98. Surah Al-Bayyina
البينةThe Evidence · 8 ayahsمظہر القرآن
لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ Open ayah 98:1 in the Quran reader
اہل کتاب1، اور مشرک اپنا دین چھورنے کو نہ تھے جب تک انکے پاس روشن دلیل نہ آئے
رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةًۙ Open ayah 98:2 in the Quran reader
وہ کون اللہ کے رسول جو پاکیزہ ورقوں کو پڑھتے ہیں
فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌؕ Open ayah 98:3 in the Quran reader
ان میں سچ اور صحیح احکام ہیں
وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُؕ Open ayah 98:4 in the Quran reader
اور اہل کتاب میں پھوٹ نہ پڑی، مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۙ۬ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِؕ Open ayah 98:5 in the Quran reader
اور ان لوگوں کو تو (توریت وانجیل میں) یہی حکم تھا کہ اللہ کی عبادت کریں ابراہیمی دین پر اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور یہ صحیح دین کے احکام ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِؕ Open ayah 98:6 in the Quran reader
بیشک جو لوگ اہل کتاب اور مشرکین میں سے کافر ہوئے سب دوزخ کی آگ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں یہی لوگ تمام مخلوق سے بدتر ہیں
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ Open ayah 98:7 in the Quran reader
بیشک1، جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہی لوگ تمام مخلوق میں بہتر ہیں
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠ Open ayah 98:8 in the Quran reader
ان کا صلہ ان کے رب کے پاس (جنت میں) بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ہیں یہ وعدہ اس ک لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے