27. Surah An-Naml
النملThe Ant · 93 ayahsمظہر القرآن
قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ١ۖ۫ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُ١ؕ وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ Open ayah 27:40 in the Quran reader
اس1 نے عرض کی جس کے پاس کتاب (الہی یعنی اسم اعظم) کا علم تھا کہ میں اس کو حضور میں آنکھ جھپکنے سے پہلے حاضر کردوں گا۔ پھر جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا دیکھا کہا کہ یہ میرے پروردگار کا فضل سے ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور (ظاہر ہے کہ) جو شخص شکر کرتا ہے تو وہ اپنے ہی نفع کے لیے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا پروردگار بےپروا سب خوبیوں والا ہے۔
قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ Open ayah 27:41 in the Quran reader
سلیمان نے حکم دیا کہ عورت کا تخت اس کے سامنے وضع بدل کر بیگانہ کردو کہ ہم دیکھیں کہ وہ راہ پاتی ہے یا ان لوگو میں ہوتی ہے جو ناواقف رہے۔
فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِ١ؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَ١ۚ وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ Open ayah 27:42 in the Quran reader
پھر جب بلقیس آئی تو اس سے کہا گیا : کیا تمہارا تخت یہی ایسا ہی ہے بلقیس نے کہا کہ گویا یہ وہی ہے اورر ہم کو اس واقعہ سے پہلے ہی علم ہوگیا تھا (کہ آپ برگزیدہ نبی ہیں) اور ہم فرمانبردار ہوئے۔
وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ Open ayah 27:43 in the Quran reader
اور سلیمان نے اس عورت کو ان چیزوں کی عبادت سے روک دیا جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی، بیشک وہ کافروں کے گروہ میں سے تھی۔
قِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَ١ۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ١ؕ۬ قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 27:44 in the Quran reader
بلقیس سے کہا گیا کہ اس محل میں داخل ہو تو جب اس نے اس کا صحن دیکھا تو اس کو گہرا پانی سمجھی اور اپنی پنڈلیوں سے کپڑا اٹھایا، سلیمان1 نے فرمایا : یہ ایک چکنا صحن شیشوں کا جڑا ہے (پانی نہیں ہے) ۔ بلقیس نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! بیشک میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا اور اب میں سلیمان کے ساتھ اللہ کے آگے حکم بردار ہوئی جو پروردگار سارے جہان کا ہے۔
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ Open ayah 27:45 in the Quran reader
ہم1 نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو پس ناگہاں وہ دو فریق ہوگئے (جو دین کے بارے میں) باہم جھگڑنے لگے۔
قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ١ۚ لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 27:46 in the Quran reader
صالح نے فرمایا : اے میری قوم ! کیوں برائی کی جلدی کرتے ہو بھلائی سے پہلے، تم لوگ اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جاوے۔
قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ Open ayah 27:47 in the Quran reader
وہ لوگ بولے کہ ہم نے تم سے اور ان لوگوں سے جو تمہارے ہمراہ ہیں برا شگون لیا۔ صالح1 نے فرمایا : تمہاری (اس) بدشگونی (کا سبب) اللہ کے علم میں ہے بلکہ تم وہ لوگ ہو کہ (اس کفر کی بدولت) عذاب میں مبتلا ہو۔
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 27:48 in the Quran reader
اور (کفر کے سرغنہ ) اس شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہ کرتے تھے۔
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 27:49 in the Quran reader
انہوں نے کہا کہ سب آپس میں اللہ کی قسم کھاؤ کہ صالح اور اس کے گھر والوں پر ( رات کے وقت) ضرور چھاپا ماریں گے، پھر اس کے وارث سے کہیں گے کہ ہم اسکے گھر والوں کے قتل کے وقت موجود نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں۔
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 27:50 in the Quran reader
اور (یہ مشورہ کر کے) انہوں نے اپنا سا مکر کیا اور خفیہ تدبیر کی اور ہم نے اپنی کی اور وہ غافل رہے۔
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ١ۙ اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 27:51 in the Quran reader
پس دیکھو ان کے مکر کا کیسا انجام ہوا کہ ہم نے ان کو اور انکی ساری قوم کو (آسمانی عذاب سے) ہلاک کردیا۔
فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ Open ayah 27:52 in the Quran reader
پس یہ ان کے گھر ہیں جو ڈھے پڑے ہیں ان کے ظلم کے سبب سے، بیشک اس قصہ میں بڑی نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو جانتے ہیں۔
وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ Open ayah 27:53 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے تھے ہم نے ان کو نجات دی
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ Open ayah 27:54 in the Quran reader
اور1 لوط کو (یاد کرو) جبکہ لوط نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم (ایسی) بےحیائی کا کام کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو۔
اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ Open ayah 27:55 in the Quran reader
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت کے ارادے سے آتے ہو (تم اچھا نہیں کرتے) بلکہ تم جاہل لوگ ہو (جو ایسا کرتے ہو) ۔
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ Open ayah 27:56 in the Quran reader
پس لوط کی قوم سے کوئی (معقول) جواب نہ بن پڑا بجز اس کے کہ آپس میں کہنے لگے کہ لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو بیشک یہ لوگ (بڑی) ستھرائی چاہتے ہیں۔
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 27:57 in the Quran reader
پس ہم نے لوط اور اس کے گھر وا الوں کو بچا لیا مگر اس کی بیوی کو کہ ہم ٹھہرادیا تھا کہ وہ رہ جانے والوں میں ہے۔
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠ Open ayah 27:58 in the Quran reader
اور ہم نے ان پر ایک (نئی طرح) کا مینہ برسایا پس کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے ہوؤں کا۔
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى١ؕ آٰللّٰهُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ Open ayah 27:59 in the Quran reader
تم کہو : سب خوبیاں اللہ کو اور سلام اس کے چنے ہوئے بندوں پر، کیا اللہ بہتر ہے یا ان کے ساختہ شریک یعنی بت) ۔
اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ١ۚ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْۢبِتُوْا شَجَرَهَا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ یَّعْدِلُوْنَؕ Open ayah 27:60 in the Quran reader
(بلکہ ہم پوچھتے ہیں1) آیا کس نے آسمان اور زمین بنائے اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا، پس اس (پانی) کے ذریعہ سے ہم نے تروتازہ باغ اگائے ، تمہاری طاقت نہ تھی کہ تم (ان باغوں) کے درخت اگاتے، (بتاؤ کہ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ بلکہ وہ لوگ راہ سے کتراتے ہیں۔
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَؕ Open ayah 27:61 in the Quran reader
ہم پوچھتے ہیں ) آیا کس نے زمین کو (مخلوق کی) قرار گاہ بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں نکالیں اور (اس زمین کے ٹھہرانے کے لیے) پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان آڑ رکھی (بتاؤ کہ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ، بلکہ ان میں اکثر لوگ (اس کی قدرت کو) نہیں جانتے ہیں۔
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 27:62 in the Quran reader
(ہم پوچھتے ہیں) آیا وہ کون ہے جو بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے جب وہ اس کو پکارتا ہے اور (اس کی) مصیبت کو دور کرتا ہے اور تم کو اگلوں کا زمین میں قائم مقام کرتا ہے، کیا اللہ کے ساتھ اور خدا ہے تم بہت ہی کم دھیان کرتے ہو۔
اَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ Open ayah 27:63 in the Quran reader
(ہم پوچھتے ہیں) آیا کون تم کو راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کی اندھیریوں میں، اور کون خوشخبری کی ہوا میں بھیجتا ہے اپنی رحمت (یعنی بارش) کے آگے (بتاؤ کہ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے۔ (ہرگز نہیں) اللہ برتر ہے اس چیز سے کہ شریک بناتے ہیں۔
اَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 27:64 in the Quran reader
(ہم پوچھتے ہیں ) آیا وہ کون ہے1 جو خلق کی ابتدا فرماتا ہے پھر اس کو دوبارہ پید اکرے گا اور کون آسمان اور زمین سے تم کو روزی دیتا ہے (یعنی آسمان سے بارش اور زمین سے نباتات ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے (ہرگز نہیں) تم فرماؤ کہ اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔
قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 27:65 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں خود غیب نہیں جانتے مگر اللہ (جس کو چاہے بتا ) اور انہیں خبر نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے ۔
بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ١۫ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا١۫٘ بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ۠ Open ayah 27:66 in the Quran reader
کیا ان کے علم کا سلسلہ آخرت کے جانتے تک پہنچ گیا، کوئی نہیں بلکہ وہ لوگ اس سے شک میں ہیں، بلکہ وہ لوگ اخرت سے اندھے ہیں۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَئِنَّا لَمُخْرَجُوْنَ Open ayah 27:67 in the Quran reader
وہ کافر کہتے ہیں کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے کیا ہم (اپنی قبروں سے زندہ) پھر نکالے جائیں گے ؟
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 27:68 in the Quran reader
بیشک اس کا ہم سے اور پہلے ہمارے باپ داداؤں سے وعدہ کیا گیا یہ تو نہیں مگر پہلوں کی کہانیاں۔
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 27:69 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیسا ہوا۔
وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ Open ayah 27:70 in the Quran reader
اور تم ان (کے حال) پر غم نہ کھاؤ اور جو کچھ یہ مکر کر رہے ہیں اس سے دل تنگ نہ ہو۔
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 27:71 in the Quran reader
اور یہ کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ وعدہ (عذاب) کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔
قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 27:72 in the Quran reader
(تو بتاؤ) تم فرماؤ کہ شاید تمہارے نزدیک کچھ اس میں سے آلگا ہو جس (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو اور (اسی لیے عذاب میں تاخیر فرماتا ہے کہ ) ۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ Open ayah 27:73 in the Quran reader
بیشک تمہارا پروردگار لوگوں پر بڑا فضل والا ہے و لیکن اکثر لوگ ان میں سے (اس بات پر) شکر نہیں کرتے ۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ Open ayah 27:74 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا پروردگار جانتا ہے کہ جو کچھ ان کے سینوں میں پوشیدہ ہے اور جس کو وہ (زبان سے) ظاہر کرتے ہیں۔
وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 27:75 in the Quran reader
اور جتنے غیب ہیں آسمانوں اور زمین کے سب روشن کتاب (یعنی لوح محفوظ ) میں موجود ہیں۔