113. Al-Falaqالفلق

The Dawn · Meccan · 5 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۟ۙقُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ

کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

Tafseer of 113:1

1- اے رسول! کہہ دیں: میں صبح کے رب کی حفاظت میں آتا ہوں اور اس کی پناہ طلب کرتا ہوں۔

مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۟ۙمِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ

ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی

Tafseer of 113:2

2- ہر اس چیز کے شر سے جو مخلوقات میں سے تکلیف دیتی ہے۔

وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۟ۙوَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ

اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے

Tafseer of 113:3

3- اور میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ان برائیوں سے جو جانوروں اور چوروں کی صورت میں رات کو ظاہر ہوتی ہیں۔

وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ۟ۙوَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ

اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے

Tafseer of 113:4

4- اور میں ان جادوگرنیوں کے شر سے بھی اللہ کی حفاظت اور پناہ میں آتا ہوں جو گرہوں میں پھونکیں مارتی ہیں۔

وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ۟۠وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے

Tafseer of 113:5

5- اور میں اس کی پناہ میں آتا ہوں ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ ایسا کام کرے جس کی طرف اسے حسد لے جائے۔