یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ ؕ— اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا ۟ۙيٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
Tafseer of 33:1
1-اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اور آپ کے ساتھی اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر اللہ کے تقویٰ اور پرہیزگاری پر کاربند رہیں اور صرف اسی سے ڈریں۔ کافروں اور منافقوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کافروں اور منافقوں کی سازشوں کو خوب جاننے والااور اپنی تخلیق و تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔