91. Ash-Shamsالشمس

The Sun · Meccan · 15 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالشَّمْسِ وَضُحٰىهَا ۟وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا

سورج اور اس کی روشنی کی قسم

— خزائن العرفان

وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا ۟وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا

اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:1–2

(ف 2) یعنی غروبِ آفتاب کے بعد طلوع کرے ، یہ قمری مہینے کے پہلے پندرہ دن میں ہوتا ہے ۔

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا ۟وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا

اور دن کی جب اسے چمکائے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:3

(ف 3) یعنی آفتاب کو خوب واضح کرے کیونکہ دن نورِ آفتاب کا نام ہے تو جتنا دن زیادہ روشن ہوگا اتنا ہی آفتاب کا ظہور زیادہ ہوگا کیونکہ اثر کی قوّت اور اس کا کمال مؤثر کے قوّت و کمال پر دلالت کرتاہے یا یہ معنٰی ہیں کہ جب دن دنیا کو یا زمین کو روشن کرے یا شب کی تاریکی کو دور کرے ۔

وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا ۟وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا

اور رات کی جب اسے چُھپائے (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:4

(ف 4) یعنی آفتاب کو اور آفاق ظلمت و تاریکی سے بھرجائیں یا یہ معنٰی کہ جب رات دنیا کو چُھپائے ۔

وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰىهَا ۟وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا

اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم

— خزائن العرفان

وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىهَا ۟وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا

اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم

— خزائن العرفان

وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىهَا ۟وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا

اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا(ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:5–7

(ف 5) اور قوائے کثیرہ عطا فرمائے ، نطق ، سمع ، بصر ، فکر ، خیال ، علم ، فہم سب کچھ عطا فرمایا ۔

فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوٰىهَا ۟فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا

پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی(ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:8

(ف 6) خیر و شر اور طاعت و معصیّت سے اسے باخبر کردیا اور نیک و بد بتادیا ۔

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا ۟قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا

بے شک مراد کو پہنچا جس نے اسے (ف۷) ستھرا کیا(ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:9

(ف 7) یعنی نفس کو ۔

(ف 8) برائیوں سے ۔

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَا ۟ؕوَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا

اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چُھپایا

— خزائن العرفان

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَاۤ ۟كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ

ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا(ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:10–11

(ف 9) اپنے رسول حضرت صالح علیہ السلام کو ۔

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا ۟اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا

جب کہ اس کا سب سے بدبخت (ف۱۰) اٹھ کھڑا ہوا

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:12

(ف 10) قدار بن سالف ان سب کی مرضی سے ناقہ کی کو چیں کاٹنے کے لئے ۔

فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقْیٰهَا ۟ؕفَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا

تو ان سے اللّٰہ کے رسول (ف۱۱) نے فرمایا اللّٰہ کے ناقہ (ف۱۲) اور اس کی پینے کی باری سے بچو (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:13

(ف 11) حضرت صالح علیہ السلام ۔

(ف 12) کے درپے ہونے ۔

(ف 13) یعنی جو دن اس کے پینے کا مقرر ہے اس روز پانی میں تعرّض نہ کرو تاکہ تم پر عذاب نہ آئے ۔

فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا— فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا ۟فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا

تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں (پاؤں کاٹ دئیے)تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب (ف۱۴) تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی(ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:14

(ف 14) یعنی حضرت صالح علیہ السلام کی تکذیب اور ناقہ کی کوچیں کاٹنے کے سبب ۔

(ف 15) اور سب کو ہلاک کردیا ، ان میں سے کوئی نہ بچا ۔

وَلَا یَخَافُ عُقْبٰهَا ۟۠وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا

اور اس کے پیچھا کرنے کا اسے خوف نہیں(ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 91:15

(ف 16) جیسا بادشاہوں کو ہوتا ہے کیونکہ وہ مالکُ المُلک ہے جو چاہے کرے کسی کو مجالِ دم زدن نہیں ۔ بعض مفسّرین نے اس کے معنٰی یہ بھی بیا ن کئے ہیں کہ حضرت صالح علیہ السلام کو ان میں سے کسی کا خوف نہیں کہ نزولِ عذاب کے بعد انہیں ایذا پہنچاسکے ۔