اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ۟ۙاَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ
کیا ہم نے تمھارے لیے سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)
— خزائن العرفان
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ ۟ۙوَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ
اور تم پر سے تمہارا وہ بوجھ اتارلیا
— خزائن العرفان
Tafseer of 94:1–2
(ف 2) یعنی ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ اور وسیع کیا ہدایت و معرفت اور موعظت و نبوّت اور علم وحکمت کے لئے یہاں تک کہ عالِمِ غیب و شہادت اس کی وسعت میں سما گئے اور علائقِ جسمانیہ ، انوارِ روحانیہ کے لئے مانع نہ ہوسکے اور علومِ لدنّیہ و حکمِ الٰہیہ و معارفِ ربانیّہ و حقائقِ رحمانیہ سینۂِ پاک میں جلوہ نما ہوئے ۔ اور ظاہری شرحِ صدر بھی بار بار ہوا ابتدائے عمر شریف میں اور ابتدائے نزولِ وحی کے وقت اور شبِ معراج جیسا کہ احادیث میں آیا ہے ، اس کی شکل یہ تھی کہ جبریلِ امین نے سینۂِ پاک کو چاک کرکے قلبِ مبارک نکالا اور زریں طشت میں آبِ زمزم سے غسل دیا اور نور و حکمت سے بھر کر اس کو اس کی جگہ رکھ دیا ۔