34. Surah Saba
سبإSheba · 54 ayahsمظہر القرآن
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ یَقُوْلُ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اَهٰۤؤُلَآءِ اِیَّاكُمْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ Open ayah 34:40 in the Quran reader
اور جس دن اللہ ان سب (مشرکین) کو (مرے پیچھے) اٹھائے گا پھر فرشتوں سے فرمائے گا : کیا یہ لوگ تم کو پوجتے تھے ؟
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 34:41 in the Quran reader
فرشتے عرض کریں گے کہ تجھے پاکی ہے ہمارا تو تو ہی کارساز ہے نہ یہ بلکہ یہ لوگ جنوں کو پوجتے تھے ان میں سے اکثر لوگ جنوں پر اعتقاد لاتے تھے ۔
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 34:42 in the Quran reader
پس (کافروں سے کہا جاوے گا) آج تم میں سے کوئی کسی کے نفع و نقصان پہنچانے کا اختیار نہ رکھے گا اور (اس وقت) ہم ظالموں (یعنی کافروں) سے کہیں گے کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم (دنیا میں) جھٹلایا کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیْدُ اَنْ یَّصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُكُمْ١ۚ وَ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكٌ مُّفْتَرًى١ؕ وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 34:43 in the Quran reader
اور1 جب ان لوگوں کے سامنے ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو (نبی کی نسبت) کہتے ہیں : یہ تو محض ایک ایسا شخص ہے جو چاہتا ہے کہ تم کو ان چیزوں (کی عبادت) سے روکے جن کو تمہارے باپ دادا پوجتے تھے اور کہتے ہیں : یہ قرآن محض ایک باندھا ہوا جھوٹ ہے ۔ اور کافروں نے کلام حق (یعنی قرآن) کو کہا جبکہ وہ ان کے پاس آیا کہ یہ محض ایک صریح جادو ہے
وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ Open ayah 34:44 in the Quran reader
اور ہم نے مشرکین عرب کو نہ تو کچھ کتابیں دیں کہ جن کو وہ پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) بھیجا۔
وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ Open ayah 34:45 in the Quran reader
اور جو (کافر) ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا اور یہ (مشرکین عرب) اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے۔ جو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا، پس انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا تو دیکھو میرا عذاب (ان پر) کیسا ہوا۔
قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ لَّكُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ Open ayah 34:46 in the Quran reader
تم فرماؤ1 میں تم کو ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں۔ کہ تم اللہ کے لیے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے رہو پھر سوچو کہ تمہارے ان صاحب کو کچھ جنوں (تو) نہیں وہ تو نہیں مگر تم کو ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے ڈر سنانے والے ہیں۔
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 34:47 in the Quran reader
تم فرماؤ1: میں نے تم سے اس (تبلیغ ) پر کچھ معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہارا ہی رہا، میرا معاوضہ تو پس اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر خبردار ہے ۔
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 34:48 in the Quran reader
تم فرماؤ بیشک میرا پروردگار اپنے انبیاء کی طرف حق ڈالتا ہے جاننے والا سب غیبوں کا۔
قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ Open ayah 34:49 in the Quran reader
تم فرماؤ : حق آیا اور معبود باطل نہ پہلی بار کچھ پیدا کرتا ہے اور نہ دوبارہ کرسکتا ہے ۔
قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ وَ اِنِ اهْتَدَیْتُ فَبِمَا یُوْحِیْۤ اِلَیَّ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ قَرِیْبٌ Open ayah 34:50 in the Quran reader
تم فرماؤ1 اگر میں بہکا اپنے ہی برے کو بہکا اور اگر میں ٹھیک راہ پر ہوں تو اس سبب سے کہ میرا پروردگار میری طرف وحی بھیجتا ہے ، بشیک وہ سننے والا نزدیک ہے ۔
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 34:51 in the Quran reader
اور2 کاش کہ تم دیکھو جبکہ یہ کفار گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر عذاب سے بچ کر نہ نکل سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لیے جائیں گے ۔
وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ Open ayah 34:52 in the Quran reader
اور کہیں گے : ہم اس پر ایمان لائے اور (اب ) ایمان ان کے ہاتھ اس قدر دو جگہ سے کیسے لگ سکتا ہے (یعنی محال ہے) ۔
وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 34:53 in the Quran reader
حالانکہ (عذاب دیکھنے سے) پہلے تو اس سے انکار کرچکے تھے اور بےتحقیق باتیں دور ہی دور سے ہانکتے ہیں۔
وَ حِیْلَ بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ مَا یَشْتَهُوْنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشْیَاعِهِمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا فِیْ شَكٍّ مُّرِیْبٍ۠ Open ayah 34:54 in the Quran reader
اور آڑ کردی گئی درمیان ان کے اور درمیان اس چیز کے کہ جسے چاہتے ہیں (یعنی توبہ و ایمان) جیسا کہ ان کے پہلے گروہوں کے ساتھ کیا گیا تھا، بیشک وہ دھوکا ڈالنے والے شک میں تھے ۔