاعت کے ذریعے سے میری طرف رجوع کرے، پھر قیامت کے دن مجھ اکیلے ہی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے اور میں تمھیں ان اعمال کی خبر دوں گا جو تم دنیا میں کرتے تھے اورتمھیں ان کی جزا بھی دوں گا۔

یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ ۟يٰبُنَىَّ اِنَّهَاۤ اِنۡ تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَكُنۡ فِىۡ صَخۡرَةٍ اَوۡ فِى السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِى الۡاَرۡضِ يَاۡتِ بِهَا اللّٰهُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ

(لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے

Tafseer of 31:16

16-اے پیارے بیٹے! برائی یا نیکی خواہ رائی کے دانے کے برابر چھوٹی ہو، اور وہ کسی چٹان کے اندر ہو کہ کسی کو اس کا علم نہ ہو یا آسمانوں اور زمین میں کسی بھی جگہ پر ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ضرور لے آئے گا اور اس پر بندے کو بدلہ دے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہایت باریک بین ہے۔ چیزوں کی باریکیاں اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ وہ ان کی حقیقتوں اور جگہوں سے خوب واقف ہے۔

یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَاْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلٰی مَاۤ اَصَابَكَ ؕ— اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ ۟ۚيٰبُنَىَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَاۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَانۡهَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ‌ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ‌ۚ

بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

Tafseer of 31:17

17-اے پیارے بیٹے! ارکان و واجبات کی مکمل ادائیگی کے ساتھ نماز قائم کرو، نیکی کا حکم دو، برائی سے روکو اور اس راہ میں جس ناگواری کا سامنا ہو، اس پر صبر کرو۔ بلاشبہ جن مذکورہ باتوں کا تمھیں حکم دیا گیا ہے، وہ ان امور میں سے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے تاکید کی ہے اور ان کا کرنا تم پر فرض ہے۔ ان میں تمھیں کرنے یا چھوڑنے کا کوئی اختیار نہیں۔

وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا ؕ— اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍ ۟ۚوَلَا تُصَعِّرۡ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمۡشِ فِى الۡاَرۡضِ مَرَحًا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍۚ

اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا

Tafseer of 31:18

18-تکبر کرتے ہوئے اپنا چہرہ لوگوں سے پھیرو نہ خود کو بڑا سمجھ کر زمین پر اتراتے ہوئے چلو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو اپنی چال میں تکبر کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کی وجہ سے فخر و غرور کرنے والا اور لوگوں پر اپنی بڑائی کا اظہار کرنے والا ہو اور وہ ان انعامات پر اللہ تعالیٰ کا شکر نہ کرے۔

وَاقْصِدْ فِیْ مَشْیِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ ؕ— اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ ۟۠وَاقۡصِدۡ فِىۡ مَشۡيِكَ وَاغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِكَ‌ؕ اِنَّ اَنۡكَرَ الۡاَصۡوَاتِ لَصَوۡتُ الۡحَمِيۡرِ

اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے

Tafseer of 31:19

19-اپنی چال درمیانی رکھو جس سے وقار ظاہر ہو۔ نہ زیادہ تیز چلو نہ رینگ رینگ کر۔ اپنی آواز نیچی رکھو، اس قدر اونچی نہ ہو کہ اوروں کو تکلیف دے۔ بلاشبہ آوازوں میں سے گدھے کی آواز بہت زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے بدتر ہے۔

اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَاَسْبَغَ عَلَیْكُمْ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّبَاطِنَةً ؕ— وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّلَا هُدًی وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍ ۟اَلَمۡ تَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَاَسۡبَغَ عَلَيۡكُمۡ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّبَاطِنَةً ‌ؕ وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن

Tafseer of 31:20

20-اے لوگو! کیا تم نے مشاہدہ نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کی چیزوں، یعنی سورج، چاند اور ستاروں سے فائدہ اٹھانا تمھارے لیے نہایت آسان کر دیا ہے۔ زمین کے چوپایوں، درختوں، فصلوں اور جڑی بوٹیوں سے فائدہ اٹھانا بھی تمھارے لیے آسان کر دیا اور تم پر اپنی ان نعمتوں کو مکمل کیا جو دیکھنے والوں کے لیے بالکل ظاہر ہیں، جیسے شکل و صورت کی خوبصورتی اور چال ڈھال کا حسن، اور باطنی نعمتیں بھی مکمل کر دیں جو چھپی ہیں جیسے عقل و شعور اور علم۔ ان نعمتوں کے باوجود کئی لوگ ایسے ہیں جو وحی الٰہی کے معتبر علم یا روشن عقلی دلیل اور اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی واضح کتاب کے بغیر ہی اللہ تعالیٰ کی توحید کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں۔

وَاِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا ؕ— اَوَلَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰی عَذَابِ السَّعِیْرِ ۟وَ اِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّـبِـعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ الشَّيۡطٰنُ يَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟)

Tafseer of 31:21

21-جب توحید کے بارے میں ان جھگڑا کرنے والوں سے کہا جاتا ہے کہ اس وحی کی پیروی کرو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم اس کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم اپنے بڑوں کی پیروی میں اپنے معبودوں کی عبادت کریں گے۔ کیا وہ اپنے اسلاف اور بڑوں کی تب بھی پیروی کریں گے جب شیطان انھیں بتوں کی عبادت کے ذریعے سے گمراہ کر کے قیامت کے دن بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو؟!

وَمَنْ یُّسْلِمْ وَجْهَهٗۤ اِلَی اللّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰی ؕ— وَاِلَی اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ ۟وَمَنۡ يُّسۡلِمۡ وَجۡهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ

اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب) کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے

Tafseer of 31:22

22-جو اپنی عبادت اللہ کے لیے خالص کرتے ہوئے اور نیک عمل کرتے ہوئے اس کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے یقیناً وہ مضبوط کڑا تھام لیا جس سے نجات کی امید رکھنے والا چمٹ جاتا ہے جبکہ اسے اس کے ٹوٹنے کا ڈر نہیں ہوتاجسے اس نے پکڑا ہے۔ تمام امور کا انجام اور لوٹنا صرف اللہ کی طرف ہے اور وہ ہر ایک کو وہ بدلہ دے گا جس کا وہ حقدار ہے۔

وَمَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ ؕ— اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا ؕ— اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ۟وَمَنۡ كَفَرَ فَلَا يَحۡزُنۡكَ كُفۡرُهٗ ؕ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ فَنُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ

اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے

Tafseer of 31:23

23-جس نے اللہ کے ساتھ کفر کیا تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس کا کفر آپ کو غمگین نہ کرے۔ قیامت کے دن اکیلے ہماری ہی طرف انھیں لوٹنا ہے، تو ہم انھیں ان کے وہ برے اعمال بتائیں گے جو وہ دنیا میں کرتے تھے اور ان کی سزا بھی دیں گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اسے خوب جاننے والا ہے جو سینوں میں ہے اور ان میں موجود کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰی عَذَابٍ غَلِیْظٍ ۟نُمَتّـِعُهُمۡ قَلِيۡلًا ثُمَّ نَضۡطَرُّهُمۡ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيۡظٍ

ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے

Tafseer of 31:24

24-ہم دنیا کی جو نعمتیں اور لذتیں انھیں عطا کرتے ہیں، ان کے ذریعے سے ہم انھیں تھوڑے عرصے ہی کے لیے فائدہ دیتے ہیں، پھر قیامت کے دن ہم انھیں سخت عذاب کی طرف دھکیل دیں گے اور وہ ہے آگ کا عذاب۔

وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ ؕ— قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ ؕ— بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟وَلَئِنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَـقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ‌ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ

اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے

Tafseer of 31:25

25-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ ان مشرکوں سے پوچھیں: آسمان کس نے پیدا کیے اور زمین کس نے پیدا کی تو وہ ضرور کہیں گے: انھیں اللہ نے پیدا کیا ہے۔ ان سے کہہ دیں: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تم پر حجت قائم کر دی لیکن ان کی اکثریت اپنی جہالت کی وجہ سے نہیں جانتی کہ تعریفوں کا حقدار کون ہے۔

لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ ۟لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) خدا ہی کا ہے۔ بیشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے

Tafseer of 31:26

26-آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اس کا خالق، مالک اور اس کی تدبیر کرنے والا صرف اکیلا اللہ ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی اپنی تمام مخلوقات سے بے نیاز اور دنیا و آخرت میں قابلِ تعریف ہے۔

وَلَوْ اَنَّمَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ اَقْلَامٌ وَّالْبَحْرُ یَمُدُّهٗ مِنْ بَعْدِهٖ سَبْعَةُ اَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمٰتُ اللّٰهِ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ ۟وَلَوۡ اَنَّ مَا فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ شَجَرَةٍ اَقۡلَامٌ وَّالۡبَحۡرُ يَمُدُّهٗ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ سَبۡعَةُ اَبۡحُرٍ مَّا نَفِدَتۡ كَلِمٰتُ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ

اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے

Tafseer of 31:27

27- اگر زمین پر موجود تمام درخت کاٹے جائیں اور ان کی قلمیں تراشی جائیں اور سمندر اور اس جیسے مزید سات سمندروں کی سیاہی بنائی جائے تو بھی اللہ کے کلمات لامحدود ہونے کی بنا پر ختم نہ ہوں گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَنَفْسٍ وَّاحِدَةٍ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ بَصِیْرٌ ۟مَا خَلۡقُكُمۡ وَلَا بَعۡثُكُمۡ اِلَّا كَنَفۡسٍ وَّاحِدَةٍ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ

(خدا کو) تمہارا پیدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ایک شخص (کے پیدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کی طرح ہے۔ بیشک خدا سننے والا دیکھنے والا ہے

Tafseer of 31:28

28- اے لوگو! تمھاری تخلیق اور قیامت کے دن حساب کتاب اور جزا کے لیے تمھیں اٹھانا اللہ کے لیے اتنا ہی آسان ہے جتنا ایک جان پیدا کرنا اور اسے اٹھانا آسان ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب سننے والا ہے، اس کے لیے ایک آواز کا سننا دوسری آواز کے سننے میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ وہ ایسا دیکھنے والا ہے کہ ایک چیز کو دیکھنے کے ساتھ دوسری کو دیکھنا اس کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ اسی طرح کسی ایک جان کو پیدا کرنا یا اسے دوبارہ اٹھانا اس کے لیے کسی دوسری جان کے پیدا کرنے یا اٹھانے میں رکاوٹ نہیں۔

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَیُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ؗ— كُلٌّ یَّجْرِیْۤ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّاَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ ۟اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ كُلٌّ يَّجۡرِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّاَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Tafseer of 31:29

29- کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ رات کو کم کرتا ہے تاکہ دن بڑھ جائے اور دن کو کم کرتا ہے تاکہ رات بڑھ جائے اور اس نے سورج اور چاند ہر ایک کی راہ مقرر کر دی ہے۔ وہ دونوں اپنے اپنے مدار میں مقرر وقت تک چلتے ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے اعمال سے باخبر ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس سے چھپا نہیں اور وہ ضرور ان اعمال کی تمھیں جزا دے گا۔

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ ۙ— وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ ۟۠ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِ الۡبَاطِلُ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ

یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

Tafseer of 31:30

30- یہ رات دن اور سورج چاند کی تدبیر اور تقدیر اس بات کی گواہ ہیں کہ اکیلا اللہ ہی برحق ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات اور افعال میں برحق ہے اور مشرک اللہ کو چھوڑ کر جس کی عبادت کرتے ہیں، وہ ایسا باطل ہے جس کی کوئی اساس اور بنیاد نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہی اپنی ذات، غلبے اور تمام مخلوقات پر قدرت رکھنے کے اعتبار سے بلند ہے جس سے اوپر کوئی نہیں اور جو ہر چیز سے بڑاہے۔

اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ لِیُرِیَكُمْ مِّنْ اٰیٰتِهٖ ؕ— اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ ۟اَلَمۡ تَرَ اَنَّ الۡفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِنِعۡمَتِ اللّٰهِ لِيُرِيَكُمۡ مِّنۡ اٰيٰتِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں

Tafseer of 31:31

وَاِذَا غَشِیَهُمْ مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ ۚ۬— فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَی الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ ؕ— وَمَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوْرٍ ۟وَاِذَا غَشِيَهُمۡ مَّوۡجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ فَمِنۡهُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ‌ؕ وَمَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوۡرٍ

اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

Tafseer of 31:32

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا یَوْمًا لَّا یَجْزِیْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ ؗ— وَلَا مَوْلُوْدٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَّالِدِهٖ شَیْـًٔا ؕ— اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا ۥ— وَلَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ ۟يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ وَاخۡشَوۡا يَوۡمًا لَّا يَجۡزِىۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِهٖ وَلَا مَوۡلُوۡدٌ هُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِهٖ شَيۡــئًا‌ ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ‌ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ‏

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے

Tafseer of 31:33

اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ— وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ ۚ— وَیَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ ؕ— وَمَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ؕ— وَمَا تَدْرِیْ نَفْسٌ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ ۟۠اِنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗ عِلۡمُ السَّاعَةِ‌ ۚ وَيُنَزِّلُ الۡغَيۡثَ‌ ۚ وَيَعۡلَمُ مَا فِى الۡاَرۡحَامِ‌ ؕ وَمَا تَدۡرِىۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَكۡسِبُ غَدًا‌ ؕ وَّمَا تَدۡرِىۡ نَـفۡسٌۢ بِاَىِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ

خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے

Tafseer of 31:34