72. Surah Al-Jinn
الجنThe Jinn · 28 ayahsمظہر القرآن
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ Open ayah 72:1 in the Quran reader
(اے محبوب1) تم فرماؤ کہ میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں میں سے ایک جماعت نے کان لگا کر میرا پڑھنا سنا تو (اپنی قوم میں واپس جاکر) انہوں نے کہا بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے ۔
یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ١ؕ وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:2 in the Quran reader
کہ بھلائی کی راہ بتاتا ہے پس ہم اس پر ایمان لائے اور ہم (اب ) اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو ہرگز شریک نہ ٹھہرائیں گے ۔
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ Open ayah 72:3 in the Quran reader
اور انہوں نے کہا1 (کہ) ہمارے پروردگار کی بڑی شان ہے نہ اس کی بیوی کو اختیار کی اور نہ فرزند۔
وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًاۙ Open ayah 72:4 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم میں سے بعض جاہل اللہ کی شان میں جھوٹ باتے کہتے تھے ۔
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ Open ayah 72:5 in the Quran reader
اور یہ کہ ہمارا (پہلے) یہ خیال تھا کہ انسان و جنات اللہ کی شان میں جھوٹ بات نہ کہیں گے ، (اس لیے ہم ان کی باتوں کی تصڈیق کرتے تھے) ۔
وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ Open ayah 72:6 in the Quran reader
اور2 یہ کہ بہت سے لوگ آدمیوں (یعنی بنی آدم) میں سے ایسے تھے ، کہ وہ جنات میں سے تھے بعضے مردوں کی پناہ لیتے تھے پس اس سے اور بھی ان جنوں کا تکبر بڑھا۔
وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًاۙ Open ayah 72:7 in the Quran reader
اور یہ کہ جیسا انہوں نے گمان کیا ویسا ہی تمہیں گمان ہے کہ اللہ ہرگز کسی کو نہیں بھیجے گا۔
وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ Open ayah 72:8 in the Quran reader
اور1 ہم نے آسمان کو ٹٹولا (یعنی کلام سننے کے لیے آسمان دنیا پر جانا چاہا) پس ہم نے اسکو پایا مضبوط چوکیدار (فرشتوں) اور گرنے والوں ستاروں سے آسمان بھر دیا گیا ہے ۔
وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًاۙ Open ayah 72:9 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم پہلے آسمانوں کے کچھ موقعوں پر (وہاں کی باتیں) سننے کے لیے بیٹھا کرتے تھے پس اب جو کوئی سنے تو اپنے لیے ایک تازہ (یعنی شعلہ) پائے۔
وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًاۙ Open ayah 72:10 in the Quran reader
اور یہ کہ1 ہم نہیں جانتے کہ اس سے زمین والوں کے حق میں کوئی برا مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے کوئی بہتری چاہی ہے ۔
وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ١ؕ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًاۙ Open ayah 72:11 in the Quran reader
اور2 یہ کہ (قرآن سننے کے بعد) کچھ تو ہم میں سے نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ہم مختلف فرقے ہیں۔
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ Open ayah 72:12 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہم ہرگز زمین میں اللہ کو عاجز نہ کرسکیں گے اور بھاگ کر ہم اس کو ہرگز عاجز نہ کرسکیں گے۔
وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖ١ؕ فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ Open ayah 72:13 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (یعنی قرآن) سنی اس پر ایمان لائے، پس جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے اس کو نہ کسی نقصان (یعنی ثواب کی کمی) کا اندیشہ ہے اور نہ کسی کی (بدیوں کی) زیادتی کا۔
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا Open ayah 72:14 in the Quran reader
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ تو مسلمان ہیں اور کچھ گنہگار (یعنی کافر) ہیں، پھر جو کوئی مسلمان ہوگیا پس انہوں نے بھلائی کا رستہ تلاش کرلیا۔
وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًاۙ Open ayah 72:15 in the Quran reader
اور جو گنہگار (یعنی کافر) ہیں پس وہ دوزخ کے ایندھن بن گئے۔
وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًاۙ Open ayah 72:16 in the Quran reader
اور اے محبوب تم فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر بنی آدم سیدھے رستے پر رہتے بیشک ہم انہیں بہت سا پانی (یعنی رزق) دیتے۔
لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ Open ayah 72:17 in the Quran reader
تاکہ ہم ان کو اس میں آزمائیں اور جس کسی نے اپنے پروردگار کی یاد سے منہ موڑا تو اللہ اس کو سخت عذاب میں داخل کردے گا۔
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ Open ayah 72:18 in the Quran reader
اور1 یہ کہ مسجدیں سب اللہ ہی (کی عبادت) کے لیے مخصوص ہیں پس2 اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔
وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا٢ؕ۠ Open ayah 72:19 in the Quran reader
اور3 جب اللہ کا خاص بندہ (یعنی محمد) اللہ کی عبادت کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ (قرآن سننے کے لیے) موجود ہوجائیں۔
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا Open ayah 72:20 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ میں اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا Open ayah 72:21 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ میں تمہارے کسی برے بھلے کا مالک نہیں۔
قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ Open ayah 72:22 in the Quran reader
تم فرماؤ : (اگر میں حکم الہی پہنچانے میں کوتاہی کروں تو) ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور میں اس کے لیے سوا کوئی پناہ (کی جگہ) نہ پاؤں گا۔
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ Open ayah 72:23 in the Quran reader
لیکن (میرا کام تو ) اللہ کی طرف سے پیغام پہنچانا اور اس کے پیغام سنا دینا (ہے) اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک اس کے لیے ودزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا Open ayah 72:24 in the Quran reader
(لیکن یہ کفار باز نہ آئیں گے )1 یہاں تک کہ جب (عذاب کو) دیکھیں گے جس کا وعدہ دیا جاتا ہے ، پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگار زیادہ کمزور ہے اور کسی کی گنتی کم ہے ؟
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا Open ayah 72:25 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ2 مجھے خبر نہیں آیا قریب ہے جس (عذاب کا) تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا پروردگار اسے کچھ وقفہ دے گا۔
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ Open ayah 72:26 in the Quran reader
غیب کا جاننے والا تو اپنے علم غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا۔
اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًاۙ Open ayah 72:27 in the Quran reader
سوا اپنے پسندیدہ رسولوں میں سے کہ اس کے1 آگے اور اس کے پچھے فرشتوں کا حفاظت کے لیے پہرہ مقرر کردیتا ہے ۔
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا۠ Open ayah 72:28 in the Quran reader
تاکہ اللہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے اور جو کچھ ان کے پاس ہے سب اللہ کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی کر رکھی ہے ۔