اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ
جب آسمان شق ہو(ف۲)
— خزائن العرفان
Tafseer of 84:1
(ف 2) قیامت قائم ہونے کے وقت ۔
The Splitting Open · Meccan · 25 ayahs · 1 ruku
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Loading…
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ
جب آسمان شق ہو(ف۲)
— خزائن العرفان
(ف 2) قیامت قائم ہونے کے وقت ۔
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ۙوَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے
— خزائن العرفان
(ف 3) اپنے شق ہونے کے متعلق اور اس کی اطاعت کرے ۔
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ۟ؕوَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ
اور جب زمین دراز کی جائے (ف۴)
— خزائن العرفان
(ف 4) اور اس پر کوئی عمارت اور پہاڑ باقی نہ رہے ۔
وَاَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَتَخَلَّتْ ۟ۙوَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡ
اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے
— خزائن العرفان
(ف 5) یعنی اس کے بطن میں خزانے اورمردے سب کو باہر ۔
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ؕوَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ
اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۶) اور اسے سزوار ہی یہ ہے (ف۷)
— خزائن العرفان
(ف 6) اپنے اندر کی چیزیں باہر پھینک دینے کے متعلق اور اس کی اطاعت کرے ۔
(ف 7) اس وقت انسان اپنے عمل کے نتائج دیکھے گا ۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰی رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ ۟ۚيٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ
اے آدمی بے شک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)
— خزائن العرفان
(ف 8) یعنی اس کے حضور حاضری کے لئے ، مراد اس سے موت ہے ۔ (مدارک)
(ف 9) اور اپنے عمل کی جزا پانا ۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۟ۙفَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ
تو وہ جواپنا نامۂ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)
— خزائن العرفان
(ف 10) اور وہ مومن ہے ۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا ۟ۙفَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا
اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا(ف۱۱)
— خزائن العرفان
(ف 11) سہل حساب یہ ہے کہ اس پر اس کے اعمال پیش کئے جائیں ، وہ اپنی طاعت و معصیّت کو پہنچانے پھر طاعت پر ثواب دیا جائے اور معصیّت سے تجاوز فرمایا جائے ، یہ سہل حساب ہے ، نہ اس میں شدّتِ مناقشہ ، نہ یہ کہا جائے کہ ایسا کیوں کیا ، نہ عذر کی طلب ہو ، نہ اس پر حجّت قائم کی جائے کیونکہ جس سے مطالبہ کیا گیا اسے کوئی عذر ہاتھ نہ آئے گا اور وہ کوئی حجّت نہ پائے گا ، رسوا ہوگا ۔ (اللہ تعالٰی مناقشۂِ حساب سے پناہ دے)
وَّیَنْقَلِبُ اِلٰۤی اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕوَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا
اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا(ف۱۳)
— خزائن العرفان
(ف 12) گھر والوں سے جنّتی گھر والے مراد ہیں خواہ وہ حوروں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے ۔
(ف 13) اپنی اس کامیابی پر ۔
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ ۟ۙوَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ
اور وہ جس کا نامۂ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱۴)
— خزائن العرفان
(ف 14) اور وہ کافرہے جس کا داہنا ہاتھ تو اس کی گردن کے ساتھ ملا کر طوق میں باندھ دیا جائے گا اور بایاں ہاتھ پسِ پشت کردیا جائے گا ، اس میں اس کا نامۂِ اعمال دیا جائے گا ، اس حال کو دیکھ کر وہ جان لے گا کہ وہ اہلِ نار میں سے ہے تو ۔
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۟ۙفَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا
وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)
— خزائن العرفان
وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا ۟ؕوَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ
اور بھڑکتی آ گ میں جائے گا
— خزائن العرفان
(ف 15) اور یاثبوراہ کہے گا ۔ ثبور کے معنٰی ہلاکت کے ہیں ۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕاِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا
بے شک وہ اپنے گھر میں (ف۱۶) خوش تھا(ف۱۷)
— خزائن العرفان
(ف 16) دنیا کے اندر ۔
(ف 17) اپنی خواہشوں اور شہوتوں میں اور متکبّر ومغرور ۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ ۟ۚۛاِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ
وہ سمجھا کہ اُسے پھرنا نہیں (ف۱۸)
— خزائن العرفان
(ف 18) اپنے رب کی طرف اور وہ مرنے کے بعد اٹھایا نہ جائے گا ۔
بَلٰۤی ۛۚ— اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًا ۟ؕبَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا
ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بے شک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے
— خزائن العرفان
(ف 19) ضرور اپنے رب کی طرف رجوع کرے گا، اور مرنے کے بعد اٹھایاجائے گا اور حساب کیا جائے گا ۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ
تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰)
— خزائن العرفان
(ف 20) جو سرخی کے بعد نمودار ہوتا ہے اور جس کے غائب ہونے پر امام صاحب کے نزدیک وقتِ عشاء شروع ہوتا ہے ۔ یہی قول ہے کثیر صحابہ کا اور بعض علماء شفق سے سرخی مراد لیتے ہیں ۔
وَالَّیْلِ وَمَا وَسَقَ ۟ۙوَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ
اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں(ف۲۱)
— خزائن العرفان
(ف 21) مثل جانوروں کے جو دن میں منتشر ہوتے ہیں اور شب میں اپنے آشیانوں اور ٹھکانوں کی طرف چلے آتے ہیں اور مثل تاریکی کے اور ستاروں اور ان اعمال کے جو شب میں کئے جاتے ہیں مثل تہجّد کے ۔
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ۟ۙوَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ
اور چاند کی جب پوراہو(ف۲۲)
— خزائن العرفان
(ف 22) اور اس کا نور کامل ہوجائے اور یہ ایّامِ بیض یعنی تیرھویں ، چودھویں ، پندرھویں تاریخوں میں ہوتا ہے ۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ۟ؕلَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ
ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)
— خزائن العرفان
(ف 23) یہ خطاب یا تو انسانوں کو ہے اس تقدیر پر معنٰی یہ ہیں کہ تمہیں حال کے بعد حال پیش آئے گا ، حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ موت کے شدائد و اہوال ، پھر مرنے کے بعد اٹھنا ، پھر موقفِ حساب میں پیش ہونا ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسان کے حالات میں تدریج ہے ، ایک وقت دودھ پیتا بچّہ ہوتا ہے ، پھر دودھ چھوٹتا ہے ، پھر لڑکپن کا زمانہ آتا ہے ، پھر جوان ہوتا ہے ، پھر جوانی ڈھلتی ہے ، پھر بوڑھا ہوتا ہے ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ یہ خطاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو ہے کہ آپ شبِ معراج ایک آسمان پر تشریف لے گئے ، پھر دوسرے پر ، اسی طرح درجہ بدرجہ ، مرتبہ بمرتبہ ، منازلِ قرب میں واصل ہوئے ۔ بخاری شریف میں حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ اس آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کاحا ل بیان فرمایا گیا ہے معنٰی یہ ہیں آپ کو مشرکین پر فتح و ظفر حاصل ہوگی اور انجام بہت بہتر ہوگا ، آپ کفّار کی سرکشی اور ان کی تکذیب سے غمگین نہ ہوں ۔
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۙفَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ
تو کیا ہوا ایمان نہیں لاتے (ف۲۴)
— خزائن العرفان
(ف 24) یعنی اب ایمان لانے میں کیا عذر ہے باوجود دلائل ظاہر ہونے کے کیوں ایمان نہیں لاتے ۔
وَاِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ۟وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩
اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵)
— خزائن العرفان
(ف 25) مراد اس سے سجدۂِ تلاوت ہے ۔
شانِ نزول : جب سورۂِ اقراء میں وَاسْجُدْوَاقْتَرِبْ نازل ہوا تو سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے یہ آیت پڑھ کر سجدہ کیا مومنین نے آپ کے ساتھ سجدہ کیا اور کفّارِ قریش نے سجدہ نہ کیا ، ان کے اس فعل کی برائی میں یہ آیت نازل ہوئی کہ کفّار پر جب قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدۂِ تلاوت نہیں کرتے ۔
مسئلہ : اس آیت سے ثابت ہواکہ سجدۂِ تلاوت واجب ہے سننے والے پر اور حدیث سے ثابت ہے کہ پڑھنے والے سننے والے دونوں پر سجدہ واجب ہوجاتا ہے ۔ قرآنِ کریم میں سجدہ کی چودہ آیتیں ہیں جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہوجاتا ہے ، خواہ سننے والے نے سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیاہو ۔
مسئلہ : سجدۂِ تلاوت کے لئے بھی وہی شرطیں ہیں جو نماز کے لئے مثلِ طہارت اور قبلہ رو ہونے اور سترِ عورت وغیرہ کے ۔
مسئلہ : سجدہ کے اوّل و آخر اللہ اکبر کہنا چاہئے ۔
مسئلہ : امام نے آیتِ سجدہ پڑھی تو اس پر اور مقتدیوں پر اور جو شخص نماز میں نہ ہو اور سن لے اس پر سجدہ واجب ہے ۔
مسئلہ : سجدہ کی جتنی آیتیں پڑھی جائیں گی ، اتنے ہی سجدے واجب ہوں گے ، اگر ایک ہی آیت ایک مجلس میں بار بار پڑھی گئی تو ایک ہی سجدہ واجب ہوا ۔ والتفصیل فی کتب الفقہ ۔ (تفسیر احمدی)
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ ۟ؗۖبَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ
بلکہ کافر جھٹلارہے ہیں (ف۲۶)
— خزائن العرفان
(ف 26) قرآن کو اور مرنے کے بعد اٹھنے کو ۔
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ ۟ؗۖوَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ
اور اللّٰہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)
— خزائن العرفان
(ف 27) کفر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تکذیب ۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟ۙفَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو(ف۲۸)
— خزائن العرفان
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟۠اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا
— خزائن العرفان
(ف 28) ان کے کفر و عناد پر ۔