لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
مجھے اس شہر کی قسم (ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 90:1
(ف 2) یعنی مکّہ مکرّمہ کی ۔
The City · Meccan · 20 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Loading…
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙلَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
مجھے اس شہر کی قسم (ف۲)
— خزائن العرفان
(ف 2) یعنی مکّہ مکرّمہ کی ۔
وَاَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙوَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
کہ اے محبوب تم اس شہر میں تشریف فرما ہو (ف۳)
— خزائن العرفان
(ف 3) اس آیت سے معلوم ہوا کہ یہ عظمت مکّہ مکرّمہ کو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رونق افروزی کی بدولت حاصل ہوئی ۔
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۟ۙوَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ
اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو (ف۴)
— خزائن العرفان
(ف 4) ایک قول یہ بھی ہے والد سے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور اولاد سے آپ کی امّت مراد ہے ۔(حسینی)
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍ ۟ؕلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ
بے شک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا(ف۵)
— خزائن العرفان
(ف 5) کہ حمل میں ایک تنگ و تاریک مکان میں رہے ، ولادت کے وقت تکلیف اٹھائے ، دودھ پینے ، دودھ چھوڑنے ، کسبِ معاش اور حیات و موت کی مشقّتوں کو برداشت کرلے ۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌ ۟ۘاَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ ۘ
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہر گز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا (ف۶)
— خزائن العرفان
(ف 6) یہ آیت ابوالاشد اسید بن کلدہ کے حق میں نازل ہوئی وہ نہایت قوی اور زور آور تھا اور اس کی طاقت کا یہ عالَم تھا کہ چمڑہ پاؤں کے نیچے دبالیتا تھا دس دس آدمی اس کو کھینچتے اور وہ پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا مگر جتنا اس کے پاؤں کے نیچے ہوتا ہر گز نہ نکل سکتا ۔ اور ایک یہ قول ہے کہ یہ آیت ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئی معنٰی یہ ہیں کہ یہ کافر اپنی قوّت پر مغرور مسلمانوں کو کمزور سمجھتا ہے کس گمان میں ہے اللہ قادرِ برحق کی قدرت کو نہیں جانتا ۔ اس کے بعد اس کا مقولہ نقل فرمایا ۔
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ۟ؕيَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا
کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا (ف۷)
— خزائن العرفان
(ف 7) سیّدِعالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی عداوت میں لوگوں کو رشوتیں دے دے کر تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو آزار پہنچائیں ۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕاَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا(ف۸)
— خزائن العرفان
(ف 8) یعنی کیا اس کا یہ گمان ہے کہ اسے اللہ تعالٰی نے نہیں دیکھا اور اللہ تعالٰی اس سے نہیں سوال کرے گا کہ اس نے یہ مال کہاں سے حاصل کیا کس کام میں خرچ کیا ۔ اس کے بعد اللہ تعالٰی اپنی نعمتوں کا ذکر فرماتا ہے تاکہ اس کو عبرت حاصل کرنے کا موقع ملے ۔
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ ۟ۙاَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں(ف۹)
— خزائن العرفان
(ف 9) جن سے دیکھتا ہے ۔
وَلِسَانًا وَّشَفَتَیْنِ ۟ۙوَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ
اور زبان (ف۱۰) اور دو ہونٹ (ف۱۱)
— خزائن العرفان
(ف 10) جس سے بولتا ہے اور اپنے دل کی بات بیان میں لاتا ہے ۔
(ف 11) جن سے منہ کو بند کرتا ہے اور بات کرنے اور کھانے اور پینے اورپھونکنے میں ان سے کام لیتا ہے ۔
وَهَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ ۟ۚوَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِۚ
اور اسے دوا بھری چیزوں کی راہ بتائی (ف۱۲)
— خزائن العرفان
(ف 12) یعنی چھاتیوں کی کہ پیدا ہونے کے بعدان سے دودھ پیتا اور غذا حاصل کرتا رہا ، مراد یہ کہ اللہ تعالٰی کی نعمتیں ظاہر و وافر ہیں ان کا شکر لازم ۔
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ۟ؗۖفَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ
پھر بے تامّل گھاٹی میں نہ کودا (ف۱۳)
— خزائن العرفان
(ف 13) یعنی اعمالِ صالحہ بجالا کر ان جلیل نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا ، اس کو گھاٹی میں کودنے سے تعبیر فرمایا اس مناسبت سے کہ اس راہ میں چلنانفس پر شاق ہے ۔ (ابوالسعود)
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُ ۟ؕوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ
اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے (ف۱۴)
— خزائن العرفان
(ف 14) اور اس میں کودنا کیا ۔ یعنی اس سے اس کے ظاہری معنٰی مراد نہیں بلکہ اس کی تفسیر وہ ہے جو اگلی آیتوں میں ارشاد ہوتی ہے ۔
فَكُّ رَقَبَةٍ ۟ۙفَكُّ رَقَبَةٍ
کسی بندے کی گردن چھڑانا (ف۱۵)
— خزائن العرفان
(ف 15) غلامی سے خواہ اس طرح ہو کہ کسی غلام کو آزاد کردے یا اس طرح کہ مکاتب کو اتنا مال دے جس سے وہ آزادی حاصل کرسکے یا کسی غلام کو آزاد کرانے میں مدد کرے یا کسی اسیریا مدیون کے رہا کرانے میں اعانت کرے ، اور یہ معنٰی بھی ہوسکتے ہیں کہ اعمالِ صالحہ اختیار کرکے اپنی گردن عذابِ آخرت سے چھڑائے ۔ (روح البیان)
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ ۟ۙاَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ
یا بھوک کے دن کھانا دینا (ف۱۶)
— خزائن العرفان
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ۟ۙيَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ
رشتہ دار یتیم کو
— خزائن العرفان
(ف 16) یعنی قحط و گرانی کے وقت کہ اس وقت مال نکالنا نفس پر بہت شاق اور اجرِ عظیم کاموجِب ہوتا ہے ۔
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ ۟ؕاَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ
یا خاک نشین مسکین کو(ف۱۷)
— خزائن العرفان
(ف 17) جو نہایت تنگ دست اور درماندہ ، نہ اس کے پاس اوڑھنے کو ہو ، نہ بچھانے کو ۔ حدیث شریف میں ہے یتیموں اور مسکینوں کی مدد کرنے والا جہاد میں سعی کرنے والے اور بے تکان شب بیداری کرنے والے اور مدام روزہ رکھنے والے کی مثل ہے ۔
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ۟ؕثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ
پھر ہواان سے جو ایمان لائے (ف۱۸) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں (ف۱۹) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں(ف۲۰)
— خزائن العرفان
(ف 18) یعنی یہ تمام عمل جب مقبول ہیں کہ عمل کرنے والا ایماندار ہو اور جب ہی اس کو کہا جائے گا کہ گھاٹی میں کودا اور اگر ایمان دار نہیں تو کچھ نہیں سب عمل بےکار ۔
(ف 19) معصیّتوں سے باز رہنے اور طاعتوں کے بجالانے اور ان مشقّتوں کے برداشت کرنے پر جن میں مومن مبتلا ہو ۔
(ف 20) کہ مومنین ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و محبّت کا برتاؤ کریں ۔
اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕاُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ
یہ دہنی طرف والے ہیں (ف۲۱)
— خزائن العرفان
(ف 21) جنہیں ان کے نامۂِ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور عرش کے داہنے جانب سے جنّت میں داخل ہوں گے ۔
وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕوَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَـمَةِ
اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے (ف۲۲)
— خزائن العرفان
(ف 22) کہ انہیں ان کے نامۂِ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور عرش کے بائیں جانب سے جہنّم میں داخل کئے جائیں گے ۔
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ۟۠عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ
ان پر آ گ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی (ف۲۳)
— خزائن العرفان
(ف 23) کہ نہ اس میں باہر سے ہوا آسکے ، نہ اندر سے دھواں باہر جاسکے ۔