104. Al-Humazaالهمزة

The Traducer · Meccan · 9 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۟ۙوَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ

ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے

Tafseer of 104:1

1- تباہی اور سخت عذاب ہے اس شخص کے لیے جو لوگوں کی بہت زیادہ چغل خوری کرتا اور ان کو طعنے دیتا ہے۔

١لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۟ۙاۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ

جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے

Tafseer of 104:2

2- جس کی ساری فکر مال جمع کرنا اور اسے گِن گِن کر رکھنا ہے، اس کے سوا اس کی کوئی سوچ نہیں ہوتی۔

یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ ۟ۚيَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌

(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا

Tafseer of 104:3

3- وہ یہ سمجھتا ہے کہ جو مال اس نے جمع کیا ہے، وہ ضرور اسے موت سے نجات دے گا اور وہ دنیا میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔

كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ ۟ؗۖكَلَّا‌ لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِ

ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا

Tafseer of 104:4

4- معاملہ ایسے نہیں جیسے یہ جاہل سمجھتا ہے۔ اسے ضرور جہنم کی آگ میں پھینکا جائے گا جو اپنے عذاب کی شدت سے ہر اس چیز کو توڑ پھوڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی جو اس میں ڈالی جائے گی۔

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُ

اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟

Tafseer of 104:5

5- اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ وہ آگ کیا ہے جو ہر اس چیز کو توڑ پھوڑ دے گی جو اس میں ڈالی جائے گی؟

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ ۟ۙنَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ

وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

Tafseer of 104:6

6- بلاشبہ وہ اللہ تعالیٰ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہوگی۔

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْـِٕدَةِ ۟ؕالَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡــئِدَةِ

جو دلوں پر جا لپٹے گی

Tafseer of 104:7

7- جو لوگوں کے جسموں سے ان کے دلوں تک پہنچ جائے گی۔

اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ ۟ۙاِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ

(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے

Tafseer of 104:8

8- بلاشبہ جنھیں اس میں عذاب دیا جائے گا، وہ ان پر بند ہو گی۔

فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ۟۠فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

Tafseer of 104:9

9- لمبے پھیلے ہوئے ستونوں کے ساتھ یہاں تک کہ وہ اس سے نکل نہیں پائیں گے۔