85. Al-Buroojالبروج

The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ ۟ۙوَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ

قسم آسمان کی جس میں بُرج ہیں (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:1

(ف 2) جن کی تعداد بارہ ہے اور ان میں عجائبِ حکمتِ الٰہی نمودار ہیں ، آفتابِ ماہتاب اور کواکب کی سیر ان میں معیّن اندازے پر ہے جس میں اختلاف نہیں ہوتا ۔

وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ ۟ۙوَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ‏

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:2

(ف 3) وہ روزِ قیامت ہے ۔

وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍ ۟ؕوَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ

اور اس دن کی جو گواہ ہے (ف۴) اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں(ف ۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:3

(ف 4) مراد اس سے روزِ جمعہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے ۔

(ف 5) آدمی اور فرشتے ۔ مراد اس سے روزِ عرفہ ہے ۔

قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ ۟ۙقُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ

کھائی والوں پر لعنت ہو (ف۶)

— خزائن العرفان

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ ۟ۙالنَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ

وہ اس بھڑکتی آ گ والے

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:4–5

(ف 6) مروی ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا ، جب اس کا جادوگر بوڑھا ہوا تو اس نے بادشاہ سے کہا کہ میرے پاس ایک لڑکا بھیج ، جسے میں جادو سکھادوں ، بادشاہ نے ایک لڑکا مقرّر کردیا ، وہ جادو سیکھنے لگا ، راہ میں ایک راہب رہتا تھا ، اس کے پاس بیٹھنے لگا اور اس کا کلام اس کے دلنشین ہوتا گیا ، اب آتے جاتے اس نے راہب کی صحبت میں بیٹھنا مقرّر کرلیا ، ایک روز راستہ میں ایک مہیّب جانور مِلا ، لڑکے نے ایک پتّھر ہاتھ میں لے کر یہ دعا کی کہ یارب اگر راہب تجھے پیارا ہو تو میرے پتّھر سے اس جانور کو ہلاک کردے ، وہ جانور اس کے پتّھر سے مر گیا ، اس کے بعد لڑکا مستجاب الدعوۃ ہوا اور اس کی دعا سے کوڑھی اور اندھے اچھے ہونے لگے ، بادشاہ کا ایک مصاحب نابینا ہوگیا تھا ، وہ آیا لڑکے نے دعا کی وہ اچھا ہوگیا اور اللہ تعالٰی پر ایمان لے آیا اور بادشاہ کے دربار میں پہنچا ، اس نے کہا تجھے کس نے اچھا کیا ،کہا میرے رب نے ، بادشاہ نے کہا میرے سوا اور بھی کوئی رب ہے ، یہ کہہ کر اس نے اس پر سختیاں شروع کیں ، یہاں تک کہ اس نے لڑکے کا پتا بتایا ، لڑکے پر سختیاں کیں اور اس نے راہب کا پتہ بتایا ، راہب پر سختیاں کیں اور اس سے کہا اپنا دِین ترک کر ، اس نے انکار کیا تو اس کے سر پر آرا رکھ کر چِروادیا ، پھر مصاحب کو بھی چروادیا ، پھر لڑکے کو حکم دیاکہ پہاڑ کی چوٹی سے گرادیا جائے ، سپاہی اس کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے ، اس نے دعا کی ، پہاڑ میں زلزلہ آیا سب گر کر ہلاک ہوگئے ، لڑکا صحیح و سلامت چلا آیا ، بادشاہ نے کہا سپاہی کیا ہوئے ، کہا سب کو خدا نے ہلاک کردیا ، پھر بادشاہ نے لڑکے کو سمندر میں غرق کرنے کے لئے بھیجا ، لڑکے نے دعا کی ، کَشتی ڈوب گئی ، تمام شاہی آدمی ڈوب گئے ، لڑکا صحیح و سلامت بادشاہ کے پاس آگیا ، بادشاہ نے کہا وہ آدمی کیا ہوئے ، کہا سب کو اللہ تعالٰی نے ہلاک کردیا اور تو مجھے قتل کر ہی نہیں سکتا جب تک وہ کام نہ کرے جو میں بتاؤں ، کہا وہ کیا ؟

لڑکے نے کہا ایک میدان میں سب لوگوں کو جمع کر اورمجھے کھجور کے ڈھنڈ پر سولی دے ، پھر میرے ترکش سے ایک تیر نکال کر بسم اللہ رب الغلام کہہ کر مار ، ایسا کرے گاتو مجھے قتل کرسکے گا ، بادشاہ نے ایسا ہی کیا ، تیر لڑکے کی کنپٹی پر لگا ، اس نے اپنا ہاتھ اس پر رکھا اور واصلِ بحق ہوگیا ، یہ دیکھ کر تمام لوگ ایمان لے آئے اس سے بادشاہ کو اور زیادہ صدمہ ہوا اور اس نے ایک خندق کھدوائی اور اس میں آ گ جلوائی اور حکم دیا جو دِین سے نہ پھرے ، اسے اس آ گ میں ڈال دو ، لوگ ڈالے گئے ، یہاں تک کہ ایک عورت آئی ، اس کی گود میں بچّہ تھا ، وہ ذرا جھجکی ، بچّہ نے کہا اے ماں صبر کر ، نہ جھجک تو سچّے دِین پر ہے ، وہ بچّہ اور ماں بھی آ گ میں ڈال دیئے گئے ۔ یہ حدیث صحیح ہے مسلم نے اس کی تخریج کی ، اس سے اولیاء کی کرامتیں ثابت ہوتی ہیں ۔ آیت میں اس واقعہ کا ذکر ہے ۔

اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ ۟ۙاِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌ

جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:6

(ف 7) کرسیاں بچھائے اور مسلمانوں کو آ گ میں ڈال رہے تھے ۔

وَّهُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌ ۟ؕوَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌ

اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ کررہے تھے(ف۸)

— خزائن العرفان

وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ ۟ۙوَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ

اور انہیں مسلمانوں کا کیا بُرا لگا یہی نہ کہ وہ ایمان لائے اللّٰہ عزت والے سب خوبیوں سراہے پر

— خزائن العرفان

الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ— وَاللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ ۟ؕالَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ

کہ اسی کے لیے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللّٰہ ہر چیز پر گواہ ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:7–9

(ف 8) شاہی لوگ بادشاہ کے پاس آکر ایک دوسرے کے لئے گواہی دیتے تھے کہ انہوں نے تعمیلِ حکم میں کوتاہی نہیں کی ، ایمانداروں کو آ گ میں ڈال دیا ۔ مروی ہے کہ جو مومن آ گ میں ڈالے گئے ، اللہ تعالی نے انکے آ گ میں پڑنے سے قبل ان کی روحیں قبض فرما کر انہیں نجات دی اور آ گ نے خندق کے کناروں سے باہر نکل کر کنارے پر بیٹھے ہوئے کفّار کو جَلا دیا ۔

فائدہ : اس واقعہ میں مومنین کو صبر اور اہلِ مکّہ کی ایذا رسانیوں پر تحمّل کرنے کی ترغیب فرمائی گئی ۔

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ

بے شک جنہوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو (ف۹) پھر توبہ نہ کی (ف۱۰) ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے(۱۱) اور ان کے لیے آ گ کا عذاب (ف۱۲)

— خزائن العرفان

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؔؕ۬— ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُ ۟ؕاِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ

بے شک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیا بی ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:10–11

(ف 9) آ گ میں جَلا کر ۔

(ف 10) اور اپنے کفر سے باز نہ آئے ۔

(ف 11) آخرت میں بدلہ ان کے کفر کا ۔

(ف 12) دنیا میں کہ اسی آ گ نے انہیں جَلا ڈالا ۔ یہ بدلہ ہے مسلمانوں کوآ گ میں ڈالنے کا ۔

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ ۟ؕاِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ

بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:12

(ف 13) جب وہ ظالموں کو عذاب میں پکڑے ۔

اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَیُعِیْدُ ۟ۚاِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ‌

بے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے (ف۱۴)

— خزائن العرفان

وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ۟ۙوَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ

اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ۔

— خزائن العرفان

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ ۟ۙذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ

عرش کا مالک عزّت والا

— خزائن العرفان

فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ۟ؕفَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ

ہمیشہ جو چاہے کرلینے والا

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:13–16

(ف 14) یعنی پہلے دنیا میں پیدا کرے ، پھر قیامت میں اعمال کی جزا دینے کے لئے موت کے بعد دوبارہ زندہ کرے ۔

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ ۟ۙهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ

کیا تمہارے پاس لشکروں کی بات آئی(ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:17

(ف 15) جن کو کافر انبیاء علیہم السلام کے مقابل لائے ۔

فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ ۟ؕفِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ

وہ لشکر کون فرعون اور ثمود (ف۱۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:18

(ف 16) جو اپنے کفر کے سبب ہلاک کئے گئے ۔

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ ۟ۙبَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ

بلکہ (ف۱۷) کافر جھٹلانے میں ہیں (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:19

(ف 17) اے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم آپ کی امّت کے ۔

(ف 18) آپ کو اور قرآنِ پاک کو جیسا کہ پہلے کافروں کا دستور تھا ۔

وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌ ۟ۚوَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآئِهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ

اور اللّٰہ ان کے پیچھے سے انہیں گھیرے ہوئے ہے (ف۱۹)

— خزائن العرفان

بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ ۟ۙبَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ

بلکہ وہ کمالِ شرف والا قرآن ہے

— خزائن العرفان

فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ ۟۠فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ

لوحِ محفوظ میں

— خزائن العرفان

Tafseer of 85:20–22

(ف 19) اس سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ۔