41. Surah Fussilat
فصلتExplained in detail · 54 ayahsمظہر القرآن
اِنَّ الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخْفَوْنَ عَلَیْنَا١ؕ اَفَمَنْ یُّلْقٰى فِی النَّارِ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ یَّاْتِیْۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 41:40 in the Quran reader
بیشک وہ جو ہماری آیتوں میں کجروی کرتے ہیں اور وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں پس کیا وہ شخص جو آگ میں ڈالاجائے وہ اچھا ہے یا وہ شخص جو قیامت کے دن امن وامان کے ساتھ جنت میں آئے گا، جو جی میں آئے کرے بیشک وہ تمہارا کام دیکھ رہا ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ Open ayah 41:41 in the Quran reader
بیشک جو لوگ قرآن کے منکر ہوئے جب وہ ان کے پاس آیا اور بیشک یہ بڑی عزت والی کتاب ہے
لَّا یَاْتِیْهِ الْبَاطِلُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ لَا مِنْ خَلْفِهٖ١ؕ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَكِیْمٍ حَمِیْدٍ Open ayah 41:42 in the Quran reader
اس کی طرف باطل کو راہ نہیں دہ اس کے آگے اور نہ اس کے پیچھے سے وہ سب خوبیوں والے حکمت والے کی طرف سے اتارا ہوا ہے
مَا یُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِیْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّ ذُوْ عِقَابٍ اَلِیْمٍ Open ayah 41:43 in the Quran reader
اے محبوب تم سے وہی فرمایا جائے گا کہ جو تم سے پہلے رسولوں سے فرمایا گیا کہ بیشک تمہارا رب بڑی بخشش والا ہے اور درناک عذاب والا ہے
وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ Open ayah 41:44 in the Quran reader
اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن کرتے تو ضرور کفار عرب کہتے کہ اس کی آیتیں (زبان عربی میں) کیوں نہیں کھولی گئیں، کیا کتاب عجمی اور مخاطب عربی تم فرماؤ، یہ قرآن ایمان والوں کے لیے ہدایت اور شفا ہے اور وہ جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی ہے اور یہ قرآن ان کے حق مین اندھا پن ہے گویا یہ لوگ دور جگہ سے پکارے جاتے ہیں
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ Open ayah 41:45 in the Quran reader
اورف 1، بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی پس اس میں اختلاف کیا گیا، اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف ایک بات پہلے سے نہ گزرچکی ہوتی تو جبھی ان کا فیصلہ ہوجاتا اور بیشک یہ لوگ قرآن کی طرف سے ایک دھوکہ ڈالنے والے شک میں ہیں
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ وَ مَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ Open ayah 41:46 in the Quran reader
جو کوئی نیکی کرے وہ اپنے بھلے کو اور جو کوئی برائی کرے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور تمہارا رب بندوں پر ظلم نہیں کرتا
اِلَیْهِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ١ؕ وَ مَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٰتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَ مَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ١ؕ وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ اَیْنَ شُرَكَآءِیْ١ۙ قَالُوْۤا اٰذَنّٰكَ١ۙ مَا مِنَّا مِنْ شَهِیْدٍۚ Open ayah 41:47 in the Quran reader
قیامت1 کے علم کا حوالہ اللہ ہی کی طرف دیا جاتا ہے، اور کوئی پھل اپنے غلاف سے نہیں نکلتا اور نہ کسی مادہ کو حمل رہے اور نہ وہ جنے مگر خدا کے علم سے اور جس روز اللہ ان (مشرکین) کو آواز دے گا کہ میرے شریک (اب) کہاں ہیں وہ کہیں گے کہ ہم تجھے کہہ چکے کہ ہم میں کوئی گواہ نہیں۔
وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَ ظَنُّوْا مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 41:48 in the Quran reader
اور جنہیں یہ لوگ پہلے (یعنی دنیا میں) پوجتے تھے وہ ان کی نظر سے گم ہوگئے اور سمجھ گئے کہ انہیں (عذاب الہی سے ) بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔
لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ١٘ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ Open ayah 41:49 in the Quran reader
آدمی1 بھلائی مانگنے سے نہیں اکتاتا اور اگر اس کو کوئی تکلیف پہنچے پس ناامید ہر اساں ہوجاتا ہے۔
وَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ رَحْمَةً مِّنَّا مِنْۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ هٰذَا لِیْ١ۙ وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّیْۤ اِنَّ لِیْ عِنْدَهٗ لَلْحُسْنٰى١ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا١٘ وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 41:50 in the Quran reader
اور اگر ہم اس تکلیف کے بعد جو کہ اس پر پہنچی تھی اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھا دیں تو کہے گا : یہ تو میری (کوشش کا نتیجہ) ہے اور میرے گمان میں قیامت قائم نہیں ہوگی، اور اگر (بالفرض) مجھے میرے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی گیا تو بیشک میرے لیے اس کے پاس بھلائی ہے ، پس ہم کافروں کو ضرور بتلا دیں گے جو وہ کام کرتے تھے اور ضرور ہم ان کو سخت عذاب چکھائیں گے ۔
وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ Open ayah 41:51 in the Quran reader
اور جب ہم انسان پر انعام کرتے ہیں تو (ہمارے احکام سے) منہ پھیر لیتا ہے اور اپنی طرف دور ہٹ جاتا ہے (یعنی یاد الہی سے تکبر کرتا ہے) اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے ۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 41:52 in the Quran reader
تم فرماؤ :1 بھلا بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے ہے پھر تم اس کے منکر ہوئے تو ایسے شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہے کہ جو اس (حق کی) مخالفت میں ثواب سے دور ہے۔
سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُ الْحَقُّ١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 41:53 in the Quran reader
ہم عنقریب ان کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دنیا بھر میں اور خود ان کی ذات میں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے کہ بیشک وہ حق ہے ۔ کیا تمہارے پروردگار کا ہر چیز پر گواہ ہونا کافی نہیں۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ Open ayah 41:54 in the Quran reader
آگاہ ہو بیشک1 کافر اپنے پروردگار کی ملاقات کی طرف سے شک میں ہیں، آگاہ ہو کہ خدا ہر چیز کو اپنے علم میں احاطہ کیے ہوئے ہے۔