34. Surah Saba
سبإSheba · 54 ayahsمظہر القرآن
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ Open ayah 34:1 in the Quran reader
سب تعریف اللہ ہی کے ہے ہے1 جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ، اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہی حکمت والا خبردار ہے
یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا١ؕ وَ هُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ Open ayah 34:2 in the Quran reader
وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ زمین سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس میں چڑھتا ہے اور وہی مہربان بخشنے والا ہے ۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَاْتِیْنَا السَّاعَةُ١ؕ قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ لَاۤ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرُ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍۗۙ Open ayah 34:3 in the Quran reader
اور1 کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی ، تم فرماؤ : کیوں نہیں، میرے رب کی قسم وہ ضرور تم پر آئے گی (پروردگار) غیب کا جاننے والا ہے اس سے ذرہ بھر غائب نہیں کوئی چیز نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی نہ بڑی مگر یہ کہ وہ صاف بتانے والی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے ۔
لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ Open ayah 34:4 in the Quran reader
تاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ، یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
وَ الَّذِیْنَ سَعَوْ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِیْمٌ Open ayah 34:5 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں ہر انے کی کوشش کی ان کے لیے سخت دردناک عذاب کی سزا ہے ۔
وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ١ۙ وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ Open ayah 34:6 in the Quran reader
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف اترا ہے (یعنی قرآن) وہی حق ہے اور وہ خدائے غالب سب خوبیوں والے کی راہ بتاتا ہے ۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ Open ayah 34:7 in the Quran reader
اور1 کافر (آپس میں) کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایسا آدمی بتائیں جو کہ تم کو خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر سڑ گل جاؤ گے اور) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو تم (اس کے بعد قیامت کو) پھر نئی پیدائش ہوگے۔2
اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلِ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ فِی الْعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الْبَعِیْدِ Open ayah 34:8 in the Quran reader
کیا اس شخص نے خدا پر (قصدا) جھوٹ باندھ لیا ہے یا اس کو جنون ہے (یہ دونوں باتیں نہیں) بلکہ وہ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ عذاب اور دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔
اَفَلَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنْ نَّشَاْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ نُسْقِطْ عَلَیْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ۠ Open ayah 34:9 in the Quran reader
پس1 کیا انہوں نے نہیں دیکھا جو ان کے آگے اور ان کے پیچھے ہے آسمان اور زمین اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرا دیں، بیشک اس میں ہر رجوع کرنے والے بندے کے یے نشانی ہے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ Open ayah 34:10 in the Quran reader
اور بیشک1 ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بزرگی دی (ہم نے حکم دیا) اے پہاڑو دوؤد کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ہم نے ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا۔
اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 34:11 in the Quran reader
اور (یہ حکم دیا) کہ تم کشادہ زرہیں بناؤ اور (کڑوں کے) بنانے میں اندازے کا لحاظ رکھو (اے داؤد کے گھر والو) تم سب نیک کام کرو بیشک میں تمہارے کام دیکھ رہا ہوں۔
وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّ رَوَاحُهَا شَهْرٌ١ۚ وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَیْنَ الْقِطْرِ١ؕ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 34:12 in the Quran reader
اور1 ہم نے ہوا کو سلیمان کے تابع کردیا اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ اور شام کی منزل (بھی) ایک مہینہ کی راہ اور ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بنا دیا، اور جنوں میں بعضے وہ تھے جو اس کے آگے پروردگار کے حکم سے کام کرتے اور جو ان میں ہمارے حکم سے پھرے ہم اسے (آخرت میں) دوزخ کا عذاب چکھائیں گے ۔
یَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍ١ؕ اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًا١ؕ وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ Open ayah 34:13 in the Quran reader
(وہ جنات) اس کے لیے وہ2 چیزیں بناتے جو کچھ وہ چاہتا، اونچے اونچے محل اور تصویریں اور حوضوں کے برابر لگن اور (بہت بڑی) دیگیں جو ایک جگہ جمی رہتی تھیں، (ہم نے کہا) اے داؤد کے گھر والو ! شکر کرو اور میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہیں۔
فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلٰى مَوْتِهٖۤ اِلَّا دَآبَّةُ الْاَرْضِ تَاْكُلُ مِنْسَاَتَهٗ١ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُهِیْنِؕ Open ayah 34:14 in the Quran reader
پھر1 جب ہم نے سلیمان پر موت کا حکم بھیجا تو جنوں کو اس کے مرنے کا پتہ نہ بتایا مگر گھن کے کیڑے نے کہ وہ سلیمان کے عصا کو کھاتا تھا، پس جب سلیمان زمین پر گر گئے تو جنوں کو حقیقت معلوم ہوئی اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو (ہرگز) اس ذلت کی تکلیف میں (ایک سال تک) نہ رہتے (کیونکہ وہ تو سلیمان کو زندہ سمجھ رہے تھے) ۔
لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ بَلْدَةٌ طَیِّبَةٌ وَّ رَبٌّ غَفُوْرٌ Open ayah 34:15 in the Quran reader
بیشک1 قوم سبا کے لیے ان کی بستی میں نشانی تھی، دو باغ دائیں اور بائیں تھے (اور ان سے کہا گیا تھا) اپنے پروردگار کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کیا کرو، (یہاں تمہارے رہنے کو یہ) پاکیزہ شہر ہے اور (آخرت میں گناہوں کا) اللہ بخشنے والا ہے ۔
فَاَعْرَضُوْا فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ سَیْلَ الْعَرِمِ وَ بَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَیْهِمْ جَنَّتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَّ شَیْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ Open ayah 34:16 in the Quran reader
پس انہوں نے منہ پھیرلیا ہم نے ان پر زور کا سیلاب بھیجا (جس نے باغ و مال وغیرہ سب کچھ ڈبو دیا) اور انہیں ان کے باغوں کے بدلے دو ایسے باغ دیئے جن کے میوے نہایت بدمزہ تھے اور جن میں کچھ تو جھاؤ اور تھوڑٰی سی بیریاں۔
ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ Open ayah 34:17 in the Quran reader
ہم نے انہیں یہ بدلہ دیا ان کی ناشکری (اور ان کے کفر) کی سزا اور ہم سزا ناشکرے ہی کو دیا کرتے ہیں۔
وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ سِیْرُوْا فِیْهَا لَیَالِیَ وَ اَیَّامًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 34:18 in the Quran reader
اور ہم نے ان میں اور ان شہروں میں جن میں ہم نے برکت رکھی، بہت سے شہر ایک دوسرے سے ملے ہوئے آباد کردیئے، اور ان کے سفر کا ایک انداز رکھا کہ بےخوف و خطر راتوں کو دنوں کو ان شہروں میں چلو۔
فَقَالُوْا رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا وَ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِیْثَ وَ مَزَّقْنٰهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ Open ayah 34:19 in the Quran reader
پس وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے رب ہمارے سفروں میں دوری پیدا کردے اور (علاوہ اس کے اور بھی نافرمانیاں کرکے) انہوں نے خود اپنا ہی نقصان کیا، پس ہم نے ان کو (بعد والوں کے لے) افسانے بنا دیئے اور انہیں پوری پریشانی سے پراگندہ کردیا، بیشک اس قصہ میں ہر بڑے صبر کرنے والے ہر بڑے شکر کرنے والے کے یے ضرور نشانیاں ہیں۔
وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 34:20 in the Quran reader
اور بیشک شیطان نے ان لوگوں کے بارے میں اپنا گمان سچ کر دکھایا ، پس اس کی پیروی کی مگر ایک گروہ کہ مسلمان تھا (وہ اس کی چالاکیوں میں نہیں آیاف 1)
وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّ١ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ۠ Open ayah 34:21 in the Quran reader
اور شطیان کا ان پر کچھ غلبہ نہ تھا مگر اس لیے کہ ہم دکھا دیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس سے شک میں ہے اور تمہارا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے ۔
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ لَا یَمْلِكُوْنَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا لَهُمْ فِیْهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَّ مَا لَهٗ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِیْرٍ Open ayah 34:22 in the Quran reader
(اے محبوب1) تم فرماؤ کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) گمان کرتے ہو ان کو پکارو وہ ذرہ بھر کے مالک نہیں (نہ) آسمانوں میں نہ زمین ہی میں اور نہ ان کی ان دونوں میں کوئی شرکت ہے اور نہ اللہ کا ان میں سے کوئی مددگار ہے ۔
وَ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا لِمَنْ اَذِنَ لَهٗ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوْبِهِمْ قَالُوْا مَا ذَا١ۙ قَالَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوا الْحَقَّ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ Open ayah 34:23 in the Quran reader
اور اللہ کے پاس شفاعت کام نہیں دیتی مگر جس کے لیے وہ اجازت دیدے (اس وقت تمام اہل محشر پریشان ہوں گے) یہاں تک کہ جب اجازت دے کر ان کے2 دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے تو (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا وہ کہتے ہیں جو فرمایا حق فرمایا کہ وہ بلند مرتبہ بڑی شان والا ہے ۔
قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 34:24 in the Quran reader
تم1 فرماؤ کہ وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے تم خود فرماؤ کہ اللہ دیتا ہے اور بیشک ہم یا تم (دونوں میں سے) یا تو ضرور ہدایت پر ہیں یا صریح گمراہی میں۔
قُلْ لَّا تُسْئَلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 34:25 in the Quran reader
تم فرماؤ : ہم نے تمہارے گمان میں اگر کوئی جرم کیا تو اس کی تم سے پوچھ نہیں ہوگی نہ تمہارے اعمال کی ہم سے پوچھ ہوگی۔
قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ Open ayah 34:26 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ ہمارا پروردگار ہم سب کو (قیامت کے دن ) جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان سچا فیصلہ کردے گا اور وہی خوب فیصلہ کرنے والا جاننے والا ہے ۔
قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 34:27 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ مجھے تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے ، ہرگز نہیں بلکہ وہی اللہ زبردست حکمت والا ہے ۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 34:28 in the Quran reader
اور (اے محبوب) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئیے (پیغمبر بنا کر) بھیجا ہے (مسلمانوں کو) خوشخبری اور (کافروں کو ) ڈر سنانے کو، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 34:29 in the Quran reader
اور یہ لوگ (سن کر) کہتے ہیں کہ یہ (قیامت کا) وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ)
قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ۠ Open ayah 34:30 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ (مقرر ) ہے کہ جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو اور نہ آگے بڑھ سکو۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الظّٰلِمُوْنَ مَوْقُوْفُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ۖۚ یَرْجِعُ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضِ اِ۟لْقَوْلَ١ۚ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لَوْ لَاۤ اَنْتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 34:31 in the Quran reader
اور کافر کہتے ہیں1 کہ ہم ہرگز نہ اس قرآن پر ایمان لاویں گے اور نہ ان کتابوں پر جو اس سے پہلے تھیں اور کاش تو دیکھے جبکہ یہ ظالم اپنے رب کے پاس کھڑے کیے جائیں گے ان میں ایک دوسرے پر بات ڈالے گا، وہ جو ناتواں سمجھے گئے تھے اپنے سرداروں سے کہیں گے : (ہم تمہارے سبب سے برباد ہوگئے) اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مسلمان ہوجاتے۔
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ Open ayah 34:32 in the Quran reader
(اس پر) یہ سردار لوگ ناتواں لوگوں سے کہیں گے : کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روک دیا بعد اس کے کہ وہ تمہارے پاس آئی (ہرگز نہیں) بلکہ تم خود گنہگار لوگ تھے۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا بَلْ مَكْرُ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ١ؕ وَ جَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْۤ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 34:33 in the Quran reader
اور (اس کے جواب میں) یہ ناتواں لوگ ان سرداروں سے کہیں گے (کہ نہیں) بلکہ تمہارا رات دن کا مکر تھا جبکہ تم ہم کو اللہ کا انکار کرنے اور اس کے لیے برابر والے (شریک) ٹھہرانے کا حکم دیتے تھے۔ اور وہ لوگ جب عذاب کو دیکھیں گے تو اس وقت دل ہی دل میں پشیمان ہوں گے اور منکروں کی گردنوں میں ہم طوق ڈالیں گے، پس جو کچھ وہ (دنیا میں کفر اور معصیت) کرتے تھے انہیں کا بدلہ ان کو ملے گا۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 34:34 in the Quran reader
اور ہم1 نے جب کبھی کسی بستی میں کوئی ڈر سنانے والا (رسول) بھیجا تو وہاں کے دولتمند لوگوں نے بھی کہا کہ تم جو لیکر بھیجے گئے ہو ہم اس کے منکر ہیں۔
وَ قَالُوْا نَحْنُ اَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ۙ وَّ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ Open ayah 34:35 in the Quran reader
اور کہا : ہم تم سے مال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہم کو عذاب نہ ہوگا۔
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 34:36 in the Quran reader
تم فرماؤ : بیشک میرا رب جس کو چاہتا ہے زیادہ روزی دیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگی فرماتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَ مَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰۤى اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١٘ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ هُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ Open ayah 34:37 in the Quran reader
اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد اس قابل نہیں کہ تمہیں ہمارے قریب تک پہنچائیں مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کیے تو ایسے لوگوں کے لیے ان کے (نیک) اعمال کے سبب دو گنا بدلہ ہے اور وہ (بہشت کے) بالاخانوں میں اطمینان سے بیٹھے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ یَسْعَوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیْنَ اُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ Open ayah 34:38 in the Quran reader
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں ہر انے کی کوشش کرتے ہیں ایسے لوگ عذاب میں لا دھرے جائیں گے ۔
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗ١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 34:39 in the Quran reader
تم فرما دو : بیشک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے کشادہ رزق دیتا ہے (اور جس کے لیے چاہے) تنگی فرماتا ہے اور جو کچھ تم خرچ کرو ( راہ خدا میں) پس اللہ اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔