24. Surah An-Noor
النورThe Light · 64 ayahsمظہر القرآن
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍ١ؕ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 24:41 in the Quran reader
(اے مخاطب)1 کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے اور پرندے پر پھیلائے ہوئے (جو آسمان و زمین کے درمیان) ہیں ہر ایک کو اپنی اپنی دعا اور تسبیح معلوم ہے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ Open ayah 24:42 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے ۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُزْجِیْ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیْنَهٗ ثُمَّ یَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ یَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ١ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِیْهَا مِنْۢ بَرَدٍ فَیُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ یَّشَآءُ١ؕ یَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ یَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ Open ayah 24:43 in the Quran reader
کیا1 تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادلوں کو چلاتا ہے پھر وہی ان کو آپس میں ملاتا ہے پھر وہی ان کو تہ بر تہ (کر کے گھنگور گھٹا) بناتا ہے، پھر تو دیکھے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ برستا ہے۔ اور آسمان میں (اولوں کے) جو بڑے پہاڑ ہیں ان سے اولے اتارتا ہے ، پھر ان کو جس پر چاہتا ہے ڈالتا ہے اور جس سے چاہتا ہے اس کو پھیر دیتا ہے ، قریب ہے کہ بجلی کی چمک جو ابر میں ہے آنکھیں (یعنی بینائی) لے جائے۔
یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ Open ayah 24:44 in the Quran reader
اللہ ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے بیشک اس (سب معاملہ) میں آنکھوں کے لیے ایک بڑی عبرت ہے ۔
وَ اللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى بَطْنِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰى رِجْلَیْنِ١ۚ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّمْشِیْ عَلٰۤى اَرْبَعٍ١ؕ یَخْلُقُ اللّٰهُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 24:45 in the Quran reader
اور1 اللہ ہی نے ہر چلنے والے (جاندار ) کو پانی سے پیدا کیا ۔ پس بعض تو ان میں وہ ہیں کہ اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، اور بعض ان میں وہ ہیں کہ وہ پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ان میں سے وہ ہیں کہ چارپاؤں پر چلتے ہیں، اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 24:46 in the Quran reader
بیشک1 ہم نے صاف بیان کرنے والی آیتیں اتاری ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کرتا ہے ۔
وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰى فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 24:47 in the Quran reader
اور یہ2 (منافق) لوگ (زبان سے) تو کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے حکم مانا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق پھرجاتا ہے اور وہ لوگ ایمان والے نہیں ہیں۔
وَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 24:48 in the Quran reader
اور3 جب کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں کہ رسول ان میں فیصلہ فرمرائے تو جبھی ان کا ایک فریق منہ پھیر جاتا ہے ۔
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ Open ayah 24:49 in the Quran reader
اور اگر ان کا حق (کسی کی طرف واجب) ہو تو رسول کے پاس گردن جھکائے چلے آتے ہیں۔
اَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْۤا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗ١ؕ بَلْ اُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۠ Open ayah 24:50 in the Quran reader
کیا ان کے دلوں میں (کفر و نفاق کی) بیماری ہے یا یہ (نبوت کی طرف سے) شک میں پڑے ہیں یا ان کو یہ اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کریں گے (وہ تو ایسا نہیں کریں گے) بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں
اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 24:51 in the Quran reader
مسلمانوں کی بات تو یہی ہے کہ جب وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں کہ رسول ان میں فیصلہ فرمائے تو یہی عرض کریں کہ ہم نے سنا اور حکم مانا اور یہی لوگ مراد کو پہنچے ۔
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ Open ayah 24:52 in the Quran reader
اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اور ڈرے اللہ (کے عذاب) سے اور پرہیزگاری کرے، پس ایسے لوگ کامیاب ہیں۔
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 24:53 in the Quran reader
اور1 انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں حد کی کوشش سے کہ اگر تم انہیں حکم دو گے تو وہ ضرور جہاد کریں گے، تم فرما دو ، قسمیں نہ کھاؤ شرع کے موافق حکم برداری چاہیے۔ بیشک اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ وَ اِنْ تُطِیْعُوْهُ تَهْتَدُوْا١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 24:54 in the Quran reader
(اے محبوب) تم فرماؤ کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، پھر اگر تم لوگ منہ پھیرو گے تو (سمجھ رکھو) کہ رسول کے ذمہ تو وہی ہے جو اس پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جس کا بوجھ تم پر رکھا گیا ہے اور اگر رسول کی فرمانبرداری کرو گے تو راہ پاؤ گے اور رسول کے ذمہ تو صرف صاف طور پر (پیغام) پہنچا دینا ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١۪ وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ وَ لَیُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا١ؕ یَعْبُدُوْنَنِیْ لَا یُشْرِكُوْنَ بِیْ شَیْئًا١ؕ وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ Open ayah 24:55 in the Quran reader
اللہ1 نے وعدہ دیا ہے ان کو جو تم میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کیے، بیشک ان کو زمین میں خلافت دے گا جیسا کہ ان سے پہلے لوگوں کو خلافت عطا فرمائی تھی ، اور جس دین کو (اللہ نے) ان کے لیے پسند فرمایا (یعنی اسلام) ضرور ان کے (نفع آخرت کے ) لیے جما دے گا اور ضرور ان کے اگلے خوف کو امن سے بدل دے گا، (بشرطیکہ) میری عبادت کریں میرا شریک کسی کو نہ ٹھہرائیں، اور کوئی اس کے بعد ناشکری کرے تو وہی لوگ فاسق ہیں۔
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Open ayah 24:56 in the Quran reader
اور1 (اے مسلمانو) نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اس امید پر کہ تم پر حم کیا جاوے۔
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ Open ayah 24:57 in the Quran reader
یہ خیال بھی نہ کرنا کہ کافر زمین میں ہیں ہمارے قابو سے نکل جائیں (دنیا میں ذلیل ہوں گے) اور (آخرت میں) ان کا ٹھکانا آگ ہے اور بیشک کیا ہی برا انجام ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَ حِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِیْرَةِ وَ مِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ١ؕ۫ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَ لَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ١ؕ طَوّٰفُوْنَ عَلَیْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 24:58 in the Quran reader
اے مسلمانو !1 ان لوگوں جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں (یعنی غلام و کنیز) اور تمہارے ان لڑکوں جو حد بلوغ تک نہیں پہنچے ان کو تین وقتوں میں (تمہارے پاس آنے کے لیے) اجازت لینا چاہیے (ایک تو ) صبح کی نماز سے پہلے اور (دوسرے) دوپہر کے وقت جبکہ (سونے کے لیے) تم اپنے (بعض) کپڑے اتار دیا کرتے ہو اور (تیسرے ) عشا کی نماز کے بعد ، یہ تین وقت تمہارے پردے کے ہیں (اور) ان اوقات کے سوا نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر (کچھ گناہ ہے کیونکہ) وہ تمہارے ہاں ایک دوسرے کے پاس آنے جانے والے ہیں، اللہ اپنے احکام اسی طرح سے کھول کر بیان کرتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے ۔
وَ اِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْیَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 24:59 in the Quran reader
اور جس وقت تم کے وہ لڑکے (جن کا اوپر حکم آیا ہے) حد بلوغ کو پہنچ جاویں تو ان کو بھی اجازت لے کر آنا چاہیے جیسا کہ ان سے پہلے (بڑی عمر کے) لوگ اجازت لے کر آتے ہیں۔ اللہ اسی طرح سے صاف صاف تمہارے لیے اپنے احکام بیان فرماتا ہے ۔ اور1 اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ١ؕ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 24:60 in the Quran reader
اور وہ بوڑھی خانہ نشین عورتیں جنہیں نکاح کی آرزو نہیں ان پر کچھ گناہ نہیں کہ وہ اپنے بالائی کپڑے اتار دیا کریں (یعنی برقعہ) بشرطیکہ زینت (کی جگہ) نہ کھول دیا کریں، اور اگر اس سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لیے بہتر ہے اور خدا سننے والا جاننے والا ہے ۔
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ بُیُوْتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اٰبَآئِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اُمَّهٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوْ صَدِیْقِكُمْ١ؕ لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِیْعًا اَوْ اَشْتَاتًا١ؕ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ تَحِیَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَیِّبَةً١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 24:61 in the Quran reader
نہ1 تو اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے ، اور نہ خود تم پر کوئی گناہ ہے اس بات میں کہ تم اپنے گھروں سے (جن میں بی بی اور اولاد کے گھر بھی آگئے ) کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے ماموں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے، یا ان گھروں سے کہ جن کی کنجیاں تمہارے قبضۃ میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے ، تم1 پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ (کھا) پھر (یہ بھی معلوم رکھو کہ) جب تم کسی گھر میں جاؤ تو اپنے لوگوں کو سلام کرلیا کرو جو مبارک اور عمدہ دعا ہے اللہ کی طرف سے ، اسی طرح سے اللہ کھول کھول کر تمہارے لیے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو (اور عمل کرو)
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰۤى اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ یَذْهَبُوْا حَتّٰى یَسْتَاْذِنُوْهُ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ فَاِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ لِبَعْضِ شَاْنِهِمْ فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 24:62 in the Quran reader
پس مسلمان تو1 وہی لوگ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور جب رسول کے پاس کسی ایسے کام میں حاضر ہوں کہ جس کے لیے جمع کیے گئے ہوں تو نہ جائیں جب تک رسول سے اجازت نہ لے لیں (اے محبوب) جو لوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں وہی دراصل اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں تو جب وہ تم سے اجازت مانگیں اپنے کسی کام کے لیے تو ان میں جسے تم چاہو اجازت دے دو اور ان کے لیے اللہ سے معافی مانگو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ یَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا١ۚ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 24:63 in the Quran reader
رسول2 کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہراؤ جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے ۔ بیشک1 اللہ ان لوگوں کو (خوب) جانتا ہے جو (دوسرے کی) آر لے کر تم میں سے (مجلس نبوی سے) چپکے2 سے نکل جاتے ہیں پس جو لوگ رسول کے حکم کے خلاف کرتے ہیں ان کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ان پر (دنیا می) کوئی آفت آجائے یا ان پر (آخرت میں) دردناک عذاب پڑے۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ١ؕ وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 24:64 in the Quran reader
یاد رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے ، بیشک اللہ جانتا ہے کہ جس حال پر تم ہو اور اس دن کو جس میں سب لوگ اس کی طرف (دوبارہ زندہ کر کے) لوٹائے جاویں گے تو وہ ان کو بتا دے گا کہ جو کچھ انہوں نے کیا تھا اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔