وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ ۟ۙوَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ
انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 95:1
(ف 2) انجیر نہایت عمدہ میوہ ہے جس میں فضلہ نہیں ، سریع الہضم ،کثیر النفع ، ملیّن ، محلّل ، دافعِ ریگ ، مُفْتِحِ سدّہ ، جگر ، بدن کا فربہ کرنے والا ، بلغم کو چھانٹنے والا ۔ زیتون ایک مبارک درخت ہے اس کا تیل روشنی کے کام لایا جاتا ہے اور بجائے سالن کے بھی کھایا جاتا ہے ۔ یہ وصف دنیا کے کسی تیل میں نہیں ، اس کا درخت خشک پہاڑوں میں پیدا ہوتا ہے جن میں دہنیّت کا نام و نشا ن نہیں ، بغیر خدمت کے پرورش پاتا ہے ، ہزاروں برس رہتا ہے ، ان چیزوں میں قدرتِ الٰہی کے آثار ظاہر ہیں ۔