42. Surah Ash-Shura
الشورىConsultation · 53 ayahsمظہر القرآن
وَ الَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ وَ اِذَا مَا غَضِبُوْا هُمْ یَغْفِرُوْنَۚ Open ayah 42:37 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب ان کو غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ Open ayah 42:38 in the Quran reader
اور جنہوں نے اپنے پروردگار کا حکم قبول کیا اور نماز قائم رکھی اور ان کا ہر کام ان کے آپس کے مشورے سے ہے اور ہمارے دیئے میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ Open ayah 42:39 in the Quran reader
اور وہ لوگ کہ جب انہیں بغاوت پہنچے تو (انصاف سے) بدلہ لیتے ہیں
وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَةٍ سَیِّئَةٌ مِّثْلُهَا١ۚ فَمَنْ عَفَا وَ اَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 42:40 in the Quran reader
اور برائی کا بدلہ اسی قدر برائی ہے۔ پس جو کوئی معاف کردے اور معاملہ کو درست کردے، پس اس کا اجر اللہ پر ہے، بیشک وہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا۔
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ Open ayah 42:41 in the Quran reader
اور بیشک جس نے اپنی مظلومی پر بدلہ لیا، پس ایسے لوگوں پر کچھ مواخذہ کی راہ نہیں۔
اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 42:42 in the Quran reader
مواخذہ تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کو درد دینے والا عذاب ہے ۔
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ۠ Open ayah 42:43 in the Quran reader
اور بیشک جو شخص صبر کرے اور معاف کرے تو یہ ضرور ہمت کے کام ہیں۔
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍۚ Open ayah 42:44 in the Quran reader
اور1 جس کو خدا گمراہ کرے پس اس کا کوئی رفیق نہیں اس کے بعد، اور تم ان ظالموں کو دیکھو گے جب وہ (قیامت کے دن) عذاب کو دیکھیں گے (تو) کہیں گے کیا (دنیا) میں واپس جانے کی کوئی راہ ہے اور تم ان کو دیکھو گے کہ جب وہ دوزخ پر پیش کیے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی نگاہ سے دیکھتے ہوں گے۔
وَ تَرٰىهُمْ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا خٰشِعِیْنَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ فِیْ عَذَابٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 42:45 in the Quran reader
اور ایمان والے کہیں گے بیشک نقصان میں وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے قیامت کے دن اپنی جانوں کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا آگاہ ہو بیشک ظالم (یعنی مشرک و کافر) لوگ ہمیشہ کے عذاب میں رہیں گے۔
وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ اَوْلِیَآءَ یَنْصُرُوْنَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ سَبِیْلٍؕ Open ayah 42:46 in the Quran reader
اور (وہاں) ان کا کوئی کارساز نہ ہوگا کہ اللہ کے مقابل ان کی مدد کرے ، اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کوئی راہ نہیں۔
اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ Open ayah 42:47 in the Quran reader
تم اپنے پروردگار کا حکم مانو اس دن کے آنے سے پہلے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں، اس دن تمہیں کوئی پناہ نہ ہوگی اور نہ تمہیں (اپنے گناہوں کا) انکار کرتے بنے۔
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ؕ اِنْ عَلَیْكَ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ Open ayah 42:48 in the Quran reader
پس اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا، تمہارے ذمہ تو یہی ہے پیغام پہنچا دینا، اور بیشک جب ہم انسان کو اپنی طرف سے کسی رحمت کا مزہ دیتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے، اور اگر انہیں کوئی مصیبت پہنچے ان کے ان اعمال کے سبب سے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے (تو سب نعمتوں کو بھول جاتا ہے) بیشک انسان بڑا ناشکرا ہے۔
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ Open ayah 42:49 in the Quran reader
اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے عطا فرماتا ہے۔
اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًا١ۚ وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًا١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ Open ayah 42:50 in the Quran reader
یا انہیں لڑکے اور لڑکیاں دونوں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے، بیشک وہ جاننے والا قدرت والا ہے۔
وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ یُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْیًا اَوْ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ اَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلًا فَیُوْحِیَ بِاِذْنِهٖ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیٌّ حَكِیْمٌ Open ayah 42:51 in the Quran reader
اور1 کسی آدمی کے لیے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے کلام فرمائے مگر وحی کے طور پر، یا یوں کہ وہ بشر پردہ عظمت کے ادھر ہو یا کوئی فرشتہ بھیجے کہ وہ اللہ کے حکم سے وحی کرے جو اللہ چاہے، بیشک خدا بلند مرتبہ حکمت والا ہے۔
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ مَا كُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْكِتٰبُ وَ لَا الْاِیْمَانُ وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا١ؕ وَ اِنَّكَ لَتَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍۙ Open ayah 42:52 in the Quran reader
اور (اے محبوب) اسی طرح ہم نے تمہاری طرف اپنے حکم سے قرآن وحی کیا، اس سے پہلے نہ تم کتاب جانتے تھے اور نہ احکام شرع کی تفصیل،2 ہاں ہم نے اس قرآن کو نور بنایا کہ جس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں راہ دکھاتے ہیں۔ اور1 بیشک (اے محبوب) تم ضرور سیدھی راہ بتاتے ہو۔
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ۠ Open ayah 42:53 in the Quran reader
اللہ2 کی راہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، آگاہ ہو3 اللہ ہی کی طرف سب کام لوٹتے ہیں۔