110. An-Nasrالنصر

Divine Support · Medinan · 3 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ ۟ۙاِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ

جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی)

Tafseer of 110:1

1- اے رسول! جب آپ کے دین کے لیے اللہ کی مدد آجائے اور وہ اس کو غالب کر دے اور مکہ فتح ہو جائے۔

وَرَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًا ۟ۙوَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا

اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

Tafseer of 110:2

2- اور آپ دیکھیں کہ لوگ گروہ در گروہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ؔؕ— اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا ۟۠فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ‌ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا

تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے

Tafseer of 110:3

3- تو آپ جان لیں کہ یہ اس مشن کے پورا ہونے کے قریب ہونے کی علامت ہے جو آپ کو دے کر بھیجا گیا، لہٰذا آپ اس مدد اور فتح کی نعمت کے شکر کے طور پر اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے بخشش مانگیں۔ بلاشبہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور انھیں بخش دیتا ہے۔