وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ
آسمان کی قسم اور رات کو آنے والے کی (ف۲)
— خزائن العرفان
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُ ۟ۙوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ
اور کچھ تم نے جانا وہ رات کو آنے والا کیا ہے
— خزائن العرفان
النَّجْمُ الثَّاقِبُ ۟ۙالنَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ
خو ب چمکتا تارا
— خزائن العرفان
Tafseer of 86:1–3
(ف 2) یعنی ستارے کی جو رات کو چمکتا ہے ۔
شانِ نزول : ایک شب سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں ابو طالب کچھ ہدیہ لائے ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس کو تناول فرمارہے تھے ، اس درمیان میں ایک تارا ٹوٹا اور تمام فضا آ گ سے بھر گئی ابو طالب گھبرا کر کہنے لگے یہ کیا ہے ، سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا یہ ستارہ ہے ، جس سے شیاطین مارے جاتے ہیں اور یہ قدرتِ الٰہی کی نشانیوں میں سے ہے ، ابو طالب کو اس سے تعجّب ہوا اور یہ سورت نازل ہوئی ۔