اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِ ۟ؕاَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
Tafseer of 107:1
1- کیا آپ نے اسے پہچانا جو قیامت کے دن کی جزا کو جھوٹ کہتا ہے؟
Almsgiving · Meccan · 7 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِ ۟ؕاَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
1- کیا آپ نے اسے پہچانا جو قیامت کے دن کی جزا کو جھوٹ کہتا ہے؟
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ ۟ۙفَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ
یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
2- وہی ہے جو یتیم کی ضرورت پوری کرنے کے بجائے اسے دھکے دیتا ہے۔
وَلَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ؕوَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ
اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
3- اور نہ خود کو آمادہ کرتا ہے اور نہ کسی دوسرے کو شوق دلاتا ہے کہ وہ فقیر کو کھانا دے۔
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ ۟ۙفَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ
تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
5-4- سو ہلاکت اور عذاب ہے اُن نمازیوں کے لیے۔ جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔ وہ ان کی پروا نہیں کرتے یہاں تک کہ ان کا وقت گزر جاتا ہے۔
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ ۟ۙالَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ
جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
5-4- سو ہلاکت اور عذاب ہے اُن نمازیوں کے لیے۔ جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔ وہ ان کی پروا نہیں کرتے یہاں تک کہ ان کا وقت گزر جاتا ہے۔
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَ ۟ۙالَّذِيْنَ هُمْ يُرَاۤءُوْنَ
جو ریا کاری کرتے ہیں
6- وہ جو اپنی نمازوں اور دیگر اعمال میں دکھلاوا کرتے ہیں اور خالص اللہ کے لیے عمل نہیں کرتے۔
وَیَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ ۟۠وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ
اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
7- وہ دوسروں کی ایسی چیز سے مدد کرنے سے بھی روکتے ہیں جس سے مدد کرنے کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔