69. Surah Al-Haaqqa

الحاقةThe Reality · 52 ayahsمدارک التنزیل

Ayah 69:41

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 69:41 in the Quran reader

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

41 : وَّ مَاھُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ (اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں) جیسا کہ تم دعویٰ کرتے ہو۔ قَلِیْلًا مَّاتُؤْمِنُوْنَ (تم بہت کم ایمان لاتے ہو)
Ayah 69:42

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ Open ayah 69:42 in the Quran reader

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں لیکن تم لوگ بہت کم فکر کرتے ہو

42 : وَلَا بِقَوْلِ کَاھِنٍ (اور نہ یہ کسی کاہن کا کلام ہے) جیسا کہ تم کہتے ہو قَلِیْلًا مَّا تَذَکَّرُوْنَ (تم بہت کم سمجھتے ہو) یہاں قلت عدم کے معنی میں ہے عرب کہتے ہیں ھذہ ارض قلما تنبت یہ زمین بالکل نہیں اگاتی۔ مطلب یہ ہے تم نہ ایمان لاتے ہو اور نہ کوئی بات سمجھتے ہو۔ قراءت : یؤمنون اور یذکّرون یاء کے ساتھ مکی، شامی، یعقوب و سہل نے پڑھا۔ اور ذال کی تخفیف سے ابوبکر کے علاوہ کوفی قراء نے پڑھا ہے۔
Ayah 69:43

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 69:43 in the Quran reader

(یہ تو) پروردگار عالم کا اتارا ہوا ہے

43 : تَنْزِیْلٌ (یہ بھیجا ہوا ہے) اس سے قبل ھو مبتدأ محذوف ہے اور یہ اس کی خبر ہے۔ یہ وضاحت ہے کیونکہ وہ قرآن رسول (جبرئیل) کی زبانی رب العالمین کی طرف سے آپ پر اترا ہے۔ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ (رب العالمین کی طرف سے)
Ayah 69:44

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ Open ayah 69:44 in the Quran reader

اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لائے

44 : وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاََ قَاوِیْلِ (اگر یہ ہمارے ذمہ کچھ باتیں لگا دیتے) اگر وہ ہمارے متعلق کسی چیز کا دعویٰ کرتے تو ہم ان کو یہ نہ کہتے۔
Ayah 69:45

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ Open ayah 69:45 in the Quran reader

تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

45 : لَاَخَذْنَا مِنْہُ بِالْیَمِیْنِ (تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے) ضرور ان کو پکڑ کر قتل کردیتے۔ جیسا کہ بادشاہ ان لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں جو ان کے متعلق جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں تاکہ ان سے غصہ کا جلد انتقام لیا جاسکے۔ پس اس آیت میں پکڑا کر قتل کرنے کو اس کی اصل شکل میں ہولناکی ظاہر کرنے کیلئے ذکر کیا اور اس کی حقیقت یہ ہے ہاتھ سے پکڑ کر اس کی گردن اڑا دیں۔ دائیں کو خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب قاتل گدی پر ضرب لگانے لگتا ہے تو اپنے بائیں ہاتھ سے اس کو پکڑتا ہے اور جب تلوار کا وار گردن پر کرنا چاہتا ہے اور تلوار سے اس کے رودررو ہوتا ہے اور یہ صورت حال مقتول پر زیادہ سخت ہوتی ہے کیونکہ وہ تلوار کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ تو اس وقت وہ اس کے دائیں ہاتھ کو پکڑ لیتا ہے۔ اور لاخذنا منہ بالیمین کا معنی یہ ہے : لاخذنا بیمینہٖ ہم ضرور اس کو اس کے دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے اور اس طرح۔
Ayah 69:46

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ Open ayah 69:46 in the Quran reader

پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

46 : ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْہُ الْوَتِیْنَ (پھر ہم ان کی رگ دل ضرور کاٹ لیتے) لقطعنا وتینہٗ اس کی شاہ رگ کاٹ دیتے۔ یہ دل کی رگ ہے جب یہ کٹ جائے تو انسان مرجاتا ہے۔
Ayah 69:47

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ Open ayah 69:47 in the Quran reader

پھر تم میں سے کوئی ہمیں اس سے روکنے والا نہ ہوتا

47 : فَمَا مِنْکُمْ (پس تم میں کوئی نہ ہوتا) اس میں لوگوں کو خطاب فرمایا یا مسلمانوں کو خطاب فرمایا۔ مِّنْ اَحَدٍ (کوئی ایک) منؔ زائدہ ہے۔ عَنْہُ (محمد ﷺ کو قتل سے) حَاجِزِیْنَ (سزا سے بچانے والا) یہ جمع لائے احد ؔ کی صفت ہے جو کہ مفرد ہے۔ کیونکہ احد جماعت کے معنی میں ہے جیسا اللہ تعالیٰ کے اس قول میں لانفرق بین احدٍ من رسلہٖ ] البقرہ : 285 [
Ayah 69:48

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 69:48 in the Quran reader

اور یہ (کتا ب) تو پرہیزگاروں کے لیے نصحیت ہے

48 : وَاِنَّہٗ لَتَذْکِرَۃٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ (اور بلاشبہ قرآن متقیوں کیلئے نصیحت ہے)
Ayah 69:49

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ Open ayah 69:49 in the Quran reader

اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلاتے ہیں

49 : وَاِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْکُمْ مُّکَذِّبِیْنَ (اور ہم کو معلوم ہے کہ تم میں بعضے تکذیب کرنے والے ہیں)
Ayah 69:50

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 69:50 in the Quran reader

نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

50 : وَاِنَّہٗ (اور بیشک وہ قرآن) لَحَسْرَۃٌ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ (کافروں کے حق میں موجب حسرت ہے) کافرین سے قرآن کا انکار کرنے والے تکذیب کرنے والے جب تصدیق کرنے والوں کے ثواب کو دیکھیں گے تو حسرت سے ہاتھ کاٹیں گے۔
Ayah 69:51

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ Open ayah 69:51 in the Quran reader

اور کچھ نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے۔

51 : وَاِنَّہٗ (اور یہ قرآن) لَحَقُّ الْیَقِیْنِ (تحقیقی یقینی بات ہے) وہ عین الیقین اور خالص یقین ہے۔
Ayah 69:52

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 69:52 in the Quran reader

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہہ (تسبیح) کرتے رہو۔

52 : فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ (پس اپنے عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے) پس تم اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرو اس کے عظمت والے نام کا تذکرہ کر کے اور وہ یہ قول ہے سبحان اللہ۔