لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ ۟ۙلِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب
Tafseer of 106:1
1- قریش کی عادت اور ان کے مانوس ہونے کے سبب۔
Quraysh · Meccan · 4 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ ۟ۙلِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب
1- قریش کی عادت اور ان کے مانوس ہونے کے سبب۔
اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ ۟ۚاٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِۚ
(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب
2- سردیوں میں یمن کی طرف اور گرمیوں میں شام کی طرف پُرامن سفر سے مانوس ہونے کی وجہ سے۔
فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِ ۟ۙفَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ
لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں
3- انھیں چاہیے کہ وہ صرف اس حرمت والے گھر کے رب کی عبادت کریں، جس نے ان کے لیے یہ سفر آسان کیے، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔
الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ ۙ۬— وَّاٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ ۟۠الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
4- وہ ذات جس نے انھیں بھوک میں کھانا دیا اور خوف میں امن دیا، اس طرح کہ عربوں کے دلوں میں حرم کی اور وہاں کے رہنے والوں کی عظمت و عزت ڈال دی۔