الٓرٰ ۫— تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟الۤرٰ ۚ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ وَقُرۡاٰنٍ مُّبِيۡنٍ
آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں
Tafseer of 15:1
1- ﴿الٓرٓ﴾ اس طرح کے حروف پر گفتگو سورۂ بقرہ کے آغاز میں گزر چکی ہے۔ یہ آیات جو نہایت عظیم الشان ہیں اور اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی گئی ہیں، یہ اس قرآن کی آیات ہیں جو توحید اور احکام کی وضاحت کرنے والا ہے۔