اَتٰۤی اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ ؕ— سُبْحٰنَهٗ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۟اَتٰۤى اَمۡرُ اللّٰهِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡهُ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
خدا کا حکم (یعنی عذاب گویا) آ ہی پہنچا تو (کافرو) اس کے لیے جلدی مت کرو۔ یہ لوگ جو (خدا کا) شریک بناتے ہیں وہ اس سے پاک اور بالاتر ہے
Tafseer of 16:1
1- اے کافرو! اللہ تعالیٰ نے تمھیں عذاب دینے کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ قریب ہے، لہٰذا اس کے وقت سے پہلے اس کی جلدی نہ مچاؤ۔ اللہ تعالیٰ پاک اور برتر ہے ان سب سے جنھیں مشرک اللہ کا شریک قرار دیتے ہیں۔