35. Surah Faatir
فاطرThe Originator · 45 ayahsمظہر القرآن
اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Open ayah 35:38 in the Quran reader
بیشک1 اللہ جاننے و الا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات کا، بیشک وہ دلوں کی باتیں (خوب جانتا ہے)
هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ١ؕ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗ١ؕ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًا١ۚ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا Open ayah 35:39 in the Quran reader
وہی ہے کہ جس نے تم کو زمین میں اگلوں کا جانشین کیا، پس جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری اور کافروں کے حق میں ان کا کفر نہیں بڑھائے گا مگر نقصان (آخرت میں) ۔
قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ۚ اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا فَهُمْ عَلٰى بَیِّنَتٍ مِّنْهُ١ۚ بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا Open ayah 35:40 in the Quran reader
تم فرماؤ : بھلا بتاؤ تو اپنے وہ شریک (یعنی بت) جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں سے کون سا حصہ پیدا کیا ہے یا آسمانوں میں کچھ ان کا ساجھا ہے، یا ہم نے ان کو کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی روشن دلیلوں پر ہیں (ان میں سے کوئی بھی بات نہیں) بلکہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو وعدہ نہیں دیتے مگر فریب کا۔
اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا Open ayah 35:41 in the Quran reader
بیشک اللہ ہی نے آسمانوں اور زمین کو تھام رکھا ہے کہ وہ جگہ سے نہ ہٹیں اور اگر بالفرض وہ ہٹ جاویں تو اللہ کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جو ان دونوں کو تھام سکے، بیشک وہ بردبار بخشنے والا ہے ۔
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ مَّا زَادَهُمْ اِلَّا نُفُوْرَاۙ Open ayah 35:42 in the Quran reader
اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنی قسموں میں حد کی کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا تو وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے، پھر جب انکے پاس ڈر سنانے والا (یعنی پیغمبر) آیا تو بس اس (کے حق و ہدایت) سے ان کی نفرت ہی بڑھی۔
اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا Open ayah 35:43 in the Quran reader
زمین میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے اور برے داؤں سے (یعنی مکرو فریب سے) اور برے داؤں کا وبال (اصل میں) اس کے چلنے والے ہی پر (الٹ) پڑتا ہے ، پس کا ہے کے انتظار میں ہیں مگر اسی کے جو اگلے (کافر) لوگوں کا دستور ہوا، پس تم ہر گز اللہ کے دستور کو بدلا ہوا نہ ہاؤں گے، اور ہرگز اللہ کے قانون کو ٹلتا نہ پاؤ گے۔
اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا Open ayah 35:44 in the Quran reader
اور1 کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو (منکر) لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیسا ہوا، حالانکہ وہ قوت میں ان سے بہت زیادہ تھے، اور اللہ ہرگز ایسا نہیں کہ کوئی چیز آسمانوں میں اور زمین میں اس کو عاجز کرسکے، بیشک وہ بڑا علم والا بڑی قدرت والا ہے ۔
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ Open ayah 35:45 in the Quran reader
اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑتا تو روئے زمین پر کسی چلنے والے کو نہ چھوڑتا وہ لیکن اللہ ان کو ایک وقت مقررہ تک ڈھیل دیتا ہے ، پس جب ان کا وقت مقرر آئے گا تو بیشک اللہ کے سب بندے اس کی نگاہ میں ہیں۔