73. Surah Al-Muzzammil
المزملThe Enshrouded One · 20 ayahsمظہر القرآن
یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُۙ Open ayah 73:1 in the Quran reader
اے کپڑا1 اوڑھنے والے (محبوب ﷺ)
قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ Open ayah 73:2 in the Quran reader
رات میں (نماز و عبادت کے لیے) قیام کرو (تمام رات نہیں) ۔
نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًاۙ Open ayah 73:3 in the Quran reader
مگر کچھ آدمی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرو۔
اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ Open ayah 73:4 in the Quran reader
یا اس سے کچھ بڑھاؤ اور2 قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔
اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا Open ayah 73:5 in the Quran reader
بیشک1 ہم عنقریب تم پر ایک بھاری کلام (یعنی احکام) نازل کریں گے ۔
اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ Open ayah 73:6 in the Quran reader
بیشک2 رات کا اٹھنا نفس کے کچلنے میں بڑا سخت ہے اور تلفظ الفاظ میں زیادہ درست ہے ۔
اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاؕ Open ayah 73:7 in the Quran reader
بیشک3 تم کو دن میں (وعظ وپند کا ) بہت کام (رہتا ) ہے ۔
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ Open ayah 73:8 in the Quran reader
اور تم4 اپنے پروردگار کا نام یاد کرو اور سب5 سے الگ ہوکر اسی کی طرف ہو رہو۔
رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا Open ayah 73:9 in the Quran reader
کہ وہ مشرق اور مغرب6 کا مالک ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ۔
وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا Open ayah 73:10 in the Quran reader
اور1 کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور عمدگی کے ساتھ ان سے الگ ہوجاؤ۔
وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا Open ayah 73:11 in the Quran reader
اور مجھ پر ان جھٹلانے والے مالداروں کو چھوڑ دو اور تم انہیں تھوڑی مہلت دو ۔
اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ Open ayah 73:12 in the Quran reader
بیشک ہمارے پاس (آخرت میں) بھاری بیڑیاں اور دوزخ ۔
وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ Open ayah 73:13 in the Quran reader
اور کھانا گلے میں اٹکنے والا اور درد دینے والا عذاب ہے ۔
یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا Open ayah 73:14 in the Quran reader
(یہ سب اس دن ہوگا) جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ آپس میں ٹکڑا ٹکڑا کر (ایسے) ہوجائیں گے (جیسے) چلنے والے ریت کے ٹیلے۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا١ۙ۬ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاؕ Open ayah 73:15 in the Quran reader
بیشک (اے لوگو) ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے ، جو تم پر گواہی دینے والے ہیں جیسا ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے ۔
فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا Open ayah 73:16 in the Quran reader
پس فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اس کو سخت وبال میں پکڑ لیا۔
فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ Open ayah 73:17 in the Quran reader
پس (عذاب الہی سے) کیسے بچو گے اگر (دنیا میں) کفر کرو اس دن جو بچوں کو (اپنے شدت دہشت سے) بوڑھا کردے گا۔
اِ۟لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ١ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا Open ayah 73:18 in the Quran reader
آسمان اس کے صدمہ سے پھٹ جائے گا بیشک (اس دن) اللہ کا وعدہ ہورکر رہے گا۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا۠ Open ayah 73:19 in the Quran reader
بیشک1 یہ نصیحت ہے، پس جس کا دل چاہے اپنے پروردگار کی طرف راہ لے ۔
اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ١ؕ وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ١ؕ عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۖ٘ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ١ۙ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 73:20 in the Quran reader
بیشک2 تمہارا پروردگار جانتا ہے تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی تہائی رات اور اییک جماعت تمہارے ساتھ والی (بھی اٹھتی ہے) اور رات اور دن کا پورا اندازہ1 اللہ ہی کرتا ہے اس کو معلوم ہے کہ (اے مسلمانو) تم رات کے قیام کا تحفظ نہ کرسکو گے، اس نے اپنی مہربانی سے تم پر رجوع فرمائی (یعنی شب کا قیام معاف فرمایا) تو (اب) تم قرآن میں2 سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو، اسے معلوم ہے کہ بعضے آدمی تم میں سے بیمار ہوں گے اور بعضے آدمی خدا کے فضل (یعنی روزی) کی تلاش کے لیے زمین میں سفر کریں گے اور بعض اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے (اس لیے اس حکم کو تم پر فرض نہیں کیا) پس تم لوگ جتنا قرآن میں سے آسان ہو پڑھو۔ اور نماز قائم رکھو اور1 زکوۃ اور اللہ کو (خوش دلی کے ساتھ ) اچھا قرض دو ، اور2 جو نیک عمل اپنے لیے آگے (ذخیرہ آخرت بنا کر) بھیج دو گے، اس کو اللہ کے پاس جاکر اس سے اچھا اور ثواب کے اعتبار سے بہت زیادہ پاؤ گے اور اللہ سے بخشش3 مانگو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔