اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ ۟ۚاِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَۚ
پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا(ف۳)
— خزائن العرفان
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ ۟ۚخَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍۚ
آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا
— خزائن العرفان
Tafseer of 96:1–2
(ف 2) یعنی قراء ت کی ابتداء ادباً اللہ تعالٰی کے نام سے ہو ۔ اس تقدیر پر آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ قراء ت کی ابتداء بسم اللہ کے ساتھ مستحب ہے ۔
(ف 3) تمام خَلق کو ۔