82. Al-Infitaarالإنفطار

The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ ۟ۙاِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡ

جب آسمان پھٹ پڑے

— خزائن العرفان

وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡ

اور جب تارے جھڑ پڑیں

— خزائن العرفان

وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ

اور جب سمندر بہا دئیے جائیں (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:1–3

(ف 2) اور شیریں و شور سب مل کر ایک ہوجائیں ۔

وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ۟ۙوَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ

اور جب قبریں کریدی جائیں (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:4

(ف 3) اور ان کے مردے زندہ کرکے نکالے جائیں ۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ ۟ؕعَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏

ہر جان جان لے گی جو اس نے آ گے بھیجا (ف۴) اور جوپیچھے (ف۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:5

(ف 4) عملِ نیک یا بد ۔

(ف 5) چھوڑی ، نیکی یا بدی اور ایک قول یہ ہے کہ جو آگے بھیجا اس سے صدقات مراد ہیں اور جو پیچھے چھوڑ ااس سے میراث ۔

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ ۟ۙيٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِ

اے آدمی تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے (ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:6

(ف 6) کہ تو نے باوجود اس کے نعمت و کرم کے اس کا حق نہ پہچانا اور اس کی نافرمانی کی ۔

الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ ۟ۙالَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَ

جس نے تجھے پیدا کیا (ف۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۸) پھر ہموار فرمایا (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:7

(ف 7) اور نیست سے ہست کیا ۔

(ف 8) سالمُ الاعضاء سنتا ، دیکھتا ۔

(ف 9) اعضاء میں مناسبت رکھی ۔

فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۟ؕفِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ

جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:8

(ف 10) لمبا یا ٹھنگنا ، خوب رویا کم رو ، گورا یا کالا ، مرد یا عورت ۔

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ ۟ۙكَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِ

کوئی نہیں (ف۱۱) بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلاتے ہو (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:9

(ف 11) تمہیں اپنے رب کے کرم پر مغرور نہ ہونا چاہئے ۔

(ف 12) اور روزِ جزا کے منکِر ہو ۔

وَاِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ ۟ۙوَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَ

اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:10

(ف 13) تمہارے اعمال و اقوال کے اور وہ فرشتے ہیں ۔

كِرَامًا كَاتِبِیْنَ ۟ۙكِرَامًا كَاتِبِيۡنَ

مُعَزّز لکھنے والے (ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:11

(ف 14) تمہارے عملوں کے ۔

یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ۟يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏

کہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرو (ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:12

(ف 15) نیکی یا بدی ان سے تمہارا کوئی عمل چُھپا نہیں ۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙاِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ

بے شک نکو کار (۱۶) ضرور چین میں ہیں(ف۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:13

(ف 16) یعنی مومنین صادقُ الایمان ۔

(ف 17) جنّت میں ۔

وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ ۟ۚۖوَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ

اور بے شک بدکار (ف۱۸) ضرور دوزخ میں ہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:14

(ف 18) کافر ۔

یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ ۟يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ

انصاف کے دن اس میں جائیں گے

— خزائن العرفان

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىِٕبِیْنَ ۟ؕوَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ‏

اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے

— خزائن العرفان

وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ۙوَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ

اور تو کیا جانے کیساانصاف کا دن

— خزائن العرفان

ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ

پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن

— خزائن العرفان

یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْـًٔا ؕ— وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ ۟۠يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡــئًا‌ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَئِذٍ لِّلَّهِ

جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی(ف۱۹) اور سارا حکم اس دن اللّٰہ کا ہے

— خزائن العرفان

Tafseer of 82:15–19

(ف 19) یعنی کوئی کافر کسی کافر کو نفع نہ پہنچاسکے گا ۔ (خازن)