29. Surah Al-Ankaboot
العنكبوتThe Spider · 69 ayahsمظہر القرآن
مَثَلُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَوْلِیَآءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوْتِ١ۚۖ اِتَّخَذَتْ بَیْتًا١ؕ وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:41 in the Quran reader
ان لوگوں کی مثال جنہوں نے1 بنا لیے ہیں اللہ کے سوا اور مالک ، مکڑی کی طرح ہے، اس نے جالے کا گھر بنایا اور بیشک سب گھروں میں زیادہ کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے کیا اچھا ہوتا اگر جانتے (کہ ان کا دین اس قدر نکما ہے تو ایسا نہ کرتے) ۔
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 29:42 in the Quran reader
بیشک اللہ جانتا ہے جس چیز کی اس کے سوا پوجا کرتے ہیں (کہ وہ کچھ حقیقت نہیں رکھتی اور وہی (اللہ) زبردست حکمت والا ہے ۔
وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ Open ayah 29:43 in the Quran reader
اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے لیے) بیان کرتے ہیں اور ان مثالوں کو بس علم والے ہی سمجھتے ہیں۔
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 29:44 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ1 نے آسمان اور زمین کو درست تدبیر سے پیدا کیا، بیشک اس میں (اس کے استحقاق عبادت کی) بڑی نشانی ہے مسلمانوں کے لیے۔
اُتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ وَ لَذِكْرُ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ Open ayah 29:45 in the Quran reader
(اے محبوب)1 جو کتاب تمہاری طرف وحی کی گئی پڑھو اور نماز قائم رکھو، بیشک نماز بےحیائی اور بری بات سے روکتی ہے اور بیشک اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
وَ لَا تُجَادِلُوْۤا اَهْلَ الْكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ۖۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ وَ قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِالَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ وَ اِلٰهُنَا وَ اِلٰهُكُمْ وَاحِدٌ وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ Open ayah 29:46 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو) اہل کتاب سے نہ جھگڑو مگر اسی طریقہ سے جو بہت بہتر ہو، مگر وہ لوگ جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا (ان سے پورا مقابلہ کرو) اور کہو کہ ہم ایمان لائے اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو تمہاری طرف اترا اور تمہارا خدا ایک ہے اور ہم اسی کی اطاعت کرتے ہیں۔
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَ مِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 29:47 in the Quran reader
اور (اے محبوب جس طرح ہم نے پہلے کتابیں اتاری تھیں ) اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اتاری، پس وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب (یعنی توریت) عطا فرمائی وہ اس قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور کچھ ان (اہل مکہ) میں سے ہیں جو اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں سے منکر نہیں ہوتے مگر کافر لوگ۔
وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِهٖ مِنْ كِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّهٗ بِیَمِیْنِكَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ Open ayah 29:48 in the Quran reader
اور (اے محبوب)1 اس قرآن کے نزول ہونے سے پہلے تم نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ کوئی کتاب اپنے داہنے ہاتھ سے لکھی۔ (اگر پڑھے لکھتے ہوتے) تو اس وقت یہ جھوٹے لوگ (یعنی اہل کتاب) شک لاتے۔
بَلْ هُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 29:49 in the Quran reader
بلکہ یہ آیتیں روشن قرآن کی ہیں (جو) ان (مسلمان) لوگوں کے سینوں میں کہ جن کو علم دیا گیا ہے محفوظ ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر ظالم لوگ۔
وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 29:50 in the Quran reader
اور 1 کہتے ہیں کہ ان پیغمبروں پر ان کے پروردگار کی طرف سے کچھ نشانیاں کیوں نہیں بھیجی گئی ؟ تم فرماؤ : نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں اور سوائے اس کے نہیں کہ میں تو (نافرمانی کرنے والوں کو عذاب کا) صاف ڈر سنانے والا ہوں۔
اَوَ لَمْ یَكْفِهِمْ اَنَّاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ یُتْلٰى عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَرَحْمَةً وَّ ذِكْرٰى لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 29:51 in the Quran reader
کیا ان کو یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب (یعنی قرآن ایسی نشانی) نازل فرمائی جو ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت اور نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں۔
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 29:52 in the Quran reader
تم فرماؤ1 کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کو اللہ کافی ہے ، وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جو باطل پر یقین لائے اور اللہ کے منکر ہوئے وہی لوگ گھاٹے میں ہیں۔
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ لَوْ لَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَیَاْتِیَنَّهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 29:53 in the Quran reader
اور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں اور اگر (علم الہی میں عذاب آنے کا) ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ضرور ان پر عذاب آجاتا ہے اور بیشک وہ عذاب ان پر اچانک آئے گا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 29:54 in the Quran reader
یہ لوگ تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں اور بیشک دوزخ کافروں گھیرے ہوئے ہے۔
یَوْمَ یَغْشٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ وَ یَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 29:55 in the Quran reader
جس دن انہیں عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے ڈھانک لے گا اور اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جو کچھ تم کرتے تھے (اب اس کا) مزا چکھو
یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 29:56 in the Quran reader
اے میرے1 ایماندار بندو ! بیشک میری زمین کشادہ ہے پس تم میری ہی عبادت کرو۔
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ Open ayah 29:57 in the Quran reader
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، پھر تم سب ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَۗۖ Open ayah 29:58 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے ، بیشک ہم ان کو جنت کے بالاخانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، کیا ہی اچھا بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا۔
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 29:59 in the Quran reader
جنہوں نے صبر کیا اور اپنے پروردگار ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا١ۗۖ اَللّٰهُ یَرْزُقُهَا وَ اِیَّاكُمْ١ۖ٘ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 29:60 in the Quran reader
اور1 بہت سے ایسے زمین پر چلنے والے ہیں کہ (دوسرے دن کے لیے) اپنی روزی ساتھ نہیں رکھتے، اللہ انہیں اور تمہیں روزی دیتا ہے اور وہی سننے والا جاننے والا ہے ۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ۚ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 29:61 in the Quran reader
اور1 اگر تم ان سے پوچھو گے کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور سورج کو اور چاند کو کام میں لگایاتو ضرور یہی کہیں گے کہ وہ اللہ ہے پھر وہ کہاں (توحید کے راستہ سے) بہکے چلے جاتے ہیں۔
اَللّٰهُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 29:62 in the Quran reader
اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ١ؕ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 29:63 in the Quran reader
اور اگر تم ان سے پوچھو گے کہ وہ کون ہے جو آسمان سے پانی اتارتا ہے پھر اس سے زمین کو مردہ (یعنی خشک ) ہوجانے کے بعد زندہ (یعنی سرسبز) کردیتا ہے تو ضرور یہی کہیں گے کہ وہ اللہ ہے ، فرماؤ : سب خوبیاں اللہ ہی کے لیے ہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ بےعقل ہیں۔
وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌ١ؕ وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:64 in the Quran reader
اور یہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل اور کود اور بیشک آخرت کا گھر وہی (اصل) زندگی ہے، کاش اگر وہ جانتے (دنیا وآخرت کی حقیقت) ۔
فَاِذَا رَكِبُوْا فِی الْفُلْكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۚ۬ فَلَمَّا نَجّٰىهُمْ اِلَى الْبَرِّ اِذَا هُمْ یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 29:65 in the Quran reader
پھر1 جب وہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں ایک اسی پر عقیدہ لاکر کہ اس مصیبت سے نجات وہی دے گا، پس جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو فورا وہ شرک کرنے لگتے ہیں۔
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 29:66 in the Quran reader
تاکہ جو کچھ نعمت ہم نے ان کو عطا کی ہے اس کی ناشکری کریں۔ اور تاکہ چند دن اور خوشی سے زندگی بسر کرلیں، پس حقیقت حال کو اب جان لیں گے ۔
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ Open ayah 29:67 in the Quran reader
کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا ؟ کہ ہم نے حرمت والی زمین کو امن والا بنایا ہے اور ان کے آس پاس والے لوگ اچک لیے جاتے ہیں پس کیا باطل پر ایمان لاتے ہیں اور خدا کی دی ہوئی نعمت سے ناشکری کرتے ہیں۔
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهٗ١ؕ اَلَیْسَ فِیْ جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكٰفِرِیْنَ Open ayah 29:68 in the Quran reader
اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جبکہ وہ (حق) اس کے پاس آئے تو کیا ایسے کافروں کا جہنم میں ٹھکانا نہیں ہے ۔
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠ Open ayah 29:69 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے ہماری راہ میں جہاد کیا ہم ان کو اپنے راستے دکھائیں گے اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے ۔