74. Surah Al-Muddaththir
المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsمظہر القرآن
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ Open ayah 74:38 in the Quran reader
ہر1 شخص اپنے اعمال میں گروی ہے ۔
اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ Open ayah 74:39 in the Quran reader
مگر اہل سعادت۔
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ Open ayah 74:40 in the Quran reader
باغوں میں ہوں گے پوچھیں گے۔
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 74:41 in the Quran reader
مجرموں (یعنی کفار) سے
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ Open ayah 74:42 in the Quran reader
کہ تمہیں دوزخ میں کیا چیز لائی۔
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ Open ayah 74:43 in the Quran reader
وہ کہیں گے ہم (دنیا میں) نہ نماز پڑھتے تھے ۔
وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ Open ayah 74:44 in the Quran reader
اور نہ ہم مسکین کو کھانا (یعنی صدقہ) دیتے تھے ۔
وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ Open ayah 74:45 in the Quran reader
اور بیہودہ فکر ولاوں کے ساتھ بیہودہ فکر کرتے تھے۔
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ Open ayah 74:46 in the Quran reader
اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے تھے ۔
حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ Open ayah 74:47 in the Quran reader
یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ہم کو موت آگئ۔
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ Open ayah 74:48 in the Quran reader
تو ان کو سفارشیوں کی سفارش فائدہ نہ دے گی۔
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 74:49 in the Quran reader
پس ان کو کیا ہوا کہ نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں۔
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ Open ayah 74:50 in the Quran reader
گویا یہ وحشی گدھے ہیں۔
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ Open ayah 74:51 in the Quran reader
جو شیر سے بھاگے جارہے ہیں (یعنی جس طرح گدھا شیر کو دیکھ کر بھاگتا ہے اسی طرح تلاوت قرآن سن کر بھاگتے ہیں) ۔
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ Open ayah 74:52 in the Quran reader
بلکہ ان1 میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دیئے جائیں، ہرگز (ایسا) نہیں (ہوسکتا) ۔
كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 74:53 in the Quran reader
بلکہ (اصل وجہ یہ ہے کہ ) یہ لوگ آخرت (کے عذاب) سے نہیں ڈرتے۔
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ Open ayah 74:54 in the Quran reader
ہاں ہاں بیشک وہ قرآن نصیحت ہے۔
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ Open ayah 74:55 in the Quran reader
پس جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔
وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ Open ayah 74:56 in the Quran reader
اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے، وہی ہے ڈرنے کے لائق (کہ آدمی اسی سے ڈرے) اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا۔