40. Surah Al-Ghaafir
غافرThe Forgiver · 85 ayahsمظہر القرآن
وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِۚ Open ayah 40:38 in the Quran reader
اور وہ1 ایمان والا بولا : اے میری قوم ! میری پیرو کرو میں تم کو بھلائی کا رستہ دکھاؤں۔
یٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ١٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ Open ayah 40:39 in the Quran reader
اے میری قوم ! یہ دنیا کی زندگانی محض چند روزہ برتنے کے لیے ہے اور بیشک ہمیشہ ٹھہرنے کا مقام تو آخرت ہی ہے۔
مَنْ عَمِلَ سَیِّئَةً فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا١ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ Open ayah 40:40 in the Quran reader
جو شخص برا کام کرے گا تو اس کو تو اسی کے برابر ہی بدلہ دیا جائے گا، اور وہ جو کوئی نیک کام کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان، پس وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے، وہاں ان کو بےحساب رزق دیا جائے گا۔
وَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِؕ Open ayah 40:41 in the Quran reader
اور اے میری قوم ! مجھے کیا ہوا میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھ کو دوزخ کی طرف بلاتے ہو۔
تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١٘ وَّ اَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ Open ayah 40:42 in the Quran reader
تم مجھے اس طرف بلاتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور خدا کے ساتھ اس چیز کو شریک کروں جس کی حقیقت کا مجھے علم نہیں، اور میں تم کو خدائے غالب بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں۔
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَنَّ الْمُسْرِفِیْنَ هُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ Open ayah 40:43 in the Quran reader
یقینی بات ہے تم مجھ کو جس کی طرف بلاتے ہو اس کا بلاوا قبول کرنے کے لائق نہیں، نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں اور بیشک ہم کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور بیشک جو لوگ حد سے گزرنے والے ہیں وہی دوزخی ہیں۔
فَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ Open ayah 40:44 in the Quran reader
پس جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہتا ہوں اسے یاد کروگے اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بیشک اللہ اپنے بندوں کے احوال کو (خوب) دیکھتا ہے۔
فَوَقٰىهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِۚ Open ayah 40:45 in the Quran reader
پھر اللہ نے اس کو (یعنی مومن کو موسیٰ کے ساتھ) ان کے فریبوں کی برائی سے بچا لیا اور فرعون والون کو (مع فرعون کے) سخت عذاب نے آگھیرا۔
اَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا١ۚ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ١۫ اَدْخِلُوْۤا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ Open ayah 40:46 in the Quran reader
وہ1 آگ جس پر صبح اور شام پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی، حکم ہوگا فرعون والون کو (مع فرعون کے) سخت تر عذاب میں داخل کرو۔
وَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ Open ayah 40:47 in the Quran reader
اور (یاد دلاؤ) جبکہ کفار1 دوزخ میں آپس میں جھگڑیں گے تو کمزور لوگ سرکشوں سے کہیں گے : بیشک ہم (دنیا میں) تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ دفع کرنے والے ہو۔
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ Open ayah 40:48 in the Quran reader
وہ سرکش کہیں گے کہ ہم سب دوزخ میں ہیں (ہم تمہارے ساتھ کچھ کام نہیں کرسکتے) بیشک اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ فرما چکا ہے۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ Open ayah 40:49 in the Quran reader
اور جو آگ میں ہیں جہنم کے داروغوں سے کہیں گے کہ تم اپنے پروردگار کی جناب میں دعا کرو کہ ہم پر عذاب کا ایک دن ہلکا کردے۔
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ تَكُ تَاْتِیْكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ؕ قَالُوْا فَادْعُوْا١ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ۠ Open ayah 40:50 in the Quran reader
داروغہ کہیں گے : کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزات لے کر نہ آئے تھے۔ کہیں گے : ہاں آئے تے۔ داروغہ کہیں گے : پس تم ہی دعا کرو، (ہم کافر کے حق میں دعا نہ کریں گے) اور کافروں کی دعا نہیں مگر تباہی کو۔
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ Open ayah 40:51 in the Quran reader
بیشک ہم اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں ضرور مدد کریں گے اور اس روز بھی گواہ کھڑے ہوں گے
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ Open ayah 40:52 in the Quran reader
جس دن ظالموں کا ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے براگھر ہے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ Open ayah 40:53 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو رہنمائی (یعنی تورایت اور امعجزات ) عطا فرمائی اور ہم نے بنی اسرائیل (ف 1) کو اس کتاب (یعنی توریت کا) کا وارث کی
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ Open ayah 40:54 in the Quran reader
عقل مندوں کی ہدایت اور نصیحت کے لیے
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ Open ayah 40:55 in the Quran reader
پس اے محبوب تم کافروں کا ایذا پر صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنوں کے گناہوں کی معافی چاہو اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ صبح وشام تسبیح کرو
اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ۙ اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ Open ayah 40:56 in the Quran reader
بیشک وہ (کفار) جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑا کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے ان کے پاس آئی ہو نہیں ہے دیکھنے والا ہے
لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 40:57 in the Quran reader
بیشک1، آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا آدمیوں کے پیدا کرنے سے بہت بڑا کام ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ لَا الْمُسِیْٓءُ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 40:58 in the Quran reader
اور1، اندھا اور آنکھوں والا (یعنی عالم ) برابر نہیں اور نہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور نہ بدکار برابر ہیں تم لوگ بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو
اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 40:59 in the Quran reader
بیشک قیامت ضرور آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں لیکن اکثر لوگ یقین نہیں رکھتے ہیں
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِیْنَ۠ Open ayah 40:60 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگا تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بیشک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہوکر دوزخ میں داخل ہوں گے
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 40:61 in the Quran reader
اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے رات کو پیدا کیا تاکہ اس میں آرام کرسکو اور دن کو دیکھنے کے لیے روشن پیدا کیا بیشک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Open ayah 40:62 in the Quran reader
وہ ہے اللہ تمہارا رب ہر چیز کا پیدا کرنے والا اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس (تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر) کہاں اوندھے جاتے ہو
كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 40:63 in the Quran reader
اسی طرح وہ لوگ بھی اوندھے چلا کرتے تھے، جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۖۚ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:64 in the Quran reader
ف 1، اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو قرار گاہ اور آسمانوں کو چھت بنایا اور تمہاری صورت بنائی تو تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور تم پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار پس بڑی برکت والا ہے اللہ جو سارے جہان کا رب ہے
هُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:65 in the Quran reader
وہی ہمیشہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم خالص اس کے بندے ہوکر اس کی عبادت کرو سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہان کا رب ہے
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ١٘ وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 40:66 in the Quran reader
تم (ان مشرکین سے)1، فرماؤ، بیشک میں منع کیا گیا ہوں اس سے کہ میں ان کی پرستش کروں جنہیں تم اللہ کے سواپوجتے ہو جب کہ میرے پاس پروردگار کی طرف سے روشن دلیلیں آئیں اور مجھ کو یہ حکم ہوا کہ میں رب العالمین کی تابعداری کروں۔
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ یُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Open ayah 40:67 in the Quran reader
وہی ہے جس نے1، تم کو مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر خون کی پھٹک سے پھر تم کو بچہ بناکر (اس کے پیٹ سے ) نکالتا ہے پھر تمہیں باقی رکھتا ہے کہ تم اپنی جوانی کو پہنچو پھر باقی رکھتا ہے کہ تم بوڑھے ہو اور تم میں سے کوئی پہلے ہی اٹھالیا جاتا ہے اور باقی رکھتا ہے کہ تم ایک وعدہ مقررہ تک پہنچو، اور (یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا ہے ) تاکہ تم سمجھو
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ Open ayah 40:68 in the Quran reader
وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے پس جب کسی چیز کو پیدا کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے ہوجاپس وہ فورا ہوجاتی ہے
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ Open ayah 40:69 in the Quran reader
کیا تم نے انہی نہیں دیکھا کہ جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ (دین حق اور ایمان) کہاں پھرے جاتے ہیں
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 40:70 in the Quran reader
جن لوگوں نے اس کتاب (یعنی قرآن کو) جو جھٹلایا اورف 1، جو کچھ ہم نے رسولوں کے ساتھ بھیجا پس وہ عنقریب جان جائیں گے
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ Open ayah 40:71 in the Quran reader
جب طوق ہوں گے ان کی گردنوں میں اور زنجیریں گھسیٹے جائیں گے
فِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ Open ayah 40:72 in the Quran reader
کھولتے پانی میں، پھر آگ کہاں میں دہکائے جائیں گے
ثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 40:73 in the Quran reader
پھر ان سے کہا جائے گا جن کو تم اللہ کے سوا شریک مقرر کرتے تھے
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 40:74 in the Quran reader
کہاں گئے کہیں گے وہ تو ہماری نظر سے گم ہوگئے بلکہ ہم اس سے پہلے ہرگز کچھ نہیں پوجتے تھے اللہ کافروں کو اسی طرح گمراہ کرتا ہے
ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ Open ayah 40:75 in the Quran reader
یہ عذاب اس سبب سے ہے کہ تم دنیا میں باطل پر خوش ہوتے تھے اور اس سبب سے کہ تم اتراتے تھے
اُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ Open ayah 40:76 in the Quran reader
اب جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ، اس میں ہمیشہ رہنے کو پس کیا ہی بری جگہ ہے غرور کرنے والوں کی
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ Open ayah 40:77 in the Quran reader
پس تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس اگر ہم تمہیں (تمہاری وفات سے پہلے) کچھ وہ چیز جس کا انہیں وعدہ دیاجاتا تھا دکھادیں یا تم کو پہلے ہی وفات دیں پس انہیں ہماری طرف پھرنا ہے