97. Surah Al-Qadr

القدرThe Power, Fate · 5 ayahsمظہر القرآن

Ayah 97:1

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ Open ayah 97:1 in the Quran reader

بیشک1 ہم نے قرآن کو (لوح محفوظ سے آسمان دنیا کی طرف) شب قدر میں اتارا

شب قدر کے فضائل۔ (ف 1) شب قدر شرف و برکت والی رات ہے اس کو شب قدر اس لیے کہتے ہیں کہ اس شب میں سال بھر کے احکام نافذ کیے جاتے ہیں اور ملائکہ کو سال بھر کے وظائف وخدمات پر مامور کیا جاتا ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس رات کی شرافت وقدر کے باعث اس کو شب قدر کہتے ہیں اور یہ بھی منقول ہے کہ چونکہ اس شب میں اعمال صالحہ مقبول ہوتے ہیں اور بارگاہ الہی میں ان کی قدر کی جاتی ہے اس لیے اس کو شب قدر کہتے ہیں، احادیث میں اس شب کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔ بخاری ومسلم کی حدیث میں ہے جس نے اس رات میں ایمان واخلاص کے ساتھ شب بیداری کرکے عبادت کی اللہ اس کے سال بھر کے گناہ بخش دیتا ہے ۔ ا آدمی کو چاہیے کہ شب میں کثرت سے استغفار کرے اور رات عبادت میں گذارے سال بھر میں شب قدر ایک مرتبہ آتی ہے اور روایات کثیرہ سے ثابت ہے کہ وہ رمضان المبارک کے عشرہ میں ہوتی ہے اور اکثر اس کی بھی طاق راتوں میں سے کسی رات میں۔ بعض علماء کے نزدیک رمضان المبارک کی ستائیسویں رات شب قدر ہوتی ہے یہی حضرت امام اعظم سے مروی ہے کہ اس رات کے فضائل عظیمہ اگلی آیتوں میں ارشاد فرمائے جاتے ہیں۔
Ayahs 97:2–5

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ Open ayah 97:2 in the Quran reader

اور2، تم نے کیا جانا کہ شب قدر کیا ہے

لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ Open ayah 97:3 in the Quran reader

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ Open ayah 97:4 in the Quran reader

اس رات فرشتے اور جبرائیل اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے زمین پر اترتے ہیں

سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ Open ayah 97:5 in the Quran reader

وہ رات (بلاؤں اور آفتوں سے ) صبح تک سلامتی کی ہے

(ف 2) جو شب قدر سے خالی ہو، اس ایک رات میں نیک عمل کرنا ہزارراتوں کے عمل سے بہتر ہے حدیث شریف میں ہے کہ نبی ﷺ نے امم گذشتہ کے ایک شخص کا ذکر کیا جو تمام رات عبادت کرتا تھا اور کافروں کے ساتھ جہاد میں مصروف رہتا تھا اس طرح اس نے ہزار مہینے گزارے تھے مسلمانوں کو اس سے تعجب ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو شب قدر عطافرمائی اور یہ آیت نازل کی شب قدر ہزارمہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر کرم ہے کہ آپ کے امتی شب قدر کی ایک رات عبادت کریں تو ان کا ثواب پچھلی امتوں کے ہزار ماہ کی عبادت کرنے والوں سے زیادہ ہو۔ اب آگے فرمایا کہ شب قدر ایسی معظم رات ہے کہ اس رات کو اللہ کے حکم سے ملائکہ اور ارواحیں دنیا میں آتے ہیں برکات نازل کرتے ہیں اور جو بندہ کھڑا یا بیٹھا یادالٰہی میں مشغول ہوتا ہے اس کو سلام کرتے ہیں اور اس کے حق میں دعاواستغفار کرتے ہیں اور اس رات کی برکت اور سلامتی طلوع صبح صادق تک ہوتی ہے۔