70. Surah Al-Ma'aarij
المعارجThe Ascending Stairways · 44 ayahsمظہر القرآن
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ Open ayah 70:36 in the Quran reader
پس1 کافروں کو کیا ہوا کہ تمہاری طرف۔
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ Open ayah 70:37 in the Quran reader
داہنے طرف سے اور بائیں طرف سے گروہ کے گروہ دوڑے چلے آتے ہیں۔
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ Open ayah 70:38 in the Quran reader
کیا ان میں سے ہر ایک شخص طمع کرتا ہے کہ (ایمان والوں کی طرح) نعمت کے باغوں میں داخل کیا جائے۔
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 70:39 in the Quran reader
یہ ہرگز نہ ہوگا، بیشک ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا جس کو وہ بھی جانتے ہیں (یعنی نطفہ) ۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ Open ayah 70:40 in the Quran reader
پس مجھے قسم ہے اس کی جو سب مشرق اور سب مغربوں کا مالک ہے بیشک ہم اس پر قادر ہیں۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ Open ayah 70:41 in the Quran reader
کہ (ان کو ہلاک کر کے) ان سے بہتر بدل دیں۔ (یعنی پیدا کردیں) اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ Open ayah 70:42 in the Quran reader
پس تم اے محبوب انہیں (انہی کے حال پر) چھوڑ دو کہ بیہودگی میں پڑے رہے ہیں اور کھیل میں مشغول رہیں یہاں تک کہ اپنے اس (عذاب کے) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے ۔
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ Open ayah 70:43 in the Quran reader
جس دن کہ قبروں سے (محشر کی طرف) اس طرح دوڑتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ نشانوں کی طرف لپک رہے ہیں۔
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 70:44 in the Quran reader
ان کی آنکھیں (مارے شرمندگی کے) نیچے کو جھکی ہوئی ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی، یہ ہے ان کا وہ دن جس کا ان سے وعدہ دیا جاتا تھا۔