81. At-Takwirالتكوير

The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 ruku

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

Introduction· خزائن العرفان

Loading…

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ۟اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

جب دھوپ لپیٹی جائے (ف۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:1

(ف 2) یعنی آفتاب کا نور زائل ہوجائے ۔

وَاِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ ۟وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡ

اور جب تارے جھڑ پڑیں (ف۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:2

(ف 3) بارش کی طرح آسمان سے زمین پر گر پڑیں اور کوئی تارا اپنی جگہ باقی نہ رہے ۔

وَاِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

اور جب پہاڑ چلائے جائیں (ف۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:3

(ف 4) اور غبار کیطرح ہوا میں اڑتے پھریں ۔

وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ۟وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

اور جب تھلکی(گابھن) اونٹنیاں (ف۵) چھوٹی پھیریں(ف۶)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:4

(ف 5) جن کے حمل کو دس مہینے گذر چکے ہوں اور بیاہنے کا وقت قریب آگیا ہو ۔

(ف 6) نہ ان کا کوئی چرانے والا ہو ، نہ نگران اس روز کی دہشت کا یہ عالَم ہو اور لوگ اپنے حال میں ایسے مبتلا ہوں کہ ان کی پرواہ کرنے والا کوئی نہ ہو ۔

وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ ۟وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ

اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں (ف۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:5

(ف 7) روزِ قیامت بعدِ بعث ، کہ ایک دوسرے سے بدلہ لیں ، پھر خاک کردیئے جائیں ۔

وَاِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

اور جب سمندر سلگائے جائیں (ف۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:6

(ف 8) پھر وہ خاک ہوجائیں ۔

وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ ۟وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ

اور جب جانوں کے جوڑ بنیں (ف۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:7

(ف 9) اس طرح کہ نیک نیکوں کے ساتھ ہوں اور بد بدوں کے ساتھ، یا یہ معنٰی کہ جانیں اپنے جسموں سے ملادی جائیں ، یا یہ کہ اپنے عملوں سے ملادی جائیں ، یا یہ کہ ایمانداروں کی جانیں حوروں کے اور کافروں کی جانیں شیاطین کے ساتھ ملادی جائیں ۔

وَاِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىِٕلَتْ ۟وَاِذَا الۡمَوۡءٗدَةُ سُئِلَتۡ

اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے (ف۱۰)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:8

(ف 10) یعنی اس لڑکی سے جو زندہ دفن کی گئی ہو ، جیسا کہ عرب کا دستور تھا کہ زمانۂِ جاہلیّت میں لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے ۔

بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْ ۟ۚبِاَىِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ‌ۚ

کس خطا پر ماری گئی (ف۱۱)

— خزائن العرفان

وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ۟وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ

اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:9–10

(ف 11) یہ سوال قاتل کی توبیخ کے لئے ہے تاکہ و ہ لڑکی جواب دے کہ میں بے گناہ ماری گئی ۔

وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ ۟وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡ

اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے (ف۱۲)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:11

(ف 12) جیسے ذبح کی ہوئی بکری کے جسم سے کھال کھینچ لی جاتی ہے ۔

وَاِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ ۟وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡ

ا ور جب جہنم کوبھڑکا یا جائے (ف۱۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:12

(ف 13) دشمنانِ خدا کے لئے ۔

وَاِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ ۟وَاِذَا الۡجَـنَّةُ اُزۡلِفَتۡ

اور جب جنّت پاس لائی جائے (ف۱۴)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:13

(ف 14) اللہ تعالٰی کے پیاروں کے ۔

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْ ۟ؕعَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ

ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی (ف۱۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:14

(ف 15) نیکی یا بدی ۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ۟ۙفَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِ

تو قسم ہے ان (ف۱۶) کی جو الٹے پھریں

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:15

(ف 16) ستاروں ۔

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ۟ۙالۡجَوَارِ الۡكُنَّسِ

سیدھے چلیں تھم رہیں (ف۱۷)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:16

(ف 17) یہ پانچ ستارے ہیں جنہیں خمسۂِ متحیّرہ کہتے ہیں (۱)زحل(۲) مشتری (۳)مریخ(۴) زہرہ(۵) عطارد ۔ (کذاروی عن علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ)

وَالَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ ۟ۙوَالَّيۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ

اور رات کی جب پیٹھ دے (ف۱۸)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:17

(ف 18) اور اس کی تاریکی ہلکی پڑے ۔

وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ ۟ۙوَالصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَ

اور صبح کی جب دم لے (ف۱۹)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:18

(ف 19) اوراس کی روشنی خوب پھیلے ۔

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ ۟ۙاِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍ

بے شک یہ (ف۲۰) عزّت والے رسول (ف۲۱) کا پڑھنا ہے

— خزائن العرفان

ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍ ۟ۙذِىۡ قُوَّةٍ عِنۡدَ ذِى الۡعَرۡشِ مَكِيۡنٍ

جو قوت والا ہے مالکِ عرش کے حضور عزّت والا

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:19–20

(ف 20) قرآن شریف ۔

(ف 21) حضرت جبریل علیہ السلام ۔

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍ ۟ؕمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ

وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے(ف۲۲) امانت دار ہے (ف۲۳)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:21

(ف 22) یعنی آسمانوں میں فرشتے اس کی اطاعت کرتے ہیں ۔

(ف 23) وحیِ الٰہی کا ۔

وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ ۟ۚوَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ‏

اور تمہارے صاحب (۲۴) مجنون نہیں (ف۲۵)

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:22

(ف 24) حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ۔

(ف 25) جیسا کہ کفّارِ مکّہ کہتے ہیں ۔

وَلَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ ۟ۚوَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ

اور بے شک انہوں نے اسے (ف۲۶) روشن کنارہ پر دیکھا (ف۲۷)

— خزائن العرفان

وَمَا هُوَ عَلَی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ ۟ۚوَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ

اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں

— خزائن العرفان

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ ۟ۙوَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍ

اور قرآن مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:23–25

(ف 26) یعنی جبریلِ امین کو ان کی اصلی صورت میں ۔

(ف 27) یعنی آفتاب کے جائے طلوع پر ۔

فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَ ۟ؕفَاَيۡنَ تَذۡهَبُوۡنَؕ

پھر کدھر جاتے ہو (ف۲۸)

— خزائن العرفان

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۟ۙاِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ

وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہاں کے لیے

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:26–27

(ف 28) اور کیوں قرآن سے اعراض کرتے ہو ۔

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَ ۟ؕلِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ

اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے(ف۲۹)

— خزائن العرفان

وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ ۟۠وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ

اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللّٰہ جوسارے جہان کا رب

— خزائن العرفان

Tafseer of 81:28–29

(ف 29) یعنی جس کو حق کا اتباع اور اس پر قیام منظور ہو ۔