74. Surah Al-Muddaththir
المدثرThe Cloaked One · 56 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ Open ayah 74:1 in the Quran reader
اے1 کپڑا اوڑھنے والے، (محبوب) کھڑے ہوجاؤ2 ۔
قُمْ فَاَنْذِرْ۪ۙ Open ayah 74:2 in the Quran reader
پھر (قوم کو عذاب الہی سے ایمان نہ لانے پر ) ڈراؤ۔
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ Open ayah 74:3 in the Quran reader
اور اپنے پروردگار کو تعظیم سے یاد کرو۔
وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ۪ۙ Open ayah 74:4 in the Quran reader
اور3 اپنے کپڑے پاک رکھو۔
وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ Open ayah 74:5 in the Quran reader
اور (بتوں کی) پلیدی سے الگ رہو۔
وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۪ۙ Open ayah 74:6 in the Quran reader
اور4 زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو۔
وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ Open ayah 74:7 in the Quran reader
اور (دین کی خاطر جو ایذا پیش آئے اس پر)1 اپنے پروردار (کی خوشنودی) کے لیے صبر کیے رہو۔
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ Open ayah 74:8 in the Quran reader
پھر جبکہ دوسرا صور پھونکا جائے گا۔
فَذٰلِكَ یَوْمَئِذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ Open ayah 74:9 in the Quran reader
تو وہ دن سخت ہے۔
عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ Open ayah 74:10 in the Quran reader
کافروں پر آسان نہیں (بلکہ ایمان والوں پر آسان ہے ۔
ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًاۙ Open ayah 74:11 in the Quran reader
(اے محبوب) تم اسے2 مجھ پر چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا (یعنی ماں کے پیٹ سے بغیر مال و اولاد کے) پیدا کیا۔
وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ Open ayah 74:12 in the Quran reader
اور اسے میں نے کثرت سے مال دیا۔
وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ Open ayah 74:13 in the Quran reader
اور پاس رہنے والے بیٹے دیئے ۔
وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ Open ayah 74:14 in the Quran reader
اور اسی طرح سامان اس کے لیے مہیا کردیا۔
ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ Open ayah 74:15 in the Quran reader
پھر بھی اس بات کی ہوس رکھتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں۔
كَلَّا١ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاؕ Open ayah 74:16 in the Quran reader
ہرگز نہیں بیشک وہ تو ہماری آیتوں سے عناد رکھتا ہے ۔
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ Open ayah 74:17 in the Quran reader
قریب ہے کہ میں اسے (آخرت میں) آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں۔
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ Open ayah 74:18 in the Quran reader
بیشک اس نے (ہماری آیتوں میں) غور کیا اور (دل میں) اندازہ مقرر کیا۔
فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ Open ayah 74:19 in the Quran reader
پس اس پر لعنت ہو کہ اس نے کیسا اندازہ مقرر کیا۔
ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ Open ayah 74:20 in the Quran reader
پس اس پر لعنت ہو کہ اس نے کیسا اندازہ مقرر کیا۔
ثُمَّ نَظَرَۙ Open ayah 74:21 in the Quran reader
پھر اس پر لعنت ہو کہ اس نے کیسا برا اندازہ کیا۔
ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَۙ Open ayah 74:22 in the Quran reader
پھر نظر اٹھا کر دیکھا پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔
ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ Open ayah 74:23 in the Quran reader
پھر پیٹھ پھیرلیا اور تکبر کیا۔
فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُۙ Open ayah 74:24 in the Quran reader
پھر کہنے لگا کہ بس یہ قرآن محض جادو ہے کہ جادوگروں سے نقل ہوتا چلا آتا ہے ۔
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ Open ayah 74:25 in the Quran reader
یہ قرآن آدمی ہی کا کلام ہے ۔
سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ Open ayah 74:26 in the Quran reader
بہت جلد میں اس کو دوزخ میں داخل کروں گا۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُؕ Open ayah 74:27 in the Quran reader
اور1 تم نے کیا جانا کہ دوزخ کیا ہے ۔
لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ Open ayah 74:28 in the Quran reader
(وہ ایسی ہے کہ کسی مستحق عذاب کو)2 باقی نہ چھوڑے۔
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ Open ayah 74:29 in the Quran reader
اور (جسم پر گوشت کھال) نہ لگی رکھے۔ وہ آدمی کی کھال جھلس دینے والی ہے ،
عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ Open ayah 74:30 in the Quran reader
اس3 دوزخ پر انیس داروغہ مقرر ہیں (جس میں ایک مالک ہے باقی ساتھی ہیں) ۔
وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ Open ayah 74:31 in the Quran reader
اور ہم نے1 دوزخ کے نگہبان فرشتے ہی مقرر کیے اور ہم نے ان کی یہ تعدادا صرف کافروں کی جانچ کے لیے مقرر کی ہے (کہ وہ کہیں انیس کیوں ہوئے) اور اس لیے کہ اہل کتاب یقین کرلیں (یعنی رسول اللہ کو سچا جانے) اور ایمانداروں کا ایمان زیادہ ہوجائے اور اس لیے کتاب والوں اور مسلمانوں کو کوئی شک نہ رہے۔ اور اس لیے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (شک کی) بیماری اور کافر کہیں کہ اللہ کی اس (گنتی کی ) مثال سے کیا ارادہ ہے، (جس طرح اس بات میں کافروں کو گمراہ کیا) اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے، اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو1 اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور دوزخ (کا حال بیان کرنا تو) بنی2 آدم کی نصیحت کے لیے ۔
كَلَّا وَ الْقَمَرِۙ Open ayah 74:32 in the Quran reader
بالتحقیق قسم ہے چاند کی ۔
وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ Open ayah 74:33 in the Quran reader
اور رات کی جب وہ پیٹھ پھیرے۔
وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَۙ Open ayah 74:34 in the Quran reader
اور پھر صبح کی قسم جب وہ روشن ہوجائے۔
اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ Open ayah 74:35 in the Quran reader
بیشک دوزخ بہت بڑی خوفناک چیزوں کی ایک چیز ہے ۔
نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِۙ Open ayah 74:36 in the Quran reader
بنی آدم3 کو ڈرانے والی ہے ۔
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ Open ayah 74:37 in the Quran reader
سے جو تم میں چاہے (ایمان لاکر جنت کی طرف) آگے بڑھے یا (یا کفر اختیار کر کے) پیچھے رہے) اور عذاب میں گرفتار ہو) ۔